وزارت اطلاعات ونشریات

پرسار بھارتی نے ہندوستانی ثقافت کو فروغ دینے کے لیے آئی سی سی آر کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کیے

Posted On: 20 DEC 2021 2:50PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔ 20  دسمبر       پرسار بھارتی اورہندوستانی کونسل برائے ثقافتی تعلقات(آئی سی سی آر) نے ہندوستانی ثقافت کو فروغ دینے کے لیے آج مفاہمت کی ایک عرضداشت پر دستخط کیے۔ ہندوستانی کونسل برائے ثقافتی تعلقات سےوابستہ نامور فنکاروں کی پیشکش دوردرشن کے قومی اور بین الاقوامی چینلوں پر ٹیلی کاسٹ کیے جائیں گے۔ رقص اور موسیقی کے پروگرام ڈی ڈی نیشنل، ڈی ڈی انڈیا، دوردرشن کے علاقائی چینلوں اور پرسار بھارتی نیوز سروسز (پرسار بھارتی کا ڈیجیٹل پلیٹ فارم) پر ہفتہ وار پروگرام کی شکل میں دکھائے جائیں گے۔

اس مفاہمت نامے کا مقصد بہترین ہندوستانی ثقافت کے بہترین پہلوؤں کوقومی اور بین الاقوامی ناظرین کے سامنے پیش کرنا اور اپنے فن کا مظاہرہ کرنے والوں فنکاروں کو ٹی وی اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم مہیا کرانا ہے۔

دوردرشن، اورہندوستانی کونسل برائے ثقافتی تعلقات(آئی سی سی آر) کے تعاون سےکونسل کے زیر اہتمام ثقافتی پروگراموں/کنسرٹس/موسیقی/ڈانس کی پیش کش پر مبنی آدھے گھنٹے کی 52 قسطیں تیار کرے گا۔

پرسار بھارتی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر(سی ای او) جناب ششی شیکھر ویمپتی، پرسار بھارتی کے رکن (مالیات) جناب ڈی پی ایس نیگی اور پرسار بھارتی اور  ہندوستانی کونسل برائے ثقافتی تعلقات کے دیگر اعلی افسران کی موجودگی میں دوردرشن کے ڈائریکٹر جنرل جناب مینک کمار اگروال اور ہندوستانی کونسل برائے ثقافتی تعلقات  (آئی سی سی آر) کے ڈائریکٹر جنرل جناب دنیش کے پٹنائک نے اس مفاہمت نامے پر دستخط کیے ۔

یہ مفاہمت نامہ تین سال کی مدت کے لیے دسمبر 2021 سے دسمبر 2024 تک  نافذ العمل رہے گا۔  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

 U-14568



(Release ID: 1783628) Visitor Counter : 170