مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

عمل اورتحقیق  کے لئے اسمارٹ  شہروں اورتعلیمی اداروں (ایس اے اے آر) کا آغاز


مکانات  اورشہری امور کی وزارت اورشہری امورکے قومی ادارے نے اسمارٹ سٹیز مشن کے تحت  75شہری پروجیکٹوں   کے دستاویز تیارکرنے کی غرض سے فن تعمیر اورمنصوبہ بندی کے 15مقتدر اداروں کے ساتھ اشتراک کیا

Posted On: 05 JAN 2022 1:09PM by PIB Delhi

پورے ملک میں جاری آزادی  کاامرت مہوتسو (اے کے اے ایم ) تقریبات کے حصے کے طورپر ، مکانات اورشہری امورکی وزارت  ایم اوایچ یو اے کے اسمارٹ سٹیز مشن نے عمل اور تحقیق  کے لئے اسمارت  شہروں  اور تعلیمی اداروں  (ایس اے اے آر) پروگرام کا آغاز کیاہے ۔ یہ پروگرام  ایم اوایچ یو اے ، شہری امور  کے قومی ادارے (این آئی یو اے ) اورملک کے سرکردہ بھارتی تعلیمی اداروں کی ایک مشترکہ پہل ہے ۔ مذکورہ پروگرام کے تحت ملک کے فن تعمیر اور منصوبہ بندی کے 15مقتدرادارے  ، اسمارٹ سٹیز  کے ساتھ کام کریں گے اوراسمارٹ سٹیز مشن کے زیرنگرانی تاریخی  پروجیکٹوں کے دستاویز ات تیارکریں گے ۔ ان دستاویز ات میں بہترین طورطریقوں  سے حاصل علم کا احاطہ کیاجائیگا۔ طلباء کو شہری ترقیاتی پروجیکٹوں  میں شمولیت کے لئے مواقع  فراہم ہوں گے اورشہری متعلقہ فریقوں اورتعلیم ی اداروں  کے درمیان بروقت معلومات کا تبادلہ کیاجاسکے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001RUAJ.jpg

اسمارٹ سٹیز مشن کے شہری پروجیکٹ  ، دیگرخواہش مند شہروں کے لائٹ  ہاؤس پروجیکٹس ہیں ۔ سال 2015 میں مذکورہ  مشن کے آغاز سے ، سواسمارٹ  شہرکل 5151پروجیکٹ  تعمیر کررہے ہیں جن پر 205018کروڑروپے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے ۔ ایس اے اے آر  کے تحت  جو پہلی سرگرمی کی بات کہی گئی ہے ، وہ اسمارٹ سٹی مشن کے تحت بھارت میں 75تاریخی شہروں پروجیکٹوں کا اختصار تیارکرنے کے بارے میں ہے ۔ یہ 75 شہری پروجیکٹ  سال پورے ہونے کے موقع  پرمنعقد ہورہاہے اوراس کے تحت ملک کے بہترین طورطریقوں اور بنیادی سطح پر حصولیابیوں کو اجاگر کیاجائے گا۔

یہ مرقع ، شعبے سے متعلق  مستقبل میں ابتدائی تحقیق  کے مواد کے طورپر کام کرےگا ۔ اختصاد میں شامل 75پروجیکٹوں کو تمام 47اسمارٹ شہروں میں تقسیم کیاگیاہے ۔ان پروجیکٹوں کی دستاویز ات تیارکرنے والے ساجھیدار اداروں میں دیگر کے علاوہ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنولوجی روڑ کی ، سٹیز فاراینوائرنمنٹ  پلانننگ  اینڈ ٹکنالوجی احمدآباد ، جامعہ ملیہ اسلامیہ  دہلی اور اسکول آف پلاننگ  اینڈ آرکی ٹیکچر بھوپال شامل ہیں ۔

(15اداروں  کے ناموں  کے ساتھ  ایس اے ا ے آر میں شرکت کرنے والے شہروں کی فہرست ضمیمہ میں پیش کی گئی ہے ۔)

 

ایس اے اے آر عمل کے آگے بڑھنے کا انداز

ایم اوایچ یو اے اور این آئی یو اے ، سنگ میل کی حیثیت کے حامل ان مخصوص  پروجیکٹوں کے لئے اداروں اور اسمارٹ  شہروں کے درمیان روابط  میں سہولت  فراہم کریں گے ۔ جن کی مذکورہ  پروگرام کے تحت دستاویزات تیارکی جائیں گی ۔ ادارے  ان پروجیکٹوں  کے نتائج کی دستاویزات  تیارکریں گے کہ کس طرح یہ پروجیکٹ  شہری باشندوں کی زندگیوں  پر اثر انداز ہورہے ہیں ۔ ان مقتدر اداروں  کے طلباء  اورسرپرستوں کی ٹیم پروجیکٹوں  کو سمجھنے اوردستاویزات تیارکرنے کی غرض سے ، جنوری /فروری  کے مہینے میں ان 47اسمارٹ  شہروں کا دورہ کرے گی ۔

مرقع کے کام کی پیش رفت ایس اے اے آر  تیارکررہاہے اوراس میں بنیادی سطح پر  زمینی تحقیقات  ، اعدادوشمار کا تجزیہ او ر دستاویزات  تیارکرنا  ، شرکت کرنے والے طلباء کے لئے  تحقیق سے متعلق  طریقہ کار کے قومی ورکشاپس کا انعقاد وغیرہ شامل ہیں ۔

 

آزادی کا امرت مہوتسو

آزادی کا امرت مہوتسو ، حکومت ہند کی ایک پہل ہے جس کے تحت  ترقی یافتہ بھارت  کے 75سال پورے ہونے پر اس کے عوام ، ثقافت  اور حصولیابیوں کی شاندار تاریخ منائی جارہی ہے ۔

یہ مہوتسو بھارت کے ان لوگوں کے نام وقف ہے جنھوں نے بھارت کو  نہ صرف اس کے  ارتقائی سفر میں یہاں تک لانے میں اہم کردار اداکیا ، بلکہ  آتم نربھربھارت کے جذبے سے تقویت حاصل کرکے  ، انڈیا 2.0کو سرگرم کرنے سے متعلق  وزیر اعظم جناب نریندرمودی کے ویژن کو  تقویت بہم پہنچانے کی غرض سے اقتدار اور امکانات کو بھی اپنے قبضے میں رکھا ۔

آزادی  کا امرت مہوتسو ان تمام چیزوں کا ایک اہم مرقع ہے  جو کچھ  بھارت کی سماجی ، ثقافتی ، سیاسی  اور اقتصادی شناخت کو فروغ دینے کا باعث ہو۔ ‘‘آزادی کا امرت مہوتسو  ’’ کے باضابطہ سفرکا آغاز 12مارچ ، 2021 کو ہواتھا ۔ اس وقت  آزادی کی 75ویں سالگرہ کی 75ہفتے طویل  الٹی گنتی شروع ہوئی تھی جو  15اگست ، 2022کو  اختتام پذیر ہوجائیگی ۔

ضمیمہ 1

شہروں اوراداروں کی فہرست 

ایس اے اے آرپروجیکٹ میں  75شہری پروجیکٹ شامل ہیں  جنھیں  پورے 47 اسمارٹ شہروں میں تقسیم کیاگیاہے ۔ ان شہروں میں شامل ہیں  :آگرہ ، اجمیر ، چنڈی گڑھ ، دہرہ دون ، دھرم شالہ ، فریدآباد ، جے پور، جموں ، کانپور، سہارنپور، شملہ ، سری نگر، بیل گاوی ، بینگلورو، چینئی ، کوئمبٹور، ایروڈ ، کاکی ناڈہ ، کوچی ، مینگلورو ، شیوا موگا، تھنجاور ، تھرووچیراپلی ، تھرووننتھا پورم ،  تماکرو، احمدآباد ، داہود ، ناگپور، ناسک ، پونے ، سورت ، تھانے ، وڈوڈرا، بھوبنیشور ، نیو ٹاؤن کولکاتہ ، رانچی  ، وشاکھاپٹنم  ،بھوپال ، گوالیار ، اندور ، رائے پور، ساگر ، اجین ، جبل پور، اگرتلہ ، گینگ ٹوک اور نامچی ۔

اس تقریب میں ساجھیدار ، ملک کے 15متقدر اداروں میں شامل ہیں  :

  1. انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنولوجی  ، روڑکی
  2. مالویہ نیشنل  انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنولوجی
  3. جامعہ ملیہ اسلامیہ ، دہلی
  4. آروی کالج آف آرکیٹیکچر ، بینگلورو
  5. انّایونیورسٹی
  6. کالج آف انجینئرنگ ، تریویندرم
  7. ڈپارٹمنٹ آف  آرکیٹیکچر اینڈ پلاننگ ، منی پال یونیورسٹی
  8. سینٹرفار انوائرنمنٹ  پلاننگ اور ٹیکنولوجی ، احمدآباد
  9. کالج آف انجینئرنگ ، پونے
  10. کملا راجیجہ  ودیاندھی انسٹی ٹیوٹ فارآرکیٹیکچر، ممبئی
  11. انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی  ، کھڑگ پور
  12. انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس  اینڈ اینوائرنمنٹ  ٹیکنولوجی ، شیب پور
  13. اسکول آف پلاننگ اینڈ  آرکیٹیکچر  ، وجے واڑہ
  14. اسکول آف پلاننگ اینڈ  آرکیٹیکچر ، بھوپال
  15. مولاناآزاد نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنولوجی

****************

(ش ح ۔ ع م۔ ع آ)

U-121

 



(Release ID: 1787653) Visitor Counter : 231