صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
مختلف قسم کے وبائی امراض سے نمٹنے کے لئے ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کے لئے خصوصی تربیت
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
07 DEC 2021 3:46PM by PIB Delhi
نئی دہلی،7دسمبر 2021/ حکومت نے کووڈ-19 میں تربیت اور صلاحیت سازی کو فعال کرنے کے لئے کئی اقدامات اٹھائے ہیں۔ ان میں تربیت ،بشمول ورچوئل ٹریننگ، ڈاکٹروں،نرسوں اور متعلقہ صحت کی دیکھ بھال کرنے والے پیشہ ور افراد اور رضا کاروں کو کووڈ-19 کے متعلقہ پہلوؤں کے حوالے سے فراہم کی گئ ہے۔ حکومت ہند نے مختلف اہلکاروں کو تربیت دینے کے لئے آئی جی او ٹی (انٹرگریٹیڈ گورنمنٹ آن لائن ٹریننگ) پلیٹ فارم کا استعمال کیا ہے۔ کووڈ-19 کے آغاز سے ملک بھر میں تقریباً 14 لاکھ منفرد صارفین نےاس پلیٹ فارم پر رجسٹریشن کرایا ہے، جس میں مختلف کورسیز کے لئے 29.29 لاکھ کا اندراج ریکارڈکیا گیا ہے۔مزید برآ ں ریاستی حکومتوں کے ذریعہ 80 لاکھ سے زیادہ صحت ورک فورس کو کووڈ سے متعلقہ موضوعات میں تربیت دی گئی ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت اور ایمس (نئی دہلی) این آئی ایم ایچ اے این ایس، جے آئی پی ایم ای آر ، پی جی آئی ایم ای آر جیسے معروف انسٹی ٹیوٹ وغیرہ نے کووڈ سےمتعلق مختلف مضامین پر ویبنار اور ٹیٹوریل بھی اپ لوڈ کئے تھے جنہیں 2.23 کروڑ ناظرین کی ریکارڈ تعداد نے دیکھا اوراستفادہ کیا۔
جیساکہ نیشنل میڈیکل کمیشن (این ایم سی) کی طرف سے مطلع کیا گیا ہے سابقہ بورڈ آف گورنرس، میڈیکل کونسل آف انڈیا ( بی او جی-ایم سی آئی)نے اگست 2020 میں ایم بی بی ایس کے نصاب میں وبائی امراض کے انتظام پر قابلیت پر مبنی ایک ماڈیول متعارف کرایا تھا۔
صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نےا س بات کی جانکاری آج راجیہ سبھامیں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔
*******
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-13887
(ریلیز آئی ڈی: 1779081)
وزیٹر کاؤنٹر : 176