ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب بھوپیندریادو اور جناب جان کیری نے ٹیلی فون پر بات چیت کی

Posted On: 11 JAN 2022 12:17AM by PIB Delhi

ماحولیات، جنگلات اور  آب و ہوار میں تبدیلی کے مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادونے امریکہ کے  ماحولیات کے لئے خصوصی صدارتی سفیر جناب جون کیری کے سا تھ 10 جنوری 2022 کو  بھارتی وقت کے مطابق  شام 7 بجے بات چیت کی ۔

دونوں لیڈروں نے  کاپ 26 کے دوران اعلان کردہ  بھارت کے حوصلہ افزا ماحولیاتی کارروائی سے متعلق نشانوں سمیت  وسیع تر امور پر تبادلہ خیال کیا۔  دونوں رہنماؤں نے  چار نشانزد ستونوں ، موسمیات سے متعلق الوالعزمی، سرمایہ فراہمی، تطبیق اور لچک نیز جنگل بانی کے ذریعہ بھارت ا مریکہ ماحولیات سے متعلق کارروائیوں اور سرمایہ فراہمی کے مذاکرات  (سی اے ایف ایم ڈی )کو آگے لیجانے پر تبادلہ خیال کیا۔

جناب یادو نے  پی  ایم مودی کے گلاسگو کے ذریعہ ایل آئی ایف ای  ( ماحولیات کے لئے طرز زندگی) ایک لفظی مہم چمپئن پر توجہ مرکوز کرنے کی اہمیت اور ضرورت کو  اجاگر کیا۔  رہنماؤں نے اقتصادیات سے متعلق بڑے فورم (ایم ای ایف ) کے  آئندہ میٹنگ کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

 

****************

(ش ح ۔ ش ر۔ ف ر )

U-296


(Release ID: 1789064) Visitor Counter : 155