صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
مرکز نے انتخابات والی پانچ ریاستوں میں عوامی صحت سے متعلق کارروائی کے لیے کی جانے والی تدابیر اور ٹیکہ کاری کی صورت حال کا جائزہ لیا
مرکز نے صلاح دی کہ ضلع وار ، ہفتہ وار منصوبہ کے ذریعے ٹیکے کے سبھی اہل لوگوں کی ٹیکہ کاری بڑھائی جائے اور اس کا روزانہ جائزہ لیا جائے
کووڈ معاملوں میں اچانک ہونے والی تیزی کو روکنے کے لیے جانچ کو رفتار دی جائے
کووڈ کے تعلق سے مناسب برتاؤ کو سختی سے نافذ کیا جائے
Posted On:
27 DEC 2021 9:20PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 27 دسمبر 2021۔
صحت کے مرکزی سکریٹری جناب راجیش بھوشن نے پانچ ریاستوں، اتراکھنڈ، گوا، منی پور، اترپردیش اور پنجاب کی ایک اعلی سطحی میٹنگ طلب کی۔ ان ریاستوں میں اسمبلی انتخابات ہونے ہیں۔ میٹنگ میں ان ریاستوں میں ٹیکہ کاری کی صورت حال اور عوامی صحت کے تعلق سےکارروائی کی تدابیر کا جائزہ لیا گیا۔
اتراکھنڈ اور گوا نے رپورٹ دی کہ ٹیکے کی پہلی اور دوسری خوراک لگانے کے معاملے میں دونوں ریاستوں کا اوسط ، قومی اوسط سے زیادہ ہے، جبکہ اترپردیش، پنجاب اور منی پور میں کووڈ 19- ٹیکہ کاری کی کوریج کا اوسط قومی اوسط سے کم ہے۔ خبر موصول ہونے تک ٹیکے کی کل 142.38 کروڑ خوراکیں لگائی گئیں، جن میں سے 83.80 کروڑ سے زیادہ پہلی اور 58.58 کروڑ سے زیادہ دسری خوراک دی گئیں۔
ریاستوں کو صلاح دی گئی ہے کہ وہ کووڈ ٹیکے کے سبھی اہل لوگوں کو پہلی خوراک لگانے میں تیزی لائیں اور یہ یقینی بنائیں کہ جن لوگوں کو دوسری خوراک دینے کا وقت ہوگیا ہے، انہیں دوسری خوراک لگا دی جائے۔ اس مقصد کے لیے ضلع وار ، ہفتہ وار ٹیکہ کاری پر عمل درآمد کے لیے منصوبے بنائے جائیں۔ ریاست کے افسران سے کہا گیا ہے کہ یومیہ بنیاد پر اس پر عمل درآمد کا جائزہ لیتے رہیں۔
انتخابات والی ریاستوں کو صلاح دی گئی ہے کہ وہ جانچ میں تیزی لائیں، تاکہ انفیکشن کے معاملوں کی فورا شناخت ہوسکے اور اس کا بروقت سامنا کرنے کے لیے کارروائی کو یقینی بنایا جاسکے۔ اس کے ساتھ ہی یہ بھی یقینی بنایا جائے کہ سست رفتار سے جانچ کی وجہ سے کہیں معاملوں میں اچانک تیزی نہ آنے پائے۔
ریاستی افسران کو سخت ہدایت دی گئی ہے کہ وہ کووڈ سے متعلق مناسب برتاؤ کا سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں اور اسے کارگر طریقے سے نافذ کرنے کے لیے مناسب اقدامات کیے جائیں۔ مرکزی حکومت ’مکمل سرکار ‘ کے نظریے کے تحت کووڈ-19 وبا کے بندوبست کے لیے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی کوششوں میں تعاون دے رہی ہے۔
************
ش ح ۔ ف ا ۔ ت ع
U:14882
(Release ID: 1785713)
Visitor Counter : 170