نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

 ٹاپس میں ادیتی اشوک سمیت پانچ گولفروں کے ساتھ 10 مزید ایتھلیٹس  شامل کئے گئے

Posted On: 10 JAN 2022 4:45PM by PIB Delhi

نوجوانوں کے امور  اور کھیل  کود کی وزارت کے مشن اولمپک سیل (ایم او سی) کے ذریعہ ٹارگیٹ اولمپک پوڈیم اسکیم (ٹاپس) کے تحت جن ایتھلیٹوں کو  مدد فراہم کرائی جائے گی ان کی فہرست میں شامل کئے گئے 10 ایتھیلیٹوں میں ایس رائیڈر فواد مرزا، گولفر انیربان لاہیری، ادیتی اشوک اور دکشا ڈاگر اور الپائن اسکئیر محمد عارف خان شامل ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0019T54.jpg

 ان پانچ ایتھیلٹوں کو بنیادی  گروپ میں شامل کیا گیا ہے،  جبکہ گولفر شوبھنکر شرما اور ٹوئیسہ ملک اور جوڈوکاس یش گھنگاس، اُنّتی شرما اور لنٹھوئی چنمبم کو دیولپمنٹ گروپ میں شامل کیا گیا ہے۔ ان  اضافوں سے ٹاپس  کے تحت ایتھلیٹوں کی تعداد 301 ہوگئی ہے، جن میں 107 بنیادی گروپ میں ہیں۔

وزارت بنیادی طور پر ہر ایک نیشنل  اسپورٹس فیڈریشن کے انول  کیلنڈر فار ٹریننگ اینڈ کمپٹیشن (اے سی ٹی سی ) کے تحت ایلیٹ ایتھلیٹوں کی مدد کرتی ہے۔ ٹاپس  کے تحت ایسے زمروں میں ایتھلیٹوں کی مدد کی جاتی ہے جو اے سی ٹی سی  کے تحت کوَر نہیں کئے جاتے ہیں اور اولمپک اور پیرا اولمپک گیمز میں بہترین کارکردگی کی تیاری کے لئے ایتھلیٹوں کی غیر متوقع ضرورتوں کو پورا کیا جاتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002T15E.jpg

جموں و کشمیر کے گلمرگ سے تعلق رکھنے والے محمد عارف خان آئندہ ماہ  بیجنگ میں ہونے والے ونٹر اولمپک گیمز 2022 کے لیے کوالیفائی کرنے والے پہلےبھارتی الپائن اسکیئر بنے ہیں۔ ایم او سی  نے یوروپ میں پانچ ہفتہ کی تربیت اور اکوپمنٹ  خریدنے  کی لاگت کے لئے 17.46 لاکھ روپے منظور کئے ہیں۔

رائیڈنگ سینیور میڈیکاٹ فواد مرزا نے 2018 کے ایشیائی کھیلوں میں، جکارتہ میں  ایوینٹنگ-انڈی ویژول سلور میڈل  جیتا تھا  اور گزشتہ سال ٹوکیو میں ہونے والے اولمپک گیمز میں 23ویں مقام پر رہے تھے۔ جرمنی میں مقیم، وہ  فی الحال دنیا میں 87ویں مقام  پر ہے۔ 29 سالہ ایسٹرائیڈ موکاٹو نے ستمبر میں سوپوٹ میں  اور نومبر میں پراٹونی ڈیل ویوارو میں دو مقابلوں میں  ٹاپ 10  مقامات  میں داخل ہوچکے ہیں۔

تئیس سالہ ادیتی اشوک  کا تعلق بنگلورو سے ہے۔ انہوں نے پورے مقابلے  کے دوران  میڈل کی دوڑ میں شامل رہ کر ٹوکیو 2020 میں ملک  کی توجہ حاصل کی۔ 21 سالہ لیفٹ ہینڈر دکشا ڈاگر کا تعلق  جھجر  جو ہریانہ سے ہے اور 2017 میں  سمر ڈیف لمپکس میں چاندی کا تمغہ حاسل کیا  اور گزشتہ  سال اولمپک کھیلوں میں 50 ویں مقام  پر رہیں۔

جوڈوکاس یش گھنگاس (+100 کلوگرام کلاس)، لِنٹھوئی چنمبم (57 کلوگرام) اور اُنّتی شرما (63 کلوگرام)  میں سے ہر ایک نے گزشتہ ماہ لبنان، بیروت میں ایشیا-اوشینیا جونیئر چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔ یش گھنگاس کا تعلق  ہریانہ کے پانی پت سے ہے  جبکہ لِنٹھو چنمبم کا تعلق منی پور سے ہے اور اُنّتی کا تعلق اتراکھنڈ سے ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ا گ ۔ن ا۔

U- 280



(Release ID: 1789045) Visitor Counter : 138