نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کل 25 ویں نیشنل یوتھ فیسٹویل کا ورچوئل طریقے سے افتتاح کریں گے
نیشنل یوتھ فیسٹویل نہ صرف قومی یکہتی کو مضبوط کرتا ہے بلکہ نوجوانوں میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور بھائی چارے کے جذبے کو بھی فروغ دیتا ہے
Posted On:
11 JAN 2022 4:08PM by PIB Delhi
اہم نکات:
- نوجوانوں کے امور محکمے میں سکریٹری نے 25 ویں نیشنل یوتھ فیسٹویل کے بارے میں میڈیا کو ورچوئل طریقےسے مطلع کیا۔
وزیر اعظم وزیر اعظم جناب نریندر مودی 25 ویں نیشنل یوتھ فیسٹویل کا 12 فروری 2022 کو دن میں گیارہ بجے پڈوچیری میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ افتتاح کریں گے ، بارہ فروری سوامی وویکانند کا یوم پیدائش ہے جو ایک عظیم، فلسفی اور مفکر تھے اور یہ دن ہر سال نیشنل یوتھ ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اب جب ہم سوامی وویکانند کا یوم پیدائش منارہے ہیں، ان کی تعلیمات اور نوجوانوں کی طاقت میں ان کا پختہ اعتماد ہندوستان کے بدلتے وقت میں بہت اہمیت رکھتا ہے۔ 25 ویں نیشنل یوتھ فیسٹویل کے بارے میں ورچوئل طریقے سے میڈیا کو تفصیل بتاتے ہوئے نوجوانوں کے امور کی سکریٹری محترمہ اوشا شرما نے کہا کہ فیسٹیویل کا مقصد نوجوانوں کی ذہن سازی کرنا اور انھیں قوم کی تعمیر کے لئے ایک متحدہ طاقت میں تبدیل کرنا ہے۔
محترمہ اوشا شرما نے کہا کہ اس سال کووڈ کی صورتحال کو دھیان میں رکھتے ہوئے فیسٹویل 13-12 جنوری 2022 سے ورچوئل طریقے سے منعقد کیا جائے گا۔ افتتاح کے بعد نیشنل یوتھ سمٹ ہوگی جس کا مقصد نوجوانوں کو قوم کی تعمیر کے لئے ولولہ حوصلہ دینا اور انھیں متحد کرنا ہے تاکہ ہماری آبادی کے اس حصے کے تمام ترا مکانات کو بروئے کار لایا جاسکے۔ کانفرنس کے دوران نوجوانوں کو حالات حاضرہ کے موضوعات مثلا ماحولیات، آب وہوا میں تبدیلی ، ایس ڈی جی لیڈ گروتھ، ٹیکنالوجی ، صنعتکاری اور جدت طرازی، اندرون ملک اور قدیم علوم، قومی کردار اور قوم کی تعمیر وغیرہ پر اپنے خیالات پیش کرنے کا موقع ملے گا۔ فیسٹویل کے دوران شرکاء کو آروولا کے علاوہ ملک بھر کے کھیل کود اور لوک رقص وغیرہ دیکھنے کو ملیں گے ، انھوں نے کہا کہ فیسٹویل کی دیگر سرگرمیوں میں لائیو میوزیکل پرفارمنس، آروولا اور آؤٹ آف لونگ کے انسٹرکٹروں کے ذریعہ یوگا سیشن بھی ہوں گے۔
سکریٹری صاحبہ نے بتایا کہ ورچوئل فیسٹویل میں ملک بھر سے نوجوان شرکت کریں گے۔ محترمہ شرما نے کہا کہ نیشنل یوتھ فیسٹویل اپنی نوعیت کا سب سے بڑا پروگرام ہے اور نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت ملک کے نوجوانوں کو ایک پلیٹ پر متحد کرکے مختلف سرگرمیوں میں اپنی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا موقع دیتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اب جبکہ ہم آزادی کے 75 سال کے موقع پر آزادی کا امرت مہوتسو منارہے ہیں، یہ بات یاد رکھنے کی ضرورت ہے کہ نوجوان کسی بھی ملک کے لئے اس کی آبادی کا سب سے اہم اور متنوع حصہ ہوتا ہے۔ نیشنل یوتھ فیسٹویل سے نہ صرف قومی یکجہتی کو استحکام ملتا ہے بلکہ یہ ملک کے نوجوانوں میں فرقہ ورانہ ہم آہنگی اور بھائی چارے کو بھی فروغ دیتا ہے۔ سکریٹر صاحبہ نے مزید کہا کہ یہ فیسٹویل ایک چھوٹا ہندوستان بناتا ہے جہاں نوجوان رسمی اور غیر رسمی ماحول میں اپنی سماجی وثقافتی انفرادیت سے ایک دوسرے کو روشناس کراتے ہیں۔ سماجی وثقافتی امتزاج سے جہاں ایک بھارت شریسٹھ بھارت کی عکاسی ہوتی ہے۔
شری آروبندو اور مہاکوی سبرامنیم بھارتی نے ہندوستان کی جدوجہد آزادی میں جو کردار ادا کیا اور اپنے ادبی کاموں کے ذریعہ ملک کے عوام میں قوم پرستی کے جذبے کو جس طرح فروغ دیا اس کے اعتراف میں 25 ویں نیشنل یوتھ فیسٹویل کا انعقاد پڈوچیری کی شراکت داری سے کیا جارہا ہے ۔ جسے آروبندو اور سبرامنیم بھارتی دونوں کے خیالات سے مستفید ہونے کا موقع ملا۔ پروگرام کے دوران وزیر اعظم’’ میرے سپنوں کا بھارت اور ہندوستان کی جدوجہد آزدای کے گمنام سورما‘‘ موضوع پر تحریر کردہ منتخب مضامین بھی سامنے لائیں گے۔ ان دو موضوعات پر ایک لاکھ سے زیادہ نوجوانوں کے جمع کردہ مضامین میں سے یہ انتخاب کیا گیا ہے۔
پی ایم کے افتتاحی اجلاس کی مزید تفصیلات کے لیے براہ کرم یہاں کلک کریں۔
https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1788871
****
U.No:306
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 1789170)
Visitor Counter : 172