وزارتِ تعلیم
مرکزی وزیر تعلیم نے علاقائی زبانوں میں اے آئی سی ٹی ای کی مقررہ تکنیکی کتابوں اور این ای اے ٹی 3.0 کو لانچ کیا
253.72 کروڑ روپے مالیت کے بارہ لاکھ این ای اے ٹی ایڈ۔ ٹیک مفت کورس کے کوپن سماجی طور پر محروم گروپوں کو تقسیم کیے گئے
این ای اے ٹی ڈیجیٹل تفریق کو دور کرنے اور دنیا کی علم پر مبنی ضرورت کو پورا کرنے میں ایک گیم چینجر ثابت ہو گا: جناب دھرمیندر پردھان
روزگار حاصل کرنے کی صلاحیت کو فروغ دینے کے لئے 21ویں صدی میں ابھرتے ہوئے مواقع کا فائدہ اٹھانے کے مقصد سے این ای اے ٹی کو اسکل انڈیا سے مربوط کیا جارہا ہے: جناب دھرمیندر پردھان
ہماری گونا گوں زبانیں ہماری طاقت ہیں، ان سے استفادہ کرنے سے ایک اختراعی معاشرے کی تعمیر ہوگی : جناب دھرمیندر پردھان
Posted On:
03 JAN 2022 5:21PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر تعلیم اور ہنرمندی کی فروغ کے وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے این ای اے ٹی 3.0 لانچ کیا، جو کہ ملک کے طلباء کو بہترین تیار کئے گئے ایڈ۔ ٹیک سولیوشنز اور کورسز فراہم کرنے کے لیے ایک سنگل پلیٹ فارم ہے۔ وزیر موصوف نے علاقائی زبانوں میں اے آئی سی ٹی ای کی مقرر کردہ تکنیکی کتابیں بھی لانچ کیں۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب پردھان نے کہا کہ این ای اے ٹی خصوصی طور پر معاشی اعتبار سے محروم طلبا کے درمیان ڈیجیٹل تفریق کو دور کرنے، اور بھارت اور دنیا کی علم پر مبنی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے بھی ایک گیم چینجر ثابت ہوگا۔ وزیر موصوف نے بتایا کہ 58 عالمی اور ہندوستانی اسٹارٹ اپ ایڈ ٹیک کمپنیاں این ای اے ٹی پر آن بورڈ ہیں اور بہتر آموزشی نتائج، روزگار حاصل کرنے میں معاون ہنر مندی کے فروغ اور آموزش کی کمی پر قابو پانے کے لیے 100 کورسز اور ای۔ ریسورسز پیش کر رہی ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ای۔مواد اور وسائل اور این ای اے ٹی جیسے ڈیجیٹل فریم ورک آموزشی نقصان کو کم سے کم کرنے میں صحیح سمت میں اٹھایا گیا ایک قدم ہوں گے۔
وزیر تعلیم نے روزگار حاصل کرنے کی صلاحیت کو فروغ دینے اور ہمارے نوجوانوں کو مستقبل کے لیے تیار کرنے کے مقصد سے ابھرتے ہوئے شعبوں میں مواقع کا فائدہ اٹھا نے کے لئے این ای اے ٹی میں کورسز کو اسکل انڈیا سے مربوط کرنے کے واسطے اے آئی سی ٹی ای کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے کہا کہ اے آئی سی ٹی ای اور ایڈ ٹیک کمپنیوں کو کم سے کم ممکنہ قیمت پر ای۔ وسائل فراہم کرانے چاہئیں۔ جناب پردھان نے ان عالمی ایڈ ٹیک کمپنیوں اور ہندوستانی اسٹارٹ اپس کی تعریف کی جو این ای اے ٹی 3.0 کا حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم تعلیم کو قابل رسائی اور کم خرچ والی بنانے کے لیے ایک تعاون والے نظریئے کے ساتھ کام کرنے کے واسطے تمام ایڈ ٹیک کمپنیوں کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ لیکن، ایڈ ٹیک کمپنیوں کو یہ یاد رکھنا ہوگا کہ یہاں اجارہ داری اور استحصال کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔
وزیر موصوف نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ آج 12 لاکھ سے زیادہ سماجی اور معاشی طور پر محروم طلباء نے این ای اے ٹی 3.0 کے تحت 253 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے مفت ایڈ ٹیک کورس کوپن حاصل کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئے سال 2022 میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی طرف سے طلباء کے لیے یہ سب سے بڑا تحفہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ 21ویں صدی میں بھارت عالمی معیشت کی رہنمائی کرے گا اور تجارت اور معیشت کے لیے سب سے زیادہ پسندیدہ بازار ہوگا۔
علاقائی زبانوں میں تکنیکی کتابوں کے بارے میں، جناب پردھان نے کہا کہ ہماری گونا گوں زبانیں ہماری طاقت ہیں اور ان سے استفادہ کرکے ایک اختراعی معاشرے کی تعمیر ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ علاقائی زبانوں میں آموزش سے تنقیدی سوچنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا اور اس سے ہمارے نوجوان عالمی شہری بننے کی صلاحیت حاصل کریں گے۔
این ای اے ٹی:
نیشنل ایجوکیشنل الائنس فار ٹکنالوجی (این ای اے ٹی) آموز گاروں کی سہولت کے لئے ایک ہی پلیٹ فارم پر نوجوانوں کی روزگار حاصل کرنے کی صلاحیت میں اضافے کے لئے تعلیم کے شعبے میں تیار کئے گئے بہترین ٹکنولوجیکل سولیوشنزکا استعمال فراہم کرانے کے لیے ایک پہل ہے ۔ یہ سولیوشنز مخصوص شعبوں میں ہنر مندی کے فروغ اور بہتر آموزشی نتائج کے لئے پرسنلائز ڈ اور کسٹمائزڈ آموزشی تجربے کے واسطے مصنوعی ذہانت استعمال کرتے ہیں۔ اے آئی سی ٹی ای، وزارت تعلیم اس عمل میں تسہیل کار کے طور پر کام کر رہے ہیں جبکہ وہ اس بات کو بھی یقینی بنا رہے ہیں کہ یہ سولیوشنز بڑی تعداد میں سماجی اور اقتصادی طور پر پسماندہ طلباء کو مفت دستیاب ہوجائیں۔ این ای اے ٹی میں 58 ایجوکیشن ٹیکنالوجی کمپنیاں ہیں اور 100 پروڈکٹس ہیں جو روزگار کی صلاحیت والی ہنر مندی کے فروغ ، صلاحیت سازی اور آموزشی خلا کو پر کرنے میں مدد کریں گے۔
اعلی تعلیم کے سکریٹری جناب سنجے مورتی؛ اے آئی سی ٹی ای کے چیئرمین پروفیسر انیل سہسر بدھے، آئی سی ٹی ای کے وائس چیئرمین پروفیسر ایم پی پونیا، پروفیسر راجیو کمار، اے آئی سی ٹی ای کے ممبر سکریٹری اور وزارت کے سینئر افسران اس موقع پر موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ ۔ن ا۔
U-66
(Release ID: 1787242)
Visitor Counter : 180