وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم 28 دسمبر کو کانپور کا دورہ کریں گے اور کانپور میٹرو ریل پروجیکٹ کا افتتاح کریں گے


یہ پروجیکٹ شہری نقل و حرکت کو فروغ دینے کے سلسلے میں وزیر اعظم کی توجہ کی عکاسی کرتا ہے

وزیر اعظم آئی آئی ٹی کانپور کنووکیشن تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے اور بلاک چین پر مبنی ڈیجیٹل ڈگریوں کا اجرا کریں گے

طلبا کو انسٹی ٹیوٹ میں تیار کردہ اندرون خانہ بلاک چین پر مبنی ٹیکنالوجی کے ذریعہ ڈجیٹل ڈگریاں جاری کی جائیں گی

وزیر اعظم بینا پنکی ملٹی پروڈکٹ پائپ لائن پروجیکٹ کا بھی افتتاح کریں گے

Posted On: 26 DEC 2021 4:32PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 28 دسمبر 2021 کو کانپور کا دورہ کریں گے اور تقریباً 1:30 بجے دوپہر کانپور میٹرو ریل پروجیکٹ کے مکمل شدہ حصے کا افتتاح کریں گے۔ پروگرام کے دوران، وزیر اعظم بینا پنکی ملٹی پروڈکٹ پائپ لائن پروجیکٹ کا بھی افتتاح کریں گے۔ اس سے پہلے وزیر اعظم صبح تقریباً 11 بجے آئی آئی ٹی کانپور کے 54ویں کنووکیشن تقریب میں شرکت کریں گے۔

شہری نقل و حرکت کو بہتر بنانا وزیر اعظم کی توجہ کا ایک اہم ترین شعبہ رہا ہے۔ کانپور میٹرو ریل پروجیکٹ کے مکمل شدہ حصے کا افتتاح اس سمت میں ایک اور قدم ہے۔ یہ مکمل کیا گیا 9 کلومیٹر طویل حصہ آئی آئی ٹی کانپور سے موتی جھیل تک ہے۔ وزیر اعظم کانپور میٹرو ریل پروجیکٹ کا معائنہ کریں گے اور آئی آئی ٹی میٹرو اسٹیشن سے گیتا نگر تک میٹرو کی سواری کریں گے۔ کانپور میں مکمل میٹرو ریل پروجیکٹ کی کل لمبائی 32 کلومیٹر ہے، اور اسے 11,000 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے بنایا جا رہا ہے۔

وزیر اعظم بینا پنکی ملٹی پروڈکٹ پائپ لائن پروجیکٹ کا افتتاح کریں گے۔ 356 کلومیٹر طویل اس پروجیکٹ میں تقریباً 3.45 ملین میٹرک ٹن سالانہ کی گنجائش ہے۔ مدھیہ پردیش میں بینا ریفائنری سے کانپور کے پنکی تک پھیلا ہوا یہ پروجیکٹ 1500 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے بنایا گیا ہے۔ اس سے خطے کو بینا ریفائنری سے پیٹرولیم مصنوعات تک رسائی میں مدد ملے گی۔

وزیر اعظم آئی آئی ٹی کانپور کے 54ویں کنووکیشن کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ کنووکیشن کے دوران، تمام طلبا کو نیشنل بلاک چین پروجیکٹ کے تحت انسٹی ٹیوٹ میں تیار کردہ اندرون خانہ بلاک چین پر مبنی ٹیکنالوجی کے ذریعے ڈجیٹل ڈگریاں جاری کی جائیں گی۔ وزیر اعظم بلاک چین پر مبنی ڈجیٹل ڈگریوں کا اجرا کریں گے۔ ان ڈجیٹل ڈگریوں کی عالمی سطح پر تصدیق کی جا سکتی ہے اور ان کی جعل سازی نہیں کی جا سکتی ہے۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع- س ا  

U: 14827


(Release ID: 1785334)