کامرس اور صنعت کی وزارتہ

دنیا نے ابھی تک شمال مشرق میں پوشیدہ وسیع امکانات کو نہیں دیکھا ہے : جناب پیوش گوئل


بانس ، دستکاری اور شمالی مشرق کی دیگر منفرد مصنوعات کا نہ صرف بھارت کے سیاحوں کے لیے بلکہ دنیا بھر کے سیاحوں کے لیے بھی ایک بڑا بازار ہے : پیوش گوئل

شمال مشرقی خطے کی ترقی اور یہاں کے لوگوں کے بہتر مستقبل کے تئیں وزیراعظم کے گہرے لگاؤ کے سبب  سبھی مرکزی وزرا کے لیے یہ لازم ہے کہ وہ یہ دیکھیں کہ شمال مشرق کے لیے مزید کیا کیا جاسکتا ہے : جناب گوئل

جناب پیوش گوئل نے نئی دہلی میں ‘میگھالین ایج ’ اسٹور  کا افتتاح  کیا

Posted On: 10 DEC 2021 10:57AM by PIB Delhi

نئی دہلی،10 دسمبر، 2021 /  دنیا نے ابھی تک شمال مشرق میں  پوشیدہ ترقی کے وسیع امکانات کو نہیں دیکھا ہے۔ یہ بات جناب پیوش گوئل نے نئی دہلی میں ‘میگھالین ایج ’ اسٹور کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ میگھالیہ کی ملبری سلک کے ساتھ ساتھ شال ، بانس، دستکاری  اور  شمال مشرق کی دیگر منفرد مصنوعات کے لیے نہ صرف بھارتی سیاحوں بلکہ دنیا بھر کے سیاحوں کا ایک وسیع بازار موجود ہے۔  صنعت و تجارت، صارفین امور ، خوراک اور عوامی نظام تقسیم و ملبوسات کے مرکزی وزیر جناب پیوش گویل نے کہا کہ دنیا آپ کا اسٹیج ہے ۔

وزیراعظم جناب نریندر مودی کی اس بات کا کہ ‘‘بھارت اُس وقت تک ترقی نہیں کر سکتا جب تک شمال مشرق اور بھارت کے مشرقی حصے،  بھارت کے مغربی اور جنوبی حصے کی سطح پر نہیں آجاتے’’، کا حوالہ دیتے ہوئے جناب گویل نے کہا کہ ان کے دل میں اور ان کی عہد بستگی میں شمال مشرق کی ترقی اور شمال مشرق کے لوگوں کے بہتر مستقبل کے تئیں ایسا جذبہ ہے کہ ہم سب وزیروں کے لیے یہ ضروری ہے کہ ہم اپنی توجہ اس بات پر مرکوز کریں کہ یہ دیکھا جائے کہ شمال مشرق کے لیے ہم مزید کیا کرسکتے ہیں۔

ملک کی راجدھانی کے قلب میں ریاست کے ایکسکلوسیو پرائم اسٹور ‘‘منی ملسٹ ڈیزائن’’ کی ستائش کرتے ہوئے جناب پیوش گویل نے وزیراعلیٰ جناب کونراڈ سنگما کی ستائش کی کہ انہوں نے یہ اسٹور قائم کیا جو مقامی دستکاروں اور ریاست کے 43 ہزار سے زیادہ بنکروں کو  میگھالیہ کی خوشحال ثقافت ، وراثت ، فن اور ایتھنک پروڈکٹس  کی نمائش کا ایک وینڈو فراہم کرے گا اور اس اسٹور سے ریاست کی کوٹیج انڈسٹری کو مدد ملے گی۔

جناب گوئل نے کہا کہ میگھالیہ کے ہنرمندوں ، بنکروں  اور دستکاروں کے حیرت انگیز کام کو دیکھنے کے بعد میں صرف اتنا کہہ سکتا ہوں کہ جو کچھ ہم دیکھ رہے ہیں وہ سمندر کےایک قطرے کے برابر ہے، انہوں نے کہا کہ امکانات بہت وسیع ہیں۔ آپ کی صلاحتیں جتنا میں دیکھ پا رہا ہوں اس سے کہیں زیادہ ہے۔ آپ نے اپنی جن صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے وہ شاندار اور زبردست ہے۔

سی ٹی ایس جنرل بپن راوت کی یاد میں گزشتہ شام لانچ کیے گئے میگھالیہ ایج اسٹور کو  حاضرین کے نام  وقف  کرتے ہوئے  جناب گوئل نے کہا کہ وہ ایک حقیقی کرم یوگی اور بھارت کو عظیم بنانے کے تئیں پرعزم تھے۔

  *************

( ش ح ۔م م۔ ت ح(

 U. No. 14055



(Release ID: 1780008) Visitor Counter : 141