وزارات ثقافت
وندے بھارتم کا فائنل مقابلہ 19دسمبر کو نئی دلی میں منعقدہوگا
تمام چار زون کے 949 ڈانسر س پر مشتمل 73 گروپوں نے گرینڈ فنالے کے لئے کوالی فائڈ کیا ہے
480 ڈانسروں کو منتخب کیا جائے گا ، جو نئی دلی میں یوم جمہوریہ 2022 کے پروگرام میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے
Posted On:
15 DEC 2021 11:36AM by PIB Delhi
شمال ،جنوب ، مشرق ، مغرب ، چار زون کے 949 ڈانسروں پر مشتمل 73 گروپ آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت منعقد کئے گئے کل ہند ڈانس مقابلے کے ‘‘وندے بھارتم نرتیہ اتسو ’’ کے گرینڈ فنالے میں شرکت کریں گے ۔ یہ فائنل مقابلے 19 دسمبر کو نئی دلی کے جواہر لال نہرو اسٹیڈیم کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوگا۔ وزارت دفاع اور کلچر کی وزارت نے بھارت کی آزادی کے 75 برسوں کی یاد میں آزادی کا امرت مہوتسو کے ایک حصے کے طور پر ‘‘ وندے بھارتم - نرتیہ اتسو ’’ شروع کرنے کا اعلان کیا تھا ۔ یہ جن بھاگیداری پر مبنی ایک منفرد پہل ہے ،جس کا بنیادی مقصد پورے ملک سے بہترین رقاص کو منتخب کرنا اور انہیں یوم جمہوریہ کی پریڈ 2022 میں اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔
گرانڈ فنالے میں تمام رقاص ،اس اعزازکے لئے اپنی بھرپور کوشش کریں گے ، جو زندگی میں صرف ایک بار حاصل ہوتا ہے ۔ یہ لوگ یوم جمہوریہ کی پریڈ میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے جو نہ صرف پورے بھارت میں دیکھا جاتا ہے بلکہ پوری دنیا کے لوگ اسے دیکھتے ہیں۔
زون کی سطح پر مقابلوں کے لئے 2400 رقص کرنے والوں کے ساتھ 200سے زیادہ ٹیمیں منتخب کی گئی تھیں ،جس میں 104 گروپوں نے معزز جیوری کے سامنے رقص کرنے کی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ اس میں شامل گروپ کلاسیکی ، لوک رقص، قبائلی رقص وغیرہ پیش کررہے ہیں۔ تمام زمروں میں پورے ملک کے تمام طبقوں کے لوگوں نے پورے جوش وخروش کے ساتھ اس مقابلے میں حصہ لیا جس سے ایک بھارت شریشٹھ بھارت کے جذبے کا اظہار ہوتا ہے۔
گرینڈ فنالے میں منتخب ہونے والے 480 ڈانسروں کو فاتح قرار دیا جائے گا اور انہیں 26 جنوری 2022 کو نئی دلی کے راج پتھ پر منعقد ہونے والی جمہوریہ کی پریڈ میں اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کا سنہرا موقع ملے گا۔
وندے بھارتم مقابلہ 17 نومبر کو ضلع کی سطح پر شروع ہوا تھا ،جس میں 323 گروپوں کے 3870 سے زیادہ شرکاء نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ۔ ضلع کی سطح پر کامیابی پانے والوں کا مقابلہ ریاستی سطح پر 30 نومبر 2021 کو منعقد ہوا۔ ریاستی سطح پر مقابلوں کے لئے 20 سے زیادہ ورچو ئل مقابلے منعقدہوئے ، جو 5دن تک 4 دسمبر 2021 تک جاری رہے۔
ریاستی سطح پر 3000 سے زیادہ ڈانسروں پر مشتمل 300سے زیادہ گروپ منتخب کئے گئے ۔اس طر ح تما م امیدوار وں کو قومی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے لئے ایک ماہ کا وقت ملا ۔
گرینڈ فنالے مقابلہ وندے بھارتم کے فیس بک اور یو ٹیوب چینل کے آفیشیل پیج کے علاوہ ویب سائٹ :
(vandebharatamnrityautsav.in)
او رموبائل ایپلی کیشن پر براہ راست دیکھا جاسکتا ہے۔
*************
ش ح۔و ا۔رم
U-14 290
(Release ID: 1781635)
Visitor Counter : 223