کابینہ

کابینہ نے کمپٹیشن کمیشن آف انڈیا اور کمپٹیشن کمیشن آف ماریشس کے درمیان مفاہمت نامے کو منظوری دی

Posted On: 22 DEC 2021 5:23PM by PIB Delhi

 

نئی دلّی ،22 دسمبر/ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے  کمپٹیشن کمیشن آف انڈیا  ( سی سی آئی ) اور کمپٹیشن کمیشن آف ماریشس ( سی سی ایم ) کے درمیان مسابقتی قانون اور پالیسی میں تعاون  کو فروغ دینے کی خاطر ایک مفاہمت نامے پر دستخط کرنے کو منظوری دی ہے ۔

نفاذ کی حکمتِ عملی اور اہداف

          مفاہمت نامے کا مقصد مسابقتی قانون  اور پالیسی میں معلومات میں تبادلے  ، بہترین طریقۂ کار میں ساجھیداری اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے ذریعے  تعاون کو فروغ  دینا اور مستحکم کرنا ہے ۔ اس کا مقصد تکنیکی تعاون  ،  تجربات میں ساجھیداری  اور نفاذ میں تعاون   میں باہمی تعاون کو فروغ دینا ہے ۔ اس کے نتیجے میں  صارفین کو  بڑے پیمانے پر فائدہ ہو گا اور  صارفین میں شمولیت   میں اضافہ ہو گا ۔

اثرات  :

          سی سی آئی اور سی سی ایم کے درمیان مفاہمت نامے سے امید ہے :

  1. غیر مسابقتی رکاوٹوں  سے نمٹا جا سکے گا ، جس سے بین الاقوامی تجارت  پر اثر پڑتا ہے ۔
  2. سی سی آئی کے ذریعے کمپٹیشن ایکٹ – 2002 کے نفاذ میں بہتری آئے گی ۔
  3. مسابقتی پالیسی  کی فہم میں  فروغ ملے گا ۔
  4. صلاحیت سازی  میں اضافہ ہو گا ۔
  5. سفارتی فوائد حاصل ہوں گے ۔

اس مفاہمت نامے سے  بھارت میں کارپوریٹ  امور کی وزارت کے تحت  سی سی آئی اور ماریشس میں  سی سی ایم  کو زیادہ فائدہ حاصل ہو گا ۔

پس منظر :

     کمپٹیشن ایکٹ – 2002 کی دفعہ 18 ، سی سی آئی کو اپنے فرائض کی انجام دہی  یا  قانون کے تحت  کارروائیاں انجام دینے کی خاطر  کسی بھی ایجنسی  یا کسی بیرونی ملک  کی ایجنسی کے ساتھ  کوئی مفاہمت نامہ یا بندوبست کرنے کی اجازت دیتی ہے ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح  ۔ و ا ۔ ع ا )

U. No.  14690



(Release ID: 1784370) Visitor Counter : 151