صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکز نے اومیکرون کی آمد اور ٹیکہ کاری میں ہوئی پیش رفت کے تحت کووڈ – 19 کے تعلق سے ریاستوں و مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ عوامی صحت رسپانس کا جائزہ لیا


ریاستوں کو صلاح دی گئی کہ وہ جینوم سکوینسنگ کے لیے ٹیسٹنگ ، نگرانی بڑھانے اور نمونوں آئی این ایس اے سی او جی لیب میں جلد بھیجیں

ای سی آر پی – II کا بہتر استعمال کر کے اہم اسپتالوں کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کیا جائے

پی ایس اے پلانٹوں، آکسیجن کنسنٹریٹرز  اور وینٹی لیٹرس کو فعال بنانے پر زور دیا گیا ہے

ریاستوں میں اہم دواؤں کا خاطر خواہ بفر اسٹاک رکھے جانے کی بھی تلقین

Posted On: 09 DEC 2021 2:08PM by PIB Delhi

نئی دہلی،09 دسمبر، 2021 /  مرکزی صحت سکریٹری جناب راجیش بھوشن نے مورخہ 09 دسمبر، 2021 کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کووڈ – 19 کے موثر اور بروقت کنٹرول کے تعلق سے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے صحت سکریٹریوں اور این  ایچ ایم  کے مینیجنگ ڈائریکٹر کے ساتھ کووڈ – 19 کے اومیکرون ویریئنٹ کے ساتھ ہی ٹیکہ کاری کے تعلق سے ہوئی پیش رفت کے بارے میں عوامی صحت تیاریوں کا جائزہ لیا۔ اس دوران کووڈ کے موثر اور بروقت کنٹرول و بندوبست کے لیے خاص طور پر ٹیسٹ ، ٹریک ، ٹریٹ اور ٹیکہ کاری  اور کووڈ کے تعلق سے مناسب برتاؤ (سی اے بی) پر عمل درآمد کی پانچ نکاتی حکمت عملی پر روشنی ڈالی گئی۔ اس دوران آئی سی ایم آر کے ڈائریکٹر جنرل اور ڈی ایچ آر کے سکریریٹری ڈاکٹر بلرام بھارگو کے ساتھ ڈی بی ٹی کے سکریٹری ڈاکٹر راجیش گوکھلے بھی موجود تھے۔

ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے اپیل کی گئی کہ وہ ٹیسٹنگ میں اضافہ کریں اور نگرانی پر توجہ دیں تاکہ مشقوق معاملات کی جلد پہچان یقینی بنائی جا سکے اور انہیں الگ کر کے ان کے علاج و معالجے کا بندوبست کیا جاسکے۔ انہیں سبھی اضلاع میں پی ٹی – پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت کی دستیابی کو یقینی بنانے کی صلاح دی گئی۔ جن اضلاع میں پوزیٹیو معاملات کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے انہیں گہرائی کے ساتھ مسلسل نگرانی کے تئیں محتاط کیا گیا اور جینوم سکوینسنگ کے لیے پازیٹیو سیمپل کو فوراً آئی این ایس اے سی او جی (انڈیا سارس 2 جینومکس کنسورشیم ) لیبس میں بھیجنے کے لیے کہا گیا ہے ۔ اس میں نئے ابھرتے ہاٹ اسپاٹس کلسٹروں کی باریکی سے نگرانی ، کسی طرح کی بھول اور دوبارہ انفیکشن کے معاملے اور اس طرح کے واقعات کی ریپڈ رسپانس ٹیموں کے ذریعے فوری جانچ کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس بات پر پھر زور دیا گیا کہ متاثرہ مریضوں کے سبھی روابط کا پتہ لگایا جائے اور پروٹوکول کے مطابق جلد از جلد ان کی جانچ کی جائے۔

ایئر سویدھا پورٹل سے ‘ایٹ رسک’ والے ممالک کے بین الاقوامی مسافروں کی جانکاری کی بنیاد پر ، ان بین الاقوامی مسافروں کی ضلع وار نگرانی پر زور دیا گیا، جن کی آمد کے وقت ان کی جانچ کا ریزلٹ نگیٹیو آیا تھا، حالانکہ ان میں مرض کی علامات موجود تھیں۔ آنے والے  سردی کے موسم  کے پیش نظر انہیں صلاح دی گئی کہ انفلوئنزہ جیسی بیماری (آئی ایل آئی) شدید طور پر نظام تنفس  میں انفیکشن  (ایس اے آر آئی) اور نظام تنفس  میں کسی طرح کی دقت کی علامات کی پر سخت نگرانی رکھنے کی ضرورت ہے۔ موثر طریقے سے ہوم آئی سولیشن کے لیے نگرانی نظام کے  جائزے پر زور دیا گیا۔

کسی بھی ممکنہ اچھال کے پیش نظر سبھی اسپتالوں میں بنیادی ڈھانچے کو یقینی بنانے کے ساتھ ہی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو معیاری طبی نگہداشت کی سہولت فراہم کرنے کے لیے اپنی تیاریوں کا جائزہ لینے کی صلاح دی گئی۔ انہیں یہ یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ ای سی آر ٹی  - 2 کے تحت بھارت سرکار کے ذریعے جاری رقم کا استعمال صحت بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور انہیں مضبوط کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے اور ریاستی صحت کمیٹیوں کو ریاست کے ذریعے 100 فیصد فنڈ فوراً جاری کیا جاتا ہے۔ صحت کی وزارت کی جانب سے زمینی سطح پر فنڈ کے استعمال کی سمت میں ہوئی پیش رفت کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ خاص مقصد کے لیے بنائے گئے پورٹل پر بھی فنڈ کے استعمال کی پیش رفت کی جانکاری دینے کی ضرورت ہے۔ یہ بھی یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ زمینی سطح پر سبھی صحت مراکز میں وینٹی لیٹر ، پی ایس اے  پلانٹ، آکسیجن کنسنٹریٹر وغیرہ کام کر رہے ہوں۔ ریاستوں کو مطلع کیا گیا کہ مرکز کی جانب سے دیئے گئے کئی وینٹی لیٹر اب تک کچھ اسپتالوں میں ایسے ہی بند پیکٹ میں پڑے ہیں، ریاستوں کے ذریعے استعمال کی جانے والی اشیا کی خرید نہیں کی جا رہی ہے اور جسے دستیاب نہیں کرایا جا رہا ہے۔ سبھی پی ایس اے ، آکسیجن  پلانٹ، آکسیجن کنسنٹریٹر اور وینٹی لیٹر ٹھیک طرح سے لگے ہوں اور کام کر رہے ہوں، اسے یقینی بنانے کے لیے فوری جائزہ لیے جانے کی ضرورت ہے۔

صحت سکریٹری نے ریاستوں سے یہ درخواست بھی کی کہ وہ کووڈ – 19 کے علاج کے دوران پہچانی گئی آٹھ اہم دواؤں کے لیے خاطر خواہ بفر اسٹاک بنائے رکھنے کو یقینی بنائیں، اس کے لیے جولائی 2021 میں ریاستوں کے ساتھ رہنما ہدایات مشترک کی گئی تھیں۔

ٹیکہ کاری مہم کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے ریاستوں کو صلاح دی گئی کہ وہ گاؤں اور ضلعے کی سطح پر مستقل نگرانی کے ساتھ مناسب آبادی کی مکمل ٹیکہ کاری یقینی بنانے کے لیے چل رہی گھر گھر دستک مہم پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے کووڈ - 19 ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کی رفتات اور کوریج میں اضافے کا سلسلہ جاری رکھیں۔   افواہوں سے بچنے اور لوگوں میں ٹیکے لگوانے کے تعلق سے ہچکچاہٹ کو دور کرنے کے لیے ریاتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے مستقل میڈیا بریفینگ کے ذریعے ثبوت کے ساتھ بیداری مہم کا اہتمام کرنے کی صلاح دی گئی۔

*************

( ش ح ۔م م۔ ت ح(

 U. No. 14049


(Release ID: 1779999)