وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم یکم جنوری کو پی ایم-کسان کی 10ویں قسط جاری کریں گے


دس کروڑ سے زیادہ مستفید کسانوں کے خاندانوں کو 20,000 کروڑ روپے سے زیادہ منتقل کیے جائیں گے

اب تک 1.6 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی سمان راشی کسان خاندانوں کو منتقل کی جا چکی ہے

یہ نچلی سطح کے کسانوں کو با اختیار بنانے کے وزیر اعظم کے مسلسل عزم کے مطابق ہے

وزیر اعظم تقریباً 351 ایف پی او کو 14 کروڑ سے زیادہ کی ایکویٹی گرانٹ جاری کریں گے؛ اس سے 1.24 لاکھ سے زیادہ کسانوں کو فائدہ پہنچے گا

Posted On: 29 DEC 2021 4:26PM by PIB Delhi

نچلی سطح کے کسانوں کو با اختیار بنانے کے مسلسل عزم اور ارادے کے مطابق، وزیر اعظم جناب نریندر مودی 1 جنوری 2022 کو دوپہر 12:30 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ پردھان منتری کسان سمان ندھی (PM-KISAN) اسکیم کے تحت مالی فائدے کی 10ویں قسط جاری کریں گے۔ اس سے 10 کروڑ سے زیادہ مستفید کسانوں کے خاندانوں کو 20,000 کروڑ روپے سے زیادہ منتقل کیے جائیں گے۔

پی ایم-کسان اسکیم کے تحت، اہل استفادہ کنندہ کسان خاندانوں کو سالانہ 6000 روپے کا مالی فائدہ فراہم کیا جاتا ہے، جو 2000 روپے کی تین مساوی 4 ماہانہ اقساط میں قابل ادائیگی ہے۔ فنڈ براہ راست مستفیدین کے بینک کھاتوں میں منتقل کیا جاتا ہے۔ اس اسکیم میں اب تک 1.6 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی سمان راشی کسان خاندانوں کو منتقل کی گئی ہے۔

پروگرام کے دوران، وزیر اعظم تقریباً 351 فارمر پروڈیوسر آرگنائزیشنز (ایف پی او) کو 14 کروڑ روپے سے زیادہ کی ایکویٹی گرانٹ بھی جاری کریں گے، جس سے 1.24 لاکھ سے زیادہ کسانوں کو فائدہ پہنچے گا۔ وزیراعظم تقریب کے دوران ایف پی اوز سے بات چیت کریں گے اور قوم سے خطاب بھی کریں گے۔

اس موقع پر مرکزی وزیر زراعت بھی موجود رہیں گے۔

                                               **************

 

 

 

ش ح۔ ف ش ع- س ا  

U: 14953



(Release ID: 1786094) Visitor Counter : 237