نیتی آیوگ

اٹل اختراعی مشن، نیتی آیوگ نے ’اننوویشنز فار یو‘ اور ’انجینئس ٹنکررس‘ڈجیٹل کتابوں کا اجراء کیا

Posted On: 29 DEC 2021 4:24PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 29 دسمبر 2021:

اٹل اختراعی مشن (اے آئی ایم) نیتی آیوگ نے’اننوویشنز فار یو‘ کتاب کے دوسرے ایڈیشن کا اجراء کیا جو کہ زراعت پر مرتکز اختراعات کا ایک ایسا مجموعہ ہے جس میں اے آئی  ایم کے اٹل انکیوبیشن سینٹرز (اے آئی سی)کے ذریعہ حمایت یافتہ 70 اسٹارٹ اپ کا ذکر کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ بھارت کی اٹل ٹنکرنگ لیب (اے ٹی ایل) کی 41 اختراعات پر مشتمل تکنالوجی پر اختراعات کا ایک مجموعہ ’دی انجینئس ٹنکررس‘ کا بھی اجراء کیا گیا۔

ملک آزادی کا امرت مہوتسو آزادی کے 75 برس کا جشن منا رہا ہے، اس سلسلے میں یہ دونوں کتابیں بھارت کے نوجوان اختراکاروں کی کامیابی کی داستانوں کا جشن ہیں ۔ ’اننوویشنز فار یو‘ بھارت کے ان صنعت کار اذہان کے ذریعہ انجام دی گئیں کامیاب اختراع کاریوں کا مجموعہ ہےجنہوں نے مستقبل کے لیے موجودہ دور کی پریشانیوں کو حل کیا، جبکہ ’انجینئس ٹنکررس‘ ان نوجوان طلبا اختراع کاروں کے ذریعہ کی گئیں اہم اختراع کاریوں کا مجموعہ ہے جنہوں نے اے ٹی ایل میراتھن جو یومیہ بنیاد پر طلبا کو پیش آنے والے مسائل کو حل کرنے کے لیے اسکولی طلبا کو مدعو کرتی ہے-میں حصہ لیا تھا۔

’ذہین اختراع کاروں‘ نے حل نکالنے کے لیے اے ٹی ایل  ایس میں دستیاب ابھرتی ہوئی تکنالوجیوں کا فائدہ اٹھایا ہے۔ان نوجوان اختراع کاروں نے اپنی برادری کے اراکین کے ساتھ بات چیت کرکے اور ان کی ضرورتوں  اور مطالبات کے مطابق ایک پروٹوٹائپ ڈیزائن کرکے ان کے مسائل کی شناخت کی ذمہ داری اپنے کاندھوں پر لی۔

اسی طرح، ’اننوویشنز فار یو‘کے دوسرے ایڈیشن میں زراعت اور متعلقہ خدمات کے میدان میں اسٹارٹ اپس اور اختراع کاریوں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ یہ کتاب زرعی۔تکنالوجی پر مبنی 70 اسٹارٹ اپس پر مشتمل ہے جو ملک بھر میں پھیلے ہوئے اٹل انکیوبیشن سینٹرس میں پروان چڑھے ہیں۔ یہ اسٹارٹ اپس جدید کاشتکاری سے متعلق مسائل کا سماجی طور پر متعلقہ حل فراہم کرانے کے لیے اے آئی، آئی او ٹی، آئی سی ٹی اور صف اول کی دیگر تکنالوجیوں کو بروئے کار لا رہے ہیں۔ اس کتاب کے پہلے ایڈیشن ، جس کا اجراء اس برس اکتوبر میں کیا گیا تھا، میں حفظانِ صحت میں اختراع کاریوں پرتوجہ مرکوز کی گئی تھی۔

ان ڈجیٹل کتابوں کی رونمائی نیتی آیوگ کے نائب چیئرمین  ڈاکٹر راجیو کمار ، نیتی آیوگ  کے ایگریکلچر ممبر پروفیسر رمیش چند، مائی جی او وی کے سی ای او جناب ابھیشیک سنگھ ، اٹل اننوویشن مشن، نیتی آیوگ کے مشن ڈائرکٹر  ڈاکٹر چنتن ویشنو کی موجودگی میں انجام دی گئی۔

نیتی آیوگ کے نائب چیئرمین نے اختراع کاروں اور صنعت کاروں دونوں کی یہ کہتے ہوئے ستائش کی کہ ’’ایسے ذہین افراد اور اختراع کار،جو مسائل کو سمجھ سکیں اور بھارتی معاشرے کے لیے موزوں حل پیش کرسکیں، کی جتنی ضرورت آج ہے اتنی پہلے کبھی نہیں رہی۔‘‘

نائب چیئرمین کو شامل کرتے ہوئے، ممبر ایگریکلچر پروفیسر رمیش چند نے اے آئی ایم کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی اور کتابوں کی تالیف میں ان کی کوششوں کی ستائش کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ ’’یہ دیکھ کر ازحد خوشی ہوئی ہے کہ زرعی ۔ تکنالوجی کے شعبے میں متعدد اسٹارٹ اپس بڑے پیمانے پر معاشرے کو تعاون فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ابھرتی ہوئی منڈیوں میں رسائی حاصل کرنے، نیزادارہ جاتی سرمایہ کاری و دیگر حصہ داران کو راغب کرنے میں اہل ہیں۔‘‘

اٹل اختراعی مشن کے مشن ڈائرکٹر ڈاکٹر چنتن ویشنو نے کتابوں میں مذکور صنعت کاروں اور نوجوان اختراع کاروں کومبارکباد پیش کی اور کہا کہ ’’میں امید کرتا ہوں کہ ہر ایک اختراع کے پس پشت کارفرما کہانیاں اور خیالات ملک بھر کے لاکھوں دیگر اسٹارٹ اپس، اختراع کاروں  اور تخلیقی اذہان کو ترغیب فراہم کریں گے تاکہ وہ نئے، امید افزا اور ہمہ گیر حل پیش کرسکیں جن کے سماجی ۔ اقتصادی اثرات نہ صرف ہمارے ملک بلکہ پوری دنیا پر مرتب ہوں۔‘‘

اس کے علاوہ، مائی جی او وی کے سی ای او ابھیشیک سنگھ نے کہا، ’’میں اس کتاب میں شامل زمینی سطح کی اختراع کاریوں کو دیکھ کر ازحد مسرور ہوں اور یہ کتاب اس امر کی سرسری تصویر پیش کرتی ہے کہ ہمارے نوجوان اختراع کار کس طرح سوچتے ہیں۔ اس طرح کے زبردست خیالات پیش کرنے اور خلاقانہ و کاروباری سوچ کے ساتھ اختراع کاریاں پیدا کرنے کے لیے میں تمام شرکاء کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ یہ آئیڈیاز بھارت اور دنیا کی پہلے سے ہی تغیر پذیر منڈی میں زبردست پیمانے پر مثبت اثرات مرتب کریں گے۔ کتاب میں مذکور اختراع کار بھارت کے ابھرتے ہوئے اختراع کاروں کے لیے مثالی شخصیت کی حیثیت رکھتے ہیں اور وہ انہیں سائنس اور تکنالوجی کے ذریعہ بھارت کے لیے زبردست اثرات مرتب کرنے کے لیے اپنے آئیڈیاز تیار کرنے کے سلسلے میں ترغیب فراہم کریں گے۔

اٹل اننوویشن مشن کے ذریعہ پیش کی گئی ڈجیٹل کتاب کی سیریز ’اننوویشنز فار یو‘آپ کے لیے اٹل انکیوبیشن سینٹرز کے ذریعہ حمایت یافتہ اسٹارٹ اپس سے بہترین اختراع کار اور صنعت کار پیش کرتی ہے۔ سیریز کے آئندہ ایڈیشنوں میں تعلیمی تکنالوجی، موبیلٹی، ای وی سمیت دیگر ابھرتے ہوئے شعبوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ ’دی انجینئس ٹنکررس‘ سیریز میں ان داستانوں کو شامل کیا گیا ہے جو ترقی اور نوجوان اختراع کاروں کے طرز فکر کو پیش کرتی ہیں ، اور یہ سیریز ان طلبا کو حوصلہ افزائی فراہم کرتی ہے جنہوں نے اٹل اختراعی تجربہ گاہ کے ملک گیر اختراعی چیلنج ، اے ٹی ایل میراتھن ، میں اپنے سامنے پیش کیے گئے مسائل کا مثالی حل پیش کیا تھا۔

                                                               

                             اننوویشن فار یو کے لیے کیو آر کوڈ                دی انجینئس ٹنکررس کے لیے کیو آر کوڈ

 

’اننوویشنز فار یو‘ ملاحظہ کرنے کے لیے لنک: https://aim.gov.in/pdf/Agriculture-and-Allied-Sectors.pdf

’دی انجینئس ٹنکررس‘ ملاحظہ کرنے کے لیے لنک: https://aim.gov.in/pdf/ingenious-tinkerers.pdf

 

************

ش ح۔اب ن ۔ م ف

U. No. 14958



(Release ID: 1786174) Visitor Counter : 165