خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

بچوں پر موبائل اور انٹرنٹ کےاستعمال کے اثرات

Posted On: 08 DEC 2021 3:36PM by PIB Delhi

خواتین اوربچوں کی بہبود کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبین ایرانی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب کے ذریعہ یہ معلومات دیں۔

 قومی کمیشن برائے تحفظ حقوق اطفال (این سی پی سی آر) نے حال ہی میں  بچوں پرموبائل فون اور انٹرنٹ سے جڑے دیگر آلات کےاستعمال کےاثرات  (جسمانی ، برتاؤ سے متعلق  اور نفسیاتی اور سماجی ) پرایک سروے کرایا جس کے لئے ملک بھر کے دیہی اور شہری علاقوں سے  5000 نمونے لئے گئے تھے۔

مطالعہ سے حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق  23.80 فیصد بچے  بستر میں بھی  اور بستر پرجانے سے پہلے  اسمارٹ فون کا استعمال  کرتے ہیں جو کہ عمرکے ساتھ ساتھ بڑھتا جاتا ہے۔ یہ بچوں کو منفی طور پر متاثر کرتا ہے، نامناسب اوقات  میں اسمارٹ فون کے استعمال سے بچوں کی صحت اور بہبودی پر  بہت مضر اثرات پڑسکتے ہیں۔ بچوں کے درمیان ان نقصانات میں سے ایک بچوں کی توجہ  اوریکسوئی کی سطح میں کمی کا واقع ہونا ہے۔ مطالعہ کے مطابق  37.15 فیصد بچے اسمارٹ فون کے استعمال کی وجہ سے ہی اپنی توجہ اور  یکسوئی کی سطح میں کمی کاہمیشہ یا بار بار سامنا کرتے ہیں۔

این سی پی سی آر سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ، اس مطالعہ کی دریافت پر مبنی،  اس ادارے نے  سفارش کی ہے کہ  بستیوں میں  ان بچوں کے  لئے  کھیل  کے میدان کے طور پر زمین کے بڑے قطعے مخصوص کئےجائیں تاکہ یہ بچے اپنے آپ کو مختلف قسم کے کھیلوں میں مشغول او رمصروف کرسکیں۔

*************

 

ش ح- س ب – ف ر

U. No.14006



(Release ID: 1779696) Visitor Counter : 145