وزارت دفاع
آئی این ایس کھوکری کو، 32 سال قوم کی شاندار خدمات کے بعد، ڈی -کمیشن کیا گیا
Posted On:
24 DEC 2021 12:34PM by PIB Delhi
ملک میں تیار کئے جانےو الے پہلے چھوٹے میزائل جنگی جہاز آئی این ایس کھوکری کو 23 دسمبر 2021 بروز جمعرات 32 سال کی شاندار خدمات کے بعد ڈی- کمیشن کیا گیا ۔ جہاز کو ڈی – کمیشن کئے جانے کی تقریب کا انعقاد وشا کھاپٹنم میں کیا گیا ، جہاں قومی پرچم بحریہ کا جھنڈا اور ڈی- کمیشننگ کی جھنڈی غروب آفتاب کے وقت فلیگ آفیسر کمانڈنگ انچیف ایسٹرن نیول کمانڈ،وائس ایڈمرل بسواجیت داس گپتا کی موجودگی میں جھکا یا گیا ، جو کہ اس تقریب میں مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر جہاز کے موجودہ اور ریٹائرڈ سابق کمانڈنگ افسر بھی موجود تھے۔
اس چھوٹے جنگی جہاز کو مژگاؤں ڈوک شپ بلڈرز کے ذریعہ 23 اگست 1989 کو تیار کیا گیا تھا اور اس کی یہ خصوصیت رہی کہ یہ مغربی اور مشرقی دونوں بیڑوں کا حصہ رہا۔ اس جہاز کو ممبئی میں اُس وقت کے رکشا منتری جناب کرشن چندر پنت اور ایم وی سی آنجہانی کیپٹن مہندر ناتھ ملّا کی اہلیہ مسز سدھا ملّا اور کمانڈر (اب وائس ایڈمرل ریٹائرڈ) سنجیو بھسین ، جو کہ جہاز پہلے کمانڈنگ آفیسر تھے، کے ذریعہ کمیشن کیا گیا تھا۔
اپنی سروس کے دوران جہاز کو 28 کمانڈنگ افسروں نے کمانڈ کیا اور اس میں 644897 نوٹیکل میل سے زیادہ کی دوری طے کی۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اس جہاز نے پوری دنیا کے 30 چکر لگائے یا زمین سے چاند تک کی دوری 3 بار طے کی۔
اس جہاز کا تعلق بھارتی فوج کی گورکھا بریگیڈ سے تھا اور لیفٹیننٹ جنرل پی ایم اننت نارائن ایس ایم ، پریزیڈنٹ گورکھا بریگیڈ نے اس تقریب میں شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۰۰۰۰۰۰۰۰
(ش ح- اگ- ق ر)
U-14760
(Release ID: 1784809)
Visitor Counter : 226