کابینہ

مرکزی کابینہ نے انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف انڈیا (آئی سی اے آئی)اور دی پولش چیمبر آف اسٹیٹوری آڈیٹرز (پی آئی بی آر)کے مابین ہوئے مفاہمتی عرضداشت کو منظوری دی

Posted On: 22 DEC 2021 5:25PM by PIB Delhi

نئی دہلی،22دسمبر؍2021:

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے ممبر مینجمنٹ پروفیشنل  اخلاقیات، تحقیقی تکنیک، سی پی ڈی، پیشہ ورانہ اکاؤنٹنسی ٹریننگ ، آڈٹ کوالٹی مانیٹرنگ  ، ایڈوانسمنٹ آف اکاؤنٹنگ نالج ، پروفیشنل اینڈ اینٹیکچوئل ڈیولپمنٹ کے شعبے میں آپسی تعاون کے لئے انسٹی ٹیوٹ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف انڈیا (آئی سی اے آئی)اور دی پولش چیمبر آف اسٹیٹوری آڈیٹرز (پی آئی بی آر)کے مابین مفاہمتی عرضداشت کو منظوری دے دی ہے۔

نفاذ کی حکمت عملی اور اہداف:

مجوزہ مفاہمتی عرضداشت کا مقصد ہے بلاک چین، اسمارٹ کانٹریکٹ سسٹم، روایتی  آڈٹ سے کلاؤڈ اکاؤنٹنگ  میں تعاون کو شامل کرتے ہوئے آڈٹ اور اکاؤنٹنگ جیسے شعبوں میں نئے طریقوں کے استعمال اور مطالعہ جاتی مضامین میں تعاون کو مضبوطی دینا۔آئی سی  اے آئی اور پی آئی بی آر نے یہ بھی طے کیا ہے کہ وہ پیشہ ور تنظیموں کے ذریعے شائع شدہ کتابوں ، رسالوں اور دیگر اشاعتوں کے لین دین اور آڈٹ و اکاؤنٹنگ پر مضامین کا دونوں فریقوں کے رسالوں اور ویب سائٹوں پر باہمی اشاعت۔ ساتھ ہی دونوں فریق بدعنوانی اور غیر قانونی طورپر پیسوں کے لین دین کے خلاف لڑائی میں ایک دوسرے کا تعاون کریں گے۔

اثرات:

  آئی سی اے آئی اور پی آئی بی آر پولینڈ کے درمیان مفاہمتی عرضداشت کے ذریعے آئی سی اے آئی کے ممبروں کو پولینڈ میں کاروباری مواقع ملیں گے اور اس طرح یوروپ میں ان کی موجودگی درج ہوگی۔یہ مواقع جزوقتی ہونے کے ساتھ ساتھ طویل مدتی بھی ہوں گے۔ اس مفاہمتی عرضداشت کا مقصد ہے کہ آئی سی اے آئی اور پی آئی بی آر کے ممبروں کے درمیان باہمی طورپر سود مند تعلقات کو فروغ دینے کےلئے مل کر کام کرنا۔معاہدے کے تحت آئی سی اے آئی آڈٹ کے کاروبار میں خدمات کی برآمدات کےلئے پولینڈ کے ساتھ شراکت داری مضبوط کرنے میں اہل ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی اکاؤنٹنسی پروفیشن میں ماہرین کی خدمات کی فراہمی کے ذریعے آئی سی اے آئی پولینڈ کے ساتھ اپنی شراکت داری کو بھی مضبوط کرسکے گا۔

آئی سی اے آئی ممبران ملک بھر کی مختلف تنظیموں میں درمیانی سے اعلیٰ سطحی عہدوں پر کام کرتے ہیں۔ وہ ملک کی اُن تنظیموں میں فیصلہ ؍پالیسی سازی حکمت عملیوں کو متاثر کرنے کی حالت میں ہوتے ہیں۔ آئی سی اے آئی دنیا کے 47ملکوں کے 73شہروں میں اپنے چیپٹر اینڈ ری پریزنٹیٹو دفاتر کے وسیع نیٹ ورک کے ذریعے اِن ملکوں میں چلن میں موجود طور طریقوں کو ساجھا کرنے میں اہم رول ادا کرنے کےلئے عہد بند ہیں، تاکہ بھارت سرکار اُن اعلیٰ روایتوں اور عمل کو اپناکر غیر ملکی سرمایہ کاری کو متوجہ کرسکے اور انہیں بھارت میں اپنے ادارے قائم کرنے کےلئے حوصلہ افزائی کرسکے۔ اس مفاہمتی عرضداشت سے کارپوریٹ امور کی وزارت، انسٹی ٹیوٹ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف انڈیا اور دی پولش چیمبر آف اسٹیٹوری آڈیٹرز (پی آئی بی آر)کو فائدہ ہوگا۔

پس منظر:

انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف انڈیا (آئی سی اے آئی)ایک خود مختار ادارہ ہے، جسے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس ایکٹ 1949کے تحت قائم کیا گیا تھا، تاکہ بھارت میں چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس کے پیشے کو منظم کیا جاسکے۔آئی سی اے آئی نے تعلیم ، کاروباری ترقی، اعلیٰ اکاؤنٹنگ ، آڈیٹنگ اور اخلاقی معیارات کو قائم رکھنے اور اُنہیں آگے بڑھانے میں بڑ ا تعاون دیا ہے۔ پوری دنیا میں اُس کے اِس تعاون کو تسلیم کیا جاتا ہے۔دی پولش چیمبرآف اسٹیٹوری آڈیٹرز (پی آئی بی آر)اسٹیٹوری آڈیٹرز کی ایک  خود مختار ادارہ ہے، جسے آڈیٹنگ اور اسٹیٹوری آڈیٹرز کی آڈیٹنگ اور پبلشنگ فائننشیل اسٹیٹمنٹس کے لئے اکتوبر 1991ء کے ایک قانون کے تحت قائم کیا گیاہے۔پولینڈ میں آڈٹ پروفیشن کے پیشے کو منظم کرنے کےلئے اسے یکم جنوری 1992ء کو نافذ کیا گیا تھا۔

 

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 14692)



(Release ID: 1784350) Visitor Counter : 173