بجلی کی وزارت

اُجالا نے باکفایت توانائی اور سستے ایل ای ڈی بلب کی تقسیم کے سات سال مکمل کرلئے ہیں


اُجالاکے  تحت پورے ملک میں 36.78کروڑایل ای ڈیز تقسیم کئے گئے

اُجالا پروگرام کی بدولت  سالانہ 47778ملین کلوواٹ توانائی کی بچت ہوتی ہے ، سی او 2اخراج میں 386کروڑٹن کی تخفیف کو ممکن بنایاگیاہے

اُجالا کی خاطرخواہ حصولیابی میں گھریلو لائٹنگ کی صنعت کو تقویت بہم پہنچانا ، باضابطہ طور پر بڑی مقدار میں سرکاری  خرید کے ذریعہ ، مینوفیکچررس کے لئے منافع  کی بہترصورت حال پیداکرنا شامل ہیں

اُجالا کو تما م ریاستوں نے بخوشی  اختیارکیاہے ، اوراس کی بدولت  کنبوں کے سالانہ بجلی کے بلوں میں کمی کرنے میں مدد ملی ہے 

Posted On: 05 JAN 2022 11:20AM by PIB Delhi

 

بجلی کی وزارت  نے اپنے اہم اُجالا پروگرام  کے تحت ایل ای ڈی بلب کی تقسیم اور فروخت کے سات سال کامیابی سے مکمل کرلئے ہیں ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001KU2P.jpg

عزّت مآب وزیراعظم جناب نریندرمودی نے 5جنوری ، 2015 کو ‘‘سبھی کے لئے سستے  اورکفایتی ایل ای ڈیز کے ذریعہ انّت جیوتی ’’ (اُجالا ) کا آغاز کیاتھا ۔ ایک مختصر وقفے میں ہی یہ پروگرام ، ترقی کرتے ہوئے ، دنیا کا سب سے بڑا صفررعایت والا گھریلو لائٹنگ کا پروگرام بن گیاہے اوراس کی بدولت  بجلی کاری سے متعلق زیادہ لاگت اور ناکافی روشنی کے نتیجے میں ہونے والے اضافی اخراج جیسی تشاویش کا خاتمہ ہوگیاہے ۔ آج پورے ملک بھرمیں 36.78کروڑروپے سے زیادہ ایل ای ڈیز تقسیم کئے جاچکے ہیں ۔ اس پروگرام کی کامیابی سے لاکھوں لوگو کی زندگیوں  میں نمایاں  تبدیلی آئی ہے ۔سال 2014 میں اُجالا نے ایل ای ڈی بلبوں کی خردہ قیمتوں کو 350-300روپے فی بلب سے کم کرکے 80-70روپے فی بلب تک  کم کرنے میں کامیابی حاصل کی ۔ سبھی کے لئے کفایتی توانائی تک رسائل کو ممکن بنانے کے ساتھ ساتھ اُجالا  پروگرام کے نتیجے میں توانائی  کی بھی زبردست  بچت ہوئی ہے ۔ آج 47778ملین کلوواٹ سالانہ توانائی کی بچت ہورہی ہے ۔ دن میں سب سے زیادہ مانگ کے وقت  9565 میگاواٹ توانائی کی مانگ کو کم کیاگیاہے ۔ اس کے علاوہ سی او 2اخراج میں 386کروڑٹن کی بھی کمی ہوئی ۔

تمام ریاستوں  نے اجالا کو بخوشی اختیارکرلیاہے ۔ اس کی وجہ سے کنبوں کے سالانہ بجلی کے بلوں میں کمی کرنے میں مدد ملی ہے ۔ صارفین اپنے اپیسے کی بچت کرنے ، معیارزندگی کو بہترکرنے اوربھارت  کی اقتصادی  ترقی اور خوشحالی میں تعاون  کرنے کے اہل بن سکتے ہیں ۔

مذکورہ پروگرام کے تحت ، حکومت نے اشیااور خدمات کی الیکٹرونک طریقے سے خریداری کرکے شفافیت  کو یقینی بنایا ہے اورمقابلہ آرائی کی حوصلہ افزائی کی ہے ۔ اس کے نتیجے میں لین دین پرآنےوالی لاگت  اوروقت میں خاطرخواہ کمی ہوئی ہے اور متعلقہ عمل کی کارکردگی کو بہتربنایاجاسکے ہے۔  اُجالا کی وجہ سے ، ایل ای ڈی بلب کی لاگت میں 85فیصد تک کی کمی ہوئی ہے ۔ اس کے نتیجے میں بولیا ں لگانے والوں کی تعداد  میں کافی اضافہ ہواہے ۔ مصنوعات کے معیار میں اضافہ ہواہے اورصارفین کو بہترمعیارتک رسائی حاصل ہوئی ہے ۔ صنعت  میں بڑھتی مقابلہ آرائی اوربڑے پیمانے پرسرکاری خریداری سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ، ای ای ایس ایل سرکاری خریدسے متعلق  ایک اختراعی حکمت عملی اختیار کی ہے ، جس کے نتیجے میں بہت  معروف فوائد  حاصل ہوئے ہیں ، جنھیں  اب پروگرام اُجالا کے یو ایس پی کے طورپر جاناجاتاہے ۔

اُجالا –دیگرقابل ذکرحصولیابیاں

اجالا کا خاطرخواہ ماحولیاتی فوائد فراہم کرنے میں ایک اہم کردار اداکررہاہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ اس کی بدولت توانائی کی بچت سے وابستہ مالی اور ماحولیاتی فوائد کے بارے میں صارفین کی بیداری میں اضافہ کرنے میں بھی مدد ملی ہے ۔

  • اس کی وجہ سے گھریلو لائٹنگ  صنعت کو تقویت بہم پہنچی ہے ۔ اس سے میک ان انڈیا  کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے کیونکہ ملک میں ایل ای ڈی بلب کی مینوفیکچرنگ ، ایک لاکھ ماہوار  سے بڑھ کر چارکروڑ ماہانہ تک پہنچ گئی ہے ۔
  • اجالاپروگرام سے باضاطہ طورپر بڑے پیمانے پرسرکاری خریداری کے ذریعہ مینوفیکچررس کو منافع کی بہترصورت حال فراہم ہوئی ہے ۔ اس کی وجہ سے مینوفیکچررس ، خردہ زمرے میں بھی ، ایل ای ڈی کی لاگت میں کمی کرسکے ہیں ۔ 2014اور2017 کے درمیان سرکاری خریداری  کی قیمت میں تقریباً90فیصد تک کی کمی کی جاسکی ہے اور اب یہ 310روپے سے کم  ہوکر 38روپے ہوگئی ہے ۔
  • اس پروگرام نے بھارت کے اعلیٰ منیجمنٹ اسکولوں کی توجہ بھی اپنی جانب مبذول کرائی ہے ۔ اب یہ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف منیجمنٹ  (آئی آئی ایم ) احمدآباد میں لیڈرشپ کیس مطالعہ کا ایک حصہ ہے۔ اس کے علاوہ اسے ہارورڈ بزنس اسکول کے نصاب میں شامل کئے جانے پربھی غورکیا جارہاہے ۔

اس بات  کا سہرا اجالا کے سربند ھتاہے کہ توانائی کی بچت والی ، کم خرچ لائٹنگ  ، اب متوسط طبقے اور ذیلی متوسط طبقے کے صارفین کے لئے بھی دستیاب کرادی گئی ہے ۔ نسبتاً کم آمدنی والی برادریوں میں ترقی کویقینی بنانے کی غرض سے اپنی برمبنی شمولت ترقی سے متعلق حکمت عملے کے حصے کے طورپر ، ای ای ایس ایل نے اجالاپروگرام کے تحت ، ایل ای ڈی بلبوں کی تقسیم کے لئے ، خود اپنی مدد کرنے والے گروپوں  (ایس ایچ جیز ) بھی پروگرام میں شامل کرلیاہے ۔

****************

 (ش ح ۔ ع م۔ ع آ)

U-117



(Release ID: 1787620) Visitor Counter : 207