صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
بھارت میں کووڈ-19ٹیکہ کاری کی مجموعی تعداد 143.83کروڑ سے زیادہ ہوگئی
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تقریباً 63 لاکھ سے زیادہ ٹیکے لگائے گئے
شفایابی کی شرح فی الحال 98.38 فیصد ہے،جو مارچ 2020 سے سب سے زیادہ ہے
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13154 نئے معاملات سامنے آئے
بھارت میں سردست زیر علاج مریضوں کی تعداد82402ہے
جانچ کے بعد متاثر پائے جانے والے افراد کی ہفتہ وار شرح ( 0.76فیصد) ہے جو گزشتہ 46 دنوں میں 1 فیصد سے کم ہے
Posted On:
30 DEC 2021 9:42AM by PIB Delhi
آج صبح سات بجے تک موصول ہونے والی عبوری رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6391282افراد کو کووڈسے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے۔ اس کے ساتھ ہی بھارت میں کووڈ-19 سے بچاؤ کی ٹیکے کاری کی مجموعی تعداد 143.83 کروڑ (1438322742) کو پار گئی۔ یہ ٹیکہ کاری 15347226سیشنوں میں انجام دی گئی۔
آج صبح سات بجے تک موصول ہونے والی عبوری رپورٹ کے مطابق ٹیکہ کاری کی مجموعی تعداد کی تفصیل درج ذیل ہے۔
طبی کارکنان
|
پہلی خوراک
|
1,03,87,375
|
دوسری خوراک
|
97,01,876
|
صف اول کے کارکنان
|
پہلی خوراک
|
1,83,85,386
|
دوسری خوراک
|
1,68,75,942
|
18سے44 سال کی عمر کے افراد
|
پہلی خوراک
|
49,76,01,405
|
دوسری خوراک
|
32,67,56,163
|
45سے59سال کی عمر کے افراد
|
پہلی خوراک
|
19,40,91,039
|
دوسری خوراک
|
14,90,18,597
|
60 سال سے زیادہ عمر کے افراد
|
پہلی خوراک
|
12,11,54,096
|
دوسری خوراک
|
9,43,50,863
|
میزان
|
1438322742
|
گزشتہ 24 گھنٹو ں کے دوران 7486 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ جس کے ساتھ ہی شفایاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر (عالمی وبا کی ابتدا کے بعد سے) 34258778 ہوگئی ہے۔
نتیجہ کے طور پر بھارت میں شفایابی کی شرح اس وقت 98.38 فیصد ہے ۔
مرکز / ریاستوں اورمرکز کے زیر انتظام علاقوں کی پائیدار اور مشترکہ کوششوں کی بنا پر یومیہ نئے معاملات 15,000 ہزار سے نیچے رہنے کا رجحان پایا جاتا ہے اور یہ رجحان مسلسل 63 دنوں سے برقرار ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں 13154 نئے معاملوں کی خبر ہے۔
بھارت میں اس وقت زیر علاج مریضوں کی تعداد82402 ہے ۔ فی الحال مریضوں کی مجموعی تعدادملک میں زیر علاج معاملوں کا محض 0.24 فیصد ہے۔
جانچ کی صلاحیت میں ملک بھر میں برابر اضافہ کیا جارہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 1199252 ٹیسٹ کئے گئے۔ بھارت میں اب تک مجموعی طور پر 67.64 کروڑ سے زیادہ (676445395) ٹیسٹ منعقد کئےگئے ہیں۔
اب جبکہ ملک بھر میں ٹیسٹنگ کی تعداد میں برابر اضافہ کیا جارہا ہے،زیر علاج مریضوں کی ہفتہ وار شرح 0.76 فیصد پر قائم ہے جو کہ اس وقت گزشتہ46دنوں سے ایک فی صد سے نیچے رہی ہے۔ زیر علاج مریضوں کی یومیہ تعداد کی فی الحال شرح 1.10 فیصد درج کی گئی جو گزشتہ 87دنوں میں2 فیصد سے نیچے اور 122 دنوں میں 3فیصد سے نیچے رہی ۔
*****
(ش ح – ف ا -م ص)
U.No.14965
(Release ID: 1786271)
Visitor Counter : 190