شہری ہوابازی کی وزارت

حکومت ہند ایئر انڈیا اور انڈین ایئر لائنز کے موجودہ ملازمین کو گریجوٹی اور پرویڈنٹ فنڈس کے فوائد فراہم کرنا جاری رکھے گی

Posted On: 20 DEC 2021 2:36PM by PIB Delhi

حکومت ہند نے ملازمین کے مفادات کا ہمیشہ خیال رکھا ہے اور 25  اکتوبر  2021  کو  اسٹریٹجک ساجھیدار کے ساتھ حصص  کی خریداری سے متعلق سمجھوتے  میں انہیں  شامل کیا ہے۔

قابل اطلاق قوانین  کے عین  مطابق،  حصص  کی خریداری  کے بعد،  اسٹریٹجک ساجھیدار،  ملازمین کو گریجوٹی  اور پرویڈنٹ فنڈ س  فراہم کرنا جاری رکھے گا ۔ ایئر انڈیا اور انڈین ایئر لائنز  کے موجودہ ملازمین  سے متعلق  بند وبست  کی غرض سے  ملازمین اور  لائف انشورنس  کارپوریشن  آف انڈیا  کے ساتھ  مفاہمت  سے خود سے تعاون کرنے والا   ملازمت سے سبکدوشی کے بعد پنشن فنڈ ٹرسٹ  اپنا کام جاری رکھے گا۔ اس کے علاوہ  طبی  فوائد  کے سلسلے میں حکومت، ریٹائر  ہو چکے  اور ریٹائر ہونے کے اہل  ایئر انڈیا کے مستفیدین کو تمام طبی  سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

 شہری ہوا بازی  کے وزیر مملکت  جنرل  (ریٹائرڈ)  وی کے سنگھ  نے آج  راجیہ سبھا  میں ایک تحریری جواب  میں یہ معلومات  فراہم کیں۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح-  ع م - ق ر)

U-14574



(Release ID: 1783730) Visitor Counter : 115