پنچایتی راج کی وزارت
دیہی ترقی اور پنچایتی راج کے مرکزی وزیر ،جناب گریراج سنگھ نے پنچایتی راج اداروں کے ذریعہ ’مسلسل ترقی اہداف(ایس ڈی جی) کی مقامی کاری‘ پر رپورٹ جاری کی
جناب گری راج سنگھ نے جی ڈی پی اور تربیتی منجمنٹ پورٹل کے فروغ کی نگرانی کرنے کےلئے جی ڈی پی مانیٹرنگ ڈیش بورڈکا آغاز کیا
جناب گری راج سنگھ نے پنچایتی راج اداروں کے 32 لاکھ منتخب نمائندوں کا ایس ڈی جی کوایک چیلنج کے طور پر حاصل کرنے کے بارے میں غور کرنے اور زمینی سطح پر ایک مرکوز اور ٹھوس طریقے سے کام شروع کرنے کی اپیل
جناب گری راج سنگھ نےکہا منظم اور مربوط طریقے سے منریگاپروگراموں کے ساتھ موثر تال میل کے ذریعہ بہت کچھ حاصل کیاجاسکتا ہے
Posted On:
08 DEC 2021 12:19PM by PIB Delhi
نئی دہلی،8دسمبر 2021/دیہی ترقی اور پنچایتی راج کےمرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ نے پنچایتی راج کے وزیر مملکت جناب کپِل موریشور کی موجودگی میں 7 دسمبر 2021کو’پنچایتی راج اداروں کے ذریعہ مسلسل ترقی اہداف (ایس ڈی جی) کالوکلائزیشن‘ پر ایک رپورٹ جاری کی۔
اس موقع پر دو وقف ڈیش بورڈ یعنی (i)جی ڈی پی کی ترقی کی نگرانی پر گرام پنچایت ترقی اسکیم(جی پی ڈی پی) مانیٹرنگ ڈیش بورڈاور (ii) پنچایتی راج اداروں کے منتخب نمائندوں اور عہدیداروں کی صلاحیت کی طرح اور تربیتی منجمنٹ پورٹل لانچ کئے گئے۔ تربیتی منجمنٹ پورٹل پر ایک ہینڈ بک کا اجرا کیا گیا۔
*
جناب گری راج سنگھ نے اس معلوماتی رپورٹ کو تیار کرنے کے لئے پنچایتی راج وزارت کے ذریعہ تشکیل دی گئی ماہرین کی کمیٹی کی کوششوں کی ستائش کی۔ یہ رپورٹ ایس ڈی جی کو حاصل کرنے کی سمت میں ایک عملی منصوبے کے طور پر کام کرے گی۔ سال2030تک ایس ڈی جی حاصل کرنے کے لئے ہندستان کی عہد بستگی پر زور دیتے ہوئے انہوں نے پنچایتی راج اداروں کے 32 لاکھ منتخب نمائندوں سے ایس ڈی جی کو ایک چیلنج کے طور پرحاصل کرنے اور زمینی سطح پرمرکوز اور ٹھوس طریقے سے کام شروع کرنے کی اپیل کی۔پنچایتوں کو دیہی علاقوں کے باشندوں کے لئے صحت اورآروگیہ مرکز، صاف پینے کے پانی اور صفائی کو یقینی بنائے جانے کے بارےمیں بھی ضرورت ہے۔
شمولیت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے جناب گری راج سنگھ نے کہا کہ منظم اور مربوط طریقے سے منریگا پروگراموں کے ساتھ موثرتال میل کے ذریعہ بہت کچھ حاصل کیا جاسکتا ہے۔
جناب گری راج سنگھ نے تمام سطحوں کے افسران اور پنچایتی راج اداروں کے عہدیداروں سے زمینی سطح پر تیزی سے تبدیلی کو یقینی بنانے کےلئے وزیراعظم کے نظریے کو عملی جامہ پہنانے کے لئے جذبات اور سپردگی کےساتھ کام کرنے کی اپیل کی۔
انہوں نے کرناٹک ریاست میں مختلف گرام پنچایتوں کی پنچایت لابئریریوں میں ای لرلننگ اور ڈیجیٹل لائبریریوں کے ذریعہ مسابقتی امتحانوں کے طلبا کو دستیاب کرائے جارہے فائدوں کو خصوصی طور پر ذکر کیا۔
تمل ناڈو میں کوئمبٹور ضلع میں گرام پنچایت کی حصولیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے جناب گری راج سنگھ نے یہ امیدظاہر کی کہ اگر دیگر گرام پنچایتیں طے کرلیں تو وہ بھی توانائی کی پیداوار اور دیگر شعبوں میں آتم نربھر بن سکتی ہیں۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پنچایتی راج کے وزیر مملکت جناب موریشور پاٹل نے روزگار کے امکانات تک رسائی بڑھانے اور پنچایتی سطح پر زیادہ اور بہتر روزگار موقع پیدا کرنےکےلئے صنعت سازی کی پہلو ں کی اپیل کی۔ اس رپورٹ کی تعریف کرتے ہوئے جناب پاٹل نے یہ امید ظاہر کی کہ پنچایتی راج اداروں کے ذریعہ مسلسل ترقی اہداف (ایس ڈی جی ) کا لوکل لائزیشن‘ کے بارے میں یہ رپورٹ سماج کےآخری شخص تک ترقی کےفائدوں کو لےجانےکےلئے ایک روڈ میپ کے طور پر کام کرے گی۔
پنچایتی راج اداروں کے ذریعہ سے مسلسل ترقی اہداف(ایس ڈی جی ) کے لوکل لائزیشن کے بارےمیں رپورٹ کو مجموعی ترقی کی سمت میں ایک ٹھوس قدم بتاتے ہوئے پنچایتی راج وزارت کے جناب سنیل کمار نے کہا کہ یہ رپورٹ آنے والےدنوں میں تبدیلی لانے والی ہوگی۔ جناب سنیل کمار نے کہاکہ آج جن ڈیش بورڈوں کاآغاز ہوا ہے وہ تمام متعلقہ وزارتوں /محکموں اور پنچایتی راج کے اسٹیک ہولڈروں کے لئے بے حد فائدہ مند ثابت ہوگی۔
جناب سنیل کمار، سکریٹری پنچایتی راج وزارت، محترمہ جے شری رگھونند، ایڈیشنل چیف سکریٹری، تمل ناڈو حکومت ، جناب چندر شیکھر کمار ، ایڈیشنل سکریٹری ، پنچایتی راج وزارت ، جناب کے ایس سیٹھی، جوائنٹ ڈائریکٹر پنچایتی راج وزارت ، محترمہ ریکھا یادو ، جوائنٹ سکریٹری پنچایتی راج وزارت اور دیگر سینئر حکام اس موقع موجود تھے۔
وزارت تعلیم ، قانون اور انصاف کی وزارت، ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی کی وزارت دیہی فروغ کی وزارت، قبائلی امور کی وزارت خواتین اور بچوں کی بہبودکی وزارت ،سماجی انصاف کی وزارت، اعدادوشمار اور پروگراموں کی وزارت ، ہنر کی ترقی اور صنعت سازی کی وزارت سمیت مرکزی وزارتوں کے افسران تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پنچایتی راج محکموں کے افسران اور ڈبلیو ایچ سمیت اقوام متحدہ ایجنسیوں کے نمائندگان نے بھی ورچوئل طور سے اس پروگرام میں شرکت کی۔
*******
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-13952
(Release ID: 1779559)
Visitor Counter : 232