وزارت خزانہ

اٹل پنشن یوجنا میں مالی سال 22۔2021  میں اب تک 65 لاکھ سے زیادہ اندراج کئے گئے


سال 2015 میں اٹل پیشن یوجنا  شروع کئے جانے سے اب تک 3.68 کروڑ اندراج کئے گئے

Posted On: 05 JAN 2022 3:08PM by PIB Delhi

اٹل پنشن یوجنا (اے پی وائی) کے شروع کئے جانے سے لے کر اب تک ساڑھے چھ سال سے زیادہ مدت میں 3.68 کروڑ اندراجات کئے گئے ہیں ۔ اس مالی سال میں اس اسکیم کی  کارکردگی اچھی رہی ہے کیونکہ 65 لاکھ سے زیادہ سبسکرائبرس نے اندراج کرایا ہے۔ یہ تعداد  اسکیم کے  شروع ہونے سے لے کر اب تک  اسی مدت کے اندراج  میں دوران سب سے زیادہ ہے۔ اندراج کی تعداد کے  علاوہ مرد اور خواتین سبسکرائبر کا 56:44 کے تناسب میں بھی  بہتری آئی  ہے اور  اس  کے تحت زیر انتظام اثاثے تقریباً  20  ہزار کروڑ روپے کے ہیں ۔

حکومت ہند کی اہم  سماجی تحفظ کی اسکیم اے پی وائی وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 9 مئی 2015 کو لانچ کی تھی جس کا مقصد خصوصی طور پر غیر منظم شعبے شہریوں کو  معمر ہونے پر آمدنی کا تحفظ فراہم کرانا تھا۔

اٹل پنشن یوجنا کا انتظام  چلانے والی پنشن فنڈ ریگولیٹری اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی ( پی ایف آر ڈی اے ) کے چیئرمین جناب سپرتیم بندیوپادھیائے  نے کہا ’’معاشرے کے  کمزور ترین طبقات کو پنشن کے کوریج کے تحت  لانے کا  کارنامہ سرکاری اور پرائیویٹ  بینکوں، علاقائی دیہی بینکوں، پیمنٹ  بینکوں، اسمال فائننس بینکوں، کوآپریٹو بینکوں، محکمہ ڈاک  کے انتھک کوششوں اور ریاستی سطح کے بینکروں  کمیٹیوں کے تعاون سے ہی ممکن ہوپایا ہے‘‘۔

پی ایف آر ڈی اے کے چیئرمین نے کہا ’’اس  رواں  مالی سال کے دوران ایک کروڑ اندراج کا مقصد حاصل کرنے کے علاوہ ، ہمیں ملک میں  پنشن سیچوریشن کا مقصد بھی پورا کرنا  ہے اور اسے حاصل کرنے کے لیے  ہم  فعال طریقے سے مسلسل کام کررہے ہیں‘‘۔

اے پی وائی کا سبسکرپشن 18 سے 40 سال تک کی عمر کا  کوئی بھی ایسا  ہندوستانی شہری حاصل کرسکتا ہے جس کے پاس ایک بینک کھاتہ ہو اور  یہ اسکیم  تین مخصوص فائدوں کی وجہ سے منفرد ہے۔ پہلا  یہ کہ اس اسکیم کے تحت   60 سال کی عمر کا ہونے پر  کم از کم  1000 روپے سے 5000 روپے تک کی  پنشن کی گارنٹی دی جاتی ہے، دوسرے پنشن کی رقم  سبسکرائبر کے انتقال کی صورت میں  شریک حیات کو  عمر بھر دیئے جانے کی گارنٹی  ہے اور آخر میں، سبسکرائبر  اور شریک حیات دونوں کے انتقال کی  صورت میں  پنشن کی پوری رقم  نامزد شخص کو ادا کردی جاتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ ۔ن ا۔

U-123

                          



(Release ID: 1787712) Visitor Counter : 173