ریلوے کی وزارت
میٹرو ریلوے نے 2021 کے دوران انفراسٹرکچر کی ترقی اور اپنے نیٹ ورک کی صلاحیت میں توسیع میں بے مثال اضافہ کیا
نوپارہ سے دکشنیشور (4.1 کلومیٹر لمبائی) تک شمال-جنوبی میٹرو کے توسیعی راستے کا افتتاح
ایسٹ ویسٹ میٹرو کی پھول باگن سے سیالدہ تک پہلی آزمائش مکمل ہوگئی
میٹرو کے مسافروں کی دیرینہ مانگ کو پورا کرتے ہوئے ایسٹ ویسٹ میٹرو میں کیو آرکوڈ پر مبنی ٹکٹنگ سسٹم متعارف کرایا گیا
تپن سنہا میموریل ہسپتال میں پریشر سوئنگ ایڈسورپشن (پی ایس اے) آکسیجن جنریٹر پلانٹ کا افتتاح
میٹرو ریلوے نے اپنے نان اے سی ریک کے بیڑے کو شاندارطور پر الوداع کیا۔
Posted On:
03 JAN 2022 1:48PM by PIB Delhi
نئی دہلی،03 جنوری 2022:
سال 2021 کے دوران، کولکتہ میٹرو نے بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور اپنے نیٹ ورک کی صلاحیت میں توسیع میں بے مثال ترقی کی ہے۔ کووڈ چیلنجوں کے باوجود، کولکاتہ میٹرو نے مستقبل کی ترقی اور مسافروں کے لیے سفر کے تجربے کے اگلے درجے کی بنیاد رکھی۔
ذیل میں سال 2021 کے دوران کولکتہ میٹرو کی کچھ قابل ذکر کامیابیاں ہیں:
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 22فروری2021 کو نواپارہ سے دکشنیشور (4.1 کلومیٹر لمبائی) تک شمال-جنوبی میٹرو کے توسیعی حصے کا افتتاح کیا تھااور اس سٹریچ پر پہلی میٹرو کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا تھا۔ اپنی تقریر میں وزیر اعظم نے کہا، "یہ توسیع نہ صرف کولکتہ کے لوگوں کو بلکہ ہوگلی، ہاوڑہ اور شمالی 24 پراگنہ کے لوگوں کو بھی میٹرو خدمات کا فائدہ حاصل کرنے میں مدد کرے گی"۔
سال کے دوران نوپارہ کارشیڈ کا نان انٹر لاکنگ (این آئی) کام کامیابی سے مکمل ہوا۔ اس این آئی کام میں نواپارہ میں الیکٹرانک انٹر لاکنگ سسٹم میں ترمیم شامل تھی جو کارشیڈ میں تمام راستوں، پوائنٹس، سگنلز اور ٹریک سیکشنز سے منسلک ہے۔ اس ترمیم نے نواپارہ تک اور اس سے ریک کی نقل و حرکت کی آپریشنل لچک کو بہت بہتر کیا ہے اور اس طرح میٹرو ریلوے کی ٹرین چلانے کی کارکردگی کے پیرامیٹرز میں اضافہ ہوا ہے۔
ایسٹ ویسٹ میٹرو کا پھول باغن سے سیالدہ تک پہلا ٹرائل رن اس سال کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا۔ اس کوریڈور کا سیالدہ اسٹیشن بہت جلد شروع ہونے والا ہے۔
27 اگست 2021کو 1.24 میگاواٹ کا چھت والا سولر پاور پلانٹ، قوم کی خدمت کے لیے وقف کر دیا گیا ہے۔ یہ پاور پلانٹ ایسٹ ویسٹ میٹرو کے سینٹرل پارک ڈپو کی دو بڑی عمارتوں کی چھتوں پر نصب کیا گیا ہے اور یہ 19173 مربع میٹر چھت کے علاقے میں پھیلا ہوا ہے۔ اس کے نتیجے میں میٹرو ریلوے 45 لاکھ روپے (تقریباً) سالانہ کی بچت کر سکے گی۔
مہانائک اتم کمار میٹرو اسٹیشن پر دو ایلیویٹر02 اکتوبر2021 کو گاندھی جینتی کے موقع پر قوم کی خدمت کے لیے وقف کی گئیں۔ ان دونوں ایلیویٹرس نے میٹرو کے مسافروں کی دیرینہ خواہش کو پورا کیا ہے اور اس اسٹیشن میں مسافروں کو اضافی سہولیات فراہم کی ہیں۔
پہیوں پر ایک نمائش، ملک کے کسی بھی میٹرو ریلوے میں اپنی نوعیت کی پہلی نمائش 24اکتوبر2021 کو، مہانائک اتم کمار اسٹیشن پر ریلوے کے 37 ویں یوم تاسیس پر ایک نان-اے سی میٹرو ریک (ریک نمبر-این 12/14، کولکتہ میٹرو کی آخری نان-اے سی ریک) کے اندر منعقد کی گئی تھی۔ اس نمائش میں کولکتہ میٹرو کے شاندار ماضی، ملک کی پہلی میٹرو، موجودہ منظر نامے اور اس کے مستقبل کے منصوبوں کو رنگین پوسٹروں کے ذریعے دکھایا گیا تھا۔ نمائش کے بعد میٹرو ریلوے نے اپنے نان اے سی ریکوں کے بیڑے کو شاندار الوداع کیا۔ کولکتہ میٹرو کے نان اے سی ریک ماضی کی بات بن چکے ہیں۔ میٹرو ریلوے اب مسافروں کو مکمل اے سی خدمات فراہم کر رہی ہے۔
میٹرو ریلوے میں25نومبر2021 کو مسافروں کے فائدے کے لیے ٹوکن دوبارہ متعارف کرائے گئے ہیں۔ ٹوکن آخری بار 23 مارچ2020 کو جاری کیے گئے تھے۔ ان ٹوکنوں کو سینیٹائز کرنے کے لیے، تمام شمال – جنوب اور مشرق مغرب میٹرو اسٹیشنوں پر 40 ٹوکن سینیٹائزر مشینیں لگائی گئی ہیں۔ یہ مشینیں الٹرا وائلٹ شعاعوں کی مدد سے استعمال شدہ ٹوکن کو 4 منٹ تک سینیٹائز کرتی ہیں۔
یکم دسمبر 2021 کو تپن سنہا میموریل ہسپتال میں ایک پریشر سوئنگ ایڈسورپشن (پی ایس اے) آکسیجن جنریٹر پلانٹ کا افتتاح شری منوج جوشی، جنرل منیجر نے کیا۔ یہ پلانٹ مریضوں کے فائدے کے لیے فی منٹ 250 لیٹر آکسیجن پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس سے وافر مقدار میں آکسیجن سلنڈر کی خریداری کے اخراجات کو کم از کم 70 فیصد تک کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔
آزادی کا امرت مہوتسو منانے کے ایک حصے کے طور پر، میٹرو کے مسافروں کی دیرینہ خواہش پورا کرتے ہوئے 04 دسمبر 2021 سے مشرق- مغرب میٹرو میں کیو آر کوڈ پر مبنی ٹکٹنگ سسٹم متعارف کرایا گیا ہے۔ اس تیسرے متبادل نظام کے متعارف ہونے سے میٹرو کے ٹکٹ اب مسافروں کی انگلیوں پر دستیاب ہیں۔ میٹرو ریلوے اب شمال-جنوبی کوریڈور کے اسٹیشنوں میں کیو آر کوڈ سکینر فراہم کرنے اور موجودہ اے ایف سی گیٹس کے ہارڈ ویئر کو اپ گریڈ کرنے کے بعد چند مہینوں میں اس سہولت کو شمال- جنوب کوریڈور پر بڑھانے کے لیے کام کر رہا ہے۔
میٹرو ریلوے کا تپن سنہا میموریل ہسپتال گزشتہ سال سے کووڈ کے مریضوں کا علاج کر رہا ہے۔ یہاں کووڈ مریضوں کے علاج کے لیے 75 بستروں پر مشتمل علیحدہ کووڈ وارڈ کھولا گیا ہے۔ 30 دسمبر 2021 تک اس وارڈ میں 604 کووڈ مریضوں کا علاج کیا جا چکا ہے جو علاج کے لیے تمام جدید سہولیات سے آراستہ ہے۔ میٹرو ریلوے میں 02 فروری 2021 سے کووڈ ویکسی نیشن مہم شروع ہوئی۔ 30 دسمبر 2021 تک کووڈ ویکسین کی کل 21,423 خوراکیں (پہلی اور دوسری خوراک) صحت دیکھ بھال کے ورکرز، میٹرو سٹاف، ریلوے سے فائدہ اٹھانے والوں، کنٹریکٹ سٹاف اور عام لوگوں کو دی جا چکی ہیں۔
میٹرو ریلوے نے کارپوریٹ گھرانوں کو اسٹیشن برانڈنگ کے حقوق کے لیے 7 میٹرو اسٹیشنوں کی پیشکش کی ہے جن میں نجی یونیورسٹیوں، بینکوں، صحت کی دیکھ بھال کے ادارے، انشورنس کمپنیاں وغیرہ شامل ہیں۔ شمال – جنوب میٹرو کے 5 اسٹیشنوں یعنی دمڈم، نواپارہ، بیلگاچیا، ایسپلانیڈ اور پارک اسٹریٹ اور 2 اسٹیشن۔ اس ٹینڈر میں مشرق- مغرب میٹرو یعنی بنگال کیمیکل اور سیالدہ (جو بہت جلد کام شروع ہو جائے گا) کو اسٹیشن برانڈنگ کے حقوق کے لیے پیش کیا گیا ہے۔ میٹرو نے پہلے سال میں ان اسٹیشنوں کے اسٹیشن برانڈنگ کے حقوق پیش کرکے 3.65 کروڑ روپے کمائے ہیں۔ میٹرو سمارٹ کارڈز کو بھی دو پرائیویٹ کمپنیوں کے ذریعہ برانڈ کیا گیا ہے۔ اس کے لیے میٹرو نے اب تک 20.65 لاکھ روپے کمائے ہیں۔ اب تک 11 میٹرو اسٹیشنوں کو مشترکہ برانڈ کیا گیا ہے۔
عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 22 فروری 2021 کو نواپارہ سے دکشنیشور (4.1 کلومیٹر لمبائی) تک شمال-جنوبی میٹرو کے توسیعی حصے کا افتتاح کیا اور اس سٹریچ پر پہلی میٹرو کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا تھا۔ اپنی تقریر میں وزیر اعظم نے کہا، "یہ توسیع نہ صرف کولکتہ کے لوگوں کو بلکہ ہوگلی، ہاوڑہ اور شمالی 24 پرگنہ کے لوگوں کو بھی میٹرو خدمات کا فائدہ حاصل کرنے میں مدد کرے گی"۔
سال کے دوران نوپارہ کارشیڈ کا نان انٹر لاکنگ (این آئی) کام کامیابی سے مکمل ہوا۔ اس این آئی کام میں نواپارہ میں الیکٹرانک انٹر لاکنگ سسٹم میں ترمیم شامل تھی جو کارشیڈ میں تمام راستوں، پوائنٹس، سگنلز اور ٹریک سیکشنز سے منسلک ہے۔ اس ترمیم نے نواپارہ تک اور اس سے ریک کی نقل و حرکت کی آپریشنل لچک کو بہت بہتر کیا ہے اور اس طرح میٹرو ریلوے کی ٹرین چلانے کی کارکردگی کے پیرامیٹرز میں اضافہ ہوا ہے۔
مشرق – مغرب میٹرو کا پھول باغن سے سیالدہ تک پہلا ٹرائل رن اس سال کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا۔ اس کوریڈور کا سیالدہ اسٹیشن بہت جلد شروع ہونے والا ہے۔
*****
U.No.60
(ش ح - اع - ر ا)
(Release ID: 1787290)
Visitor Counter : 196