امور داخلہ کی وزارت

کابینہ نے بھارت اور پولینڈ کے درمیان جرائم کے  معاملوں میں باہمی قانونی مدد سے متعلق معاہدے کو منظوری دی

Posted On: 15 DEC 2021 4:07PM by PIB Delhi

 

وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے جمہوریہ بھارت  اور  جمہوریہ پولینڈ کی حکومتوں کے درمیان جرائم کے معاملوں میں باہمی قانونی مدد سے متعلق معاہدے کو منظوری دے دی ہے۔ اس کا مقصد باہمی قانونی مدد کے توسط سے دہشت گردی سے متعلق جرائم   سمیت دیگر جرائم کی جانچ اور پراسیکیوشن میں دونوں ممالک کی صلاحیت اور اثرپزیری  میں اضافہ کرنا ہے۔

فوائد:

اس معاہدے کا مقصد جرائم کے معاملوں میں تعاون اور باہمی قانونی مدد کے ذریعہ  جرائم کی جانچ اور پراسیکیوشن میں دونوں ممالک کی اثرپزیری کو بڑھانا ہے۔ بین الاقوامی جرائم اور دہشت گردی کے ساتھ اس کے رابطوں کے سلسلے میں، مجوزہ معاہدے، جرائم کی جانچ اور پراسیکیوشنکے ساتھ ساتھ جرائم کے بڑھنے، اس کے مددگار آلات اور دہشت گردانہ کارروائیوں کے مالی مدد کے لئے رقم وغیرہ کا پتہ لگانے، روکنے اور ضبط کرنے میں پولینڈ کے ساتھ باہمی تعاون کے لئے ایک جامع قانونی ڈھانچہ فراہم کرے گا۔

اس معاہدے پر دستخط   اور منظوری کے بعد ، سی آر پی سی ،1973 کے متعلہ التزامات کے تحت مناسب گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا، تاکہ بھارت میں  معاہدے کے پرویژن کو موثر طریقہ سے لاگو کیا جاسکے۔ گزٹ نوٹیفکیشن سرکاری حلقہ اثر  کے باہر، عام لوگوں کے لئے دستیاب ہے اور یہ معاہدہ جرائم سے متعلق معاملوں میں باہمی قانونی مدد کے سلسلے میں بھارت اور پولینڈ کے درمیان باہمی تعاون پر اور زیادہ بیداری اور شفافیت فراہم کرے گا۔

یہ پولینڈ سے متعلق مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے میں بھارت کی اثرپزیری میں اضافہ کرے گا۔ ایک بار اس پر عمل درآمد ہوجانے کے بعد ، معاہدے کے توسط سے منظم جرائم اور دہشت گردوں کے طور طریقوں کے بارے میں اِن پُٹ اور بہتر معلومات حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ اس کے ساتھ ہی ان کا استعمال داخلی سلامتی کے شعبے میں پالیسی جاتی فیصلوں کو بہتر بنانے کے لئے بھی کیا جاسکتا ہے۔

************

ش ح۔ف ا۔ م  ص

 (U:14307)



(Release ID: 1781845) Visitor Counter : 138