جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
اقوام متحدہ کا انٹرنیشنل سولر الائنس کو مشاہد کا درجہ دینے کا تاریخی فیصلہ
Posted On:
11 DEC 2021 5:06PM by PIB Delhi
اقوام متحدہ نے انٹرنیشنل سولر الائنس کو مشاہد کا درجہ دیا ہے جس سے "ایک سورج ایک دنیا ایک گرڈ" کو تحریک اور دنیا میں توانائی کا مساوی حل سامنے لانے میں مدد ملے گی۔
بجلی اور ایم این آر ای کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے ایک مبارکبادی ٹویٹ میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جانب سے انٹرنیشنل سولر الائنس کو مشاہد کا درجہ دینے کا تاریخی فیصلہ ایک سورج ایک دنیا ایک گرڈ کے وزیر اعظم کے تصور کو آگے بڑھانے والا قدم ثابت ہونے جا رہا ہے۔ جناب سنگھ نے اس موقع پر ٹویٹ کیا اور کہا کہ اس سے شمسی توانائی کی تعیناتی کے ذریعے توانائی کا منصفانہ اور مساویانہ حل سامنے لانے کے اقدام کو بڑا فروغ ملے گا۔
جناب سنگھ نے مزید کہا کہ اس سے عالمی تعاون کے ذریعے مُضر گیس سے مکمل نجات کا ہدف حاصل کرنے میں بہت مدد ملے گی۔
انہوں نے اس بات کی توثیق کی کہ ہندستان توانائی کی آمیزش میں قابل تجدید توانائی کے اپنے نمایاں حصے کے ساتھ اس مشن میں سرگرمی کے ساتھ حصہ لے رہا ہے۔
***
ش ح۔ ع س ۔ ک ا
U.NO.14124
(Release ID: 1780542)
Visitor Counter : 209