وزارت دفاع
ڈی آر ڈی او نے اندرون ملک تیار نئے جنریشن کے سطح – سے – سطح پر وار کرنے والے میزائل ’پرالے‘ کا پہلا تجربہ کیا
Posted On:
22 DEC 2021 1:12PM by PIB Delhi
دفاعی تحقیق اور ترقی کی تنظیم (ڈی آر ڈی او) نے ، 22 دسمبر 2021 کو اڈیشہ کے ساحل سے دور ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام جزیرے سے اندرون ملک تیار سطح – سے – سطح پر وار کرنے والے میزائل ’پرالے‘ کا پہلا تجربہ کیا۔ اس مشن نے اپنے تمام مقاصد حاصل کر لئے۔ اس نئے میزائل نے مطلوبہ کواسی بلاسٹک ٹریجکٹری کی اور منتخب ہدف پر وار کیا، جس میں اعلیٰ درجے کی درستگی رہی ، جس سے کنٹرول، گائیڈینس اور مشن کے اعداد وشمار کی توثیق ہوتی ہے۔ تمام ذیلی نظام کی کارکردگی اطمینان بخش رہی۔ نچلی رینج کے بحری جہازوں سمیت مشرقی ساحل پر ہدف کے نزدیک تعینات تمام سینسروں نے میزائل کی ٹریجکٹری کو پورے طور پر محسوس کیا اور تمام واقعات کو ریکارڈ کرلیا۔
یہ میزائل سالڈ پروپیلنٹ راکٹ موٹر اور بہت سی نئی ٹیکنالوجیوں سے لیس ہے۔ یہ میزائل 150 سے 500 کلو میٹر کی دوری تک وار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اسے کسی بھی متحرک لانچر سے چھوڑا جاسکتا ہے۔ میزائل کے گائڈینس نظام میں جدید ترین نیوی گیشن کا نظام اور مربوط اطلاقی برقیریات شامل ہیں۔
وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے اس پہلی کامیاب میزائل کی آزمائش کے لئے ڈی آر ڈی او اور منسلک ٹیموں کو مبارک باد دی ہے۔ انہوں نے جدید ترین سطح سے سطح پر وار کرنے والے میزائل کی تیز تر تیاری اور کامیاب آزمائش کے لئے ڈی آر ڈی او کی ستائش کی۔
دفاعی تحقیق اور ترقی کے محکمے کے سکریٹری اور ڈی آر ڈی او کے چیئر مین ڈاکٹر ایس ستھیش ریڈی نے ٹیم کی ستائش کی اور کہا کہ یہ نئے دور کا سطح سے سطح پر وار کرنے والا میزائل ہے جو جدید ترین ٹیکنالوجیوں سے لیس ہے نیز ہتھیاروں کے اس نظام کی شمولیت ، مسلح افواج کو ضروری استحکام بخشے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- اع - ق ر)
U-14654
(Release ID: 1784157)
Visitor Counter : 254