صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

مرکز نے اومیکرون ویرئنٹ کے مدنظر ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں  کووڈ-19 کی صورتحال  اور تیاریوں کا جائزہ لیا


ریاستوں  کو چوکس رہنے اور اضلاع میں   انفیکشن ، ڈبلنگ ریٹ اور نئے معاملوں کے گروپوں کی  نگرانی کرنے کی صلاح دی گئی


’’تمام طرح کی  احتیاط  کی تعمیل کریں ، اپنی الرٹنیسّ(چوکسی) کو کم نہ کریں ‘‘

مقامی/ضلع انتظامیہ  کووڈ کنٹرول  اور انتظامیہ کے لئے   ثبوت  پر مبنی  کاروائیوںکو فوری طور پر شروع کرنے کے لئے ذمہ  دار

آنے والے تہواروں کے موسم سے پہلے ریاستیں مقامی کنٹرول /پابندیوں  پر   غور کریں گی

اومیکرون کے لئے موجودہ قومی کلینیکل منجمنٹ پروٹوکول میں  تبدیلی نہیں کی گئی ہے


مکمل ٹیکہ کاری اومیکرون سمیت تمام دیگر خطرناک بیماریوں اور  دیگر اسپتال داخل ہونے سے  بچاتی ہے:ڈور ٹو ڈور ٹیکہ کاری کو  مستحکم  کیا جائے گا

Posted On: 23 DEC 2021 3:04PM by PIB Delhi

نئی دہلی،23 دسمبر 2021/مرکز نے ریاست اور مرکز کے انتظام علاقوں کو نئے اومیکرون ویرئنٹ  (26 نومبر 2021 کو ڈبلیوایچ او نے اس ویرئنٹ کو تفتیش ناک مانا ہے) کے مدنظر کووڈ-19  (اورا س کے ویرئنٹ ) سے لڑنے کے لئے  اپنی چوکسی کو  کم نہ کرنے اور اپنی تیاریوں کو  برقرار  اور جاری رکھنے کا  مشورہ دیا ہے۔ مرکزی صحت کی سکریٹری جناب  راجیش بھوشن نے آج  ویڈیو کانفرنسنگ  (وی سی) کے ذریعہ   ریاستوں اور  مرکز کے زیر انتظام  علاقوں کے   صحت سکرٹریوں اور قومی صحت مشن (این ایچ ایم) کے مشن ڈائریکٹر (ایم ڈی) کے ساتھ  ٹیکہ کاری کی پیش رفت کے ساتھ ساتھ    کووڈ-19  اور اومیکرون ویئرئنٹ کا مقابلہ کرنے کے لئے    ریاستوں کی  صحت سے متعلق  سرکاری تیاریوں کا جائزہ لیا۔   انہوں نے  کووڈ معاملوں میں تیزی سے اضافہ کو اجاگر کیا  اور پورے  دنیا میں  کووڈ-19کے  اومیکروں ویئرنٹ کے چلتے  معاملوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو لے کر   سامنے آنے والے   حقائق پر  توجہ مرکوز کی۔

 

مرکزی صحت سکریٹری نے اس بات کو دوہرایا کہ جب جانچ میں انفیکشن کی شرح  10 فیصد سے  زیادہ بڑ ھ جاتی ہے یا 40 فی صد  سے زیادہ آکسیجن  سے لیس بستروں پر مریضوں کی بھرتی ہوجاتی ہے، اس صورت میں ضلع/مقامی انتظامیہ کو  مقامی روک تھام کی  تدابیر کرنی ہے۔ حالانکہ، ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں  انفیکشن کی ان حدود تک  پہنچنے سے پہلے ہی  مقامی صورتحال اور آبادی کی خصوصیات جیسا کہ   کثافت وغیرہ کی بنیاد پر اومیکرون کے  شدید  انفیکشن کو دھیان میں رکھتے ہوئے روک تھام کی تدابیر کرسکتےہیں اور پابندی عائد کرسکتےہیں۔ ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کوکسی بھی پابندیک و   کم از کم 14 دنوں کے لئے  نافذ کئے جانے کا  مشورہ دیا گیا ہے۔ جیسا کہ   شدید پھیلاؤ شرح  اور دوہری کاری وقت کے ساتھ اومیکرون ویرئنٹ کی علامات  عام سردی  نزلے کی طرح    ہی ہوتی ہیں اسے دیکھتے ہوئے کووڈ روک تھام کے لئے    سنڈرومک  نظریے کو  قائم کیاجاسکتا ہے۔ حالیہ ’اومیکرون‘ کے خطرے سے  نمٹنے کے لئے   مندرجہ ذیل پانچ گنا  حکمت عملی پر   پھر سے زور  دیا گیا ہے۔  

1۔ریاستوں کو روک تھام کے لئے  اقدام اٹھانے  کی صلاح دی گئی ہے:

  • رات کے کرفیو کو نافذ کریں اور خصوصی طور پر آنے والے تہیواروں سے پہلے بڑی بھیڑ کا   سخت اصولوں کی تعمیل  یقینی بنائیں۔
  • کووڈ انفیکشن  کے نئے  گروپوں کے  معاملے میں ’کنٹیمنٹ زون‘ ’بفر زون ‘کافوری طور پر اعلان کریں۔
  • موجودہ   رہنما ہدایات کے مطابق  کنٹمنٹ زون کے دائرہ پر   سخت کنٹرول کو یقینی بنائیں۔
  • جینوم سیکوئسنگ کے لئے تمام  گروپ نمونوں کو    بغیر کسی تاخیر کے  ہندستانی سارس سی او وی جینومکس  کنوسورشیم (انساکوگ) لیبارٹریز کو بھیجیں۔

جانچ اور نگرانی پر  ریاستوں کو تمام اضلاع میں  ڈیلٹا اور اومیکرون معاملوں کی تعداد پر   سخت نگرانی،  دن بدن  اور ہفتے در ہفتے بنیاد پر   معاملے کی انفیکشن ، دوہری کاری (ڈبلنگ)  کی شرح  اور سامنے آنے والے نئے گروپ   اور ان علاقوں میں  کنرول شروع کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔

اسکے علاوہ مندرجہ ذیل باتوں پر بھی غور کرنے کی ضرورت ہے:

  • موجودہ آئی سی ایم آر  اور وزارت کی رہنما ہدایات کی جانچ کریں ۔
  • کنٹمنٹ زون میں   ڈور ٹو ڈور متاثرین   کی تلاش کو یقینی بنائیں۔ تمام ایس اے  آر آئی /آئی ائی ایل کمزور/ ساتھ ہی بیمار لوگوں کی جانچ کریںْ۔
  • ہر دن کی جارہی کل جانچوں میں  آرٹی-پی سی آر آر اے ٹی کی صحیح مناسبت   (کم سے کم 60-40) کو یقینی بنائیں  اسے 70:30 کی نسبت تک   بڑھایا جاسکتا ہے۔  
  • تمام کووڈ  متاثر افراد کے   ، خصوصی طور سے انفیکشن کے  زیادہ معاملوں کی  رپورٹ کرنے والے گروپوں میں  ، رابطہ کا پتہ لگانا اور  ان کی وقت پر جانچ  یقینی بنائیں۔
  • بین الاقوامی مسافروں کی نگرانی کے لئے ’’ اے آئی آر ‘‘ سہولت پورٹل کا استعمال کریں۔

3۔ ریاستوں کو  کلینکل انتظام پر  مطلع کیا گیا ہےکہ اومیکرون کے لئے موجودہ   قومی  کلینیکل پروٹوکول میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے ۔ انہیں مشورہ دیا گیا ہے:

  • بستروں کی گنجائش میں اضافہ کریں ، اور مریضوں کی  بے خلل منتقلی کے لئے نظام کو نافذ کریں۔
  • آکسیجن آلات کے آپریشن کی تیاری کو یقینی بنائیں۔
  • ضروری دواؤں کا  کم سے کم  30 دنوں کا بفر اسٹاک رکھیں۔ 
  • ہنگامی کووڈردعمل پیکج (ای سی آر پی – ) کے تحت  منظور رقم کا استعمال کرکے جو یقینی بنانے کے لئے کریں کہ کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے  نمٹنے کے لئے  ہاٹ اسپاٹ میں   اس کے نزدیک   صحت نظاموں کی   تعمیر کی گئی ہے۔
  • موجودہ رہنما ہدایات کے مطابق ہوم کورنٹائن/ آئیسولیشن کو سختی سے نافذ کرنے  کو یقینی بنائیں۔

 چونکہ ، کئی ریاستوں نے کووڈ سہولیات کو  بند کردیا ہے، اس لئے انہیں  ڈاکٹروں اور  ایمبولینس کی فراہمی کے ساتھ ساتھ کووڈ معاملوں میں   اضافہ ہونے کی صورت میں ان کو جاری رکھنے کے لئے عملی منصوبہ  تیار کرنے کی   ضرورت ہے۔

4۔ ریاستو ں کو  کووڈ محفوظ برتاؤ کے مورچہ پر  صلاح دی گئی:

  • پہلا رابطہ اور جانکاری کو   یقینی بنائیں جس سے کوئی غلط  خبر نہ پھیلے  یا گھبراہٹ کی کوئی صورت نہ پیدا ہو۔
  • اسپتال او جانچ سے متعلق  بنیادی ڈھانچے کی  دستیابی پر  شفاف طور سے   بات چیت کریں۔  
  • معمول کے طور  پریس کانفرنس منعقد کریں۔
  • سماجی یا معاشی حصہ داری کی  حوصلہ افزائیکریں اور   کووڈ مناسب برتاؤ کو سختی سے  محفوظ کریں۔  

5۔ ریاستوں کو   ٹیہ کاری سے متعلق  مشورہ دیا گیا۔

  •  پہلے ٹیکہ کاری سے چھوٹے ہوئے لوگوں کو اور پھر دوسری  خوراک کے مستفدین  کا سو فی صد کوریج کو یقین بنائیں۔
  • ڈور ٹو ڈور ٹیکہ کاری مہم کو مضبوط بنائیں۔ خصوصی طور سے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں جہاں ٹیکہ کاری کوریج قومی اوسط سےکم ہے۔
  • آنے والے وقت میں جن ریاستوں میں  انتخابات ہونے والےہیں ان ریاستوں میں  خصوصی طور سے  کمزور آبادی والے علاقوں میں ٹیکہ کاری میں تیزی لائی جائے۔

اس میٹنگ میں ایڈیشنل سکریٹری (صحت) محترمہ آرتی آہوجہ،  ایڈیشنل سکریٹری  اور این  ایم ایچ کے مشن ڈائریکٹر جناب وکاس شیل  جوائنٹ  سکریٹری  ، ڈاکٹر مندیپ بھنڈاری، نئی دہلی میں واقع    ایمس کے ڈائریکٹر  ڈاکٹر رندیپ گلریہ،  این سی ڈی سی کے ڈائریکٹر   ڈاکٹر سجیت سنگھ  اور آئی سی ایم آر کے   اے ڈی جی  ڈاکٹر سمیرن پانڈہ بھی موجود تھے۔

****************

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-14725



(Release ID: 1784710) Visitor Counter : 150