وزیراعظم کا دفتر
اکیسویں بھارت –روس سالانہ سربراہ کانفرنس
Posted On:
06 DEC 2021 10:28PM by PIB Delhi
روسی فیڈریشن کے صدر عزت مآب جناب ولادیمیر پوتن نے وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ اکیسویں بھارت –روس سالانہ سربراہ کانفرنس کے لئے 6دسمبر 2021 کو نئی دلی کا دورہ کیا۔
صدر پوتن کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا ایک وفد بھی تھا ۔وزیراعظم نریندرمودی اور صدر پوتن کے درمیان دو طرفہ بات چیت ایک گرم جوشانہ اور دوستانہ ماحول میں ہوئی ۔دونوں رہنماؤں نے کوو ڈ وبا سے لاحق چیلنجوں کے باوجود خصوصی اور اہم شراکتداری میں دیر پا پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے وزرائے خارجہ اور وزرائے دفاع کے درمیان 2+2مذاکرات کی پہلی میٹنگ اور فوج کے بین حکومتی کمیشن و فوجی تکنیکی تعاون سے متعلق میٹنگ کا خیر مقدم کیا، جو 6دسمبر 2021 کو نئی دلی میں منعقد ہوئیں ۔
دونوںرہنماؤں نے مزید اقتصادی تعاون کی ضرورت کو اجاگر کیا اوراس سلسلے میں ممکنہ اور دیر پا اقتصادی تعاون کے لئے ترقی کے نئے طورطریقوں پر زوردیا ۔ انہوں نے باہمی سرمایہ کاری کے کامیابی کے واقعات کو سراہا اور ایک دوسرے کے ملکوں میں مزیدسرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا۔بین الاقوامی شمال جنوب ٹرانسپورٹ راہداری ( آئی این ایس ٹی سی ) اور مجوزہ چینئی -ولادی ووستوک مشرقی سمندری راہداری کے ذریعہ رابطہ قائم کرنے کے موضوع پر مذاکرات کئے گئے ۔دونوں رہنماؤں نے روس کے مختلف علاقوں کے مابین خاص طور پر روسی مشرق بعیدکے ساتھ بھارت کے ، علاقائی مزید تعاون کے تئیں بھی امید کا اظہار کیا۔ انہوں نے مشکل کی گھڑی میں ایک دوسرے کو ، انسانی ہمدردی کی بنیاد پر دی گئی ہمدردی سمیت کووڈ وبا کے خلاف لڑائی میں جاری دو طرفہ تعاون کو سراہا ۔
رہنماؤں نے وبا کے بعد کی عالمی اقتصادی بحالی اور افغانستان کی صورتحال سمیت علاقائی اور عالمی حالات وواقعات پر بات چیت کی ۔ انہوں نے اس بات سے اتفاق کیا کہ افغانستان کے بارے میں منظرنامہ اور تشویش دونوں ملکوں کے درمیان مشترک ہے۔ انہوں نے افغانستان سے متعلق صلاح مشورے اور تعاون کے لئے این ایس اے سطح پر تیار کئے گئے دو طرفہ خاکوں کو بھی سراہا۔ انہو ں نے کہا کہ دونوںملکوں کےدرمیان بہت سے بین الاقوامی معاملات سے متعلق موقف مشترک ہے اور اس بات پر رضامندی ظاہر کی کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سمیت کثیر ملکی فورموں میں تعاون کو مزید مستحکم کیا جائے۔ صدر پوتن نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ، بھارت کی جاری غیر مستقل رکنیت پر اور 2021 میں برکس کی کامیاب صدارت پر مبارکباددی ۔ وزیر اعظم مودی نے قطب شمالی کونسل کی جاری چیئر مین شپ پر روس کو مبارکباد دی ۔
بھارت –روس : امن ،ترقی اور خوشحالی سے متعلق شراکتداری کے موضوع پر مشترکہ بیان میں دوطرفہ تعلقات کے منظرنامے کو شامل کیا گیا۔ اس دورے کے دوران بہت سے حکومت سے حکومت درمیان اور دونوں ملکوں کی کمرشیل اور دیگر تنظیموں کے درمیان معاہدوں اور مفاہمت ناموں پر دستخط کئے گئے ۔ یہ معاہدے اورمفاہمت نامے تجارت ، توانائی س،سائنس وٹکنالوجی ،دانشورانہ املاک ، باہری خلاء ،ارضیاتی امکانات کی تلاش ، ثقافتی تبادلوں اور تعلیم جیسے مختلف شعبوںمیں کئے گئے ہیں۔ یہ ہماری دو طرفہ شراکتداری کی کثیر جہتی نوعیت کی عکاس ہے۔
صدر پوتن نے وزیراعظم مودی کو 2022 میں بھارت –روس سالانہ سربراہ کانفرنس میں شرکت کے لئے روس کے دورے کی دعوت دی ۔
*************
ش ح۔اس۔رم
U-13854
(Release ID: 1778728)
Visitor Counter : 247
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Kannada
,
Malayalam
,
Assamese
,
Manipuri
,
Bengali
,
Odia
,
Telugu