نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

اولمپک کھیلوں میں بھارت کی ترقی میں تیزی لانے کےلئے کھیل کی وزارت  نے اولمپک مہم سیل (ایم او سی) میں سابق بین الاقوامی کھلاڑیوں  کی تعداد دوگنی  کی


سابق ایتھلیٹ بھارت کی اولمپک  کی تیاری کو آگے بڑھائیں گے ،اولمپک  مہم سیل  کی تشکیل نو کی گئی

Posted On: 02 DEC 2021 4:13PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،2دسمبر ،2021

نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت نے اب تک کے مقابلے میں اسے اور بھی زیادہ ایتھلیٹ مرکوز بنانے کےلئے ترمیم شدہ اولمپک مہم سیل (ایم او سی) کے بنیادی اراکین کے طورپر سابق ایتھلیٹوں  کی تعداد  کو دو گنا  کردیا ہے۔ ایم او سی وزارت کے ہدف اولمپک پوڈیم (ٹی او پی ایس) پہل کے ذریعہ سے بھارت کی اولمپک  تیار کو آگے بڑھائے گا۔ یہ تبدیلی عالمی کھیل پلیٹ فارم پر بھارت کی ترقی میں تیزی لانے کےلئے کی گئی ہے۔

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے کہا کہ یہ فیصلہ گزشتہ اولمپک کھیلوں میں حاصل کیے گئے تجربے سے متاثر ہے۔ انہوں نے کہا، “موجودہ ایم او سی میں سابق کھلاڑیوں کے تجربے نے ٹوکیو 2020 کے اولمپک گیمز میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کی تربیت اور مقابلے میں معاونت میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ملک نے اولمپک کھیلوں میں 7 تمغے اور پیرا اولمپک میں 19 تمغے جیتے ہیں۔

نئی ایم او سی میں اب ہندوستان کے سابق فٹ بال کپتان بائیچنگ بھوٹیا، ورلڈ ایتھلیٹکس چمپئن شپ لانگ جمپ میڈلسٹ انجو بوبی جارج، ہندوستان کے سابق ہاکی کپتان سردار سنگھ، رائفل شوٹنگ لیجنڈ انجلی بھاگوت، سابق ہاکی کپتان اور اولمپک گولڈ کویسٹ کے چیف ایگزیکیٹو افسر ویرین رسکنہا  ،ٹیبل ٹینس اسٹار مونالیسا مہتا اور نامور بیڈمنٹن کھلاڑی ترپتی مرگنڈے بھی شامل ہوں گی۔

اولمپین سیلنگ پلیئر اور اسپورٹس سائنس کے ماہر ڈاکٹر مالو شراف ایم او سی میں برقرار  رہیں گے۔ ایتھلیٹکس فیڈریشن آف انڈیا کے صدر، جناب  عادلے سماری والا اور ایتھلیٹک فیڈریشن آف انڈیا کے صدر  لکشیا اولمپک پوڈیم کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر کموڈور پشپندرا گرگ ایم او سی میں دیگر سابق کھلاڑی ہیں۔ جناب  ارجن منڈا، کابینی وزرا، جناب  اجے سنگھ اور برج بھوشن شرن سنگھ، جو تیر اندازی ایسوسی ایشن آف انڈیا کے صدرہیں ، باکسنگ فیڈریشن آف انڈیا کے صدر اور ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے صدر ہیں، ایم او سی کا حصہ ہوں گے۔

اولمپک مہم سیل: بائیچنگ بھوٹیا، انجو بوبی جارج، انجلی بھاگوت، ترپتی مرگنڈے، سردار سنگھ، ویرن رسکنہا ، مالو شراف، مونالیسا مہتا، انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور چیئرمین آف  ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا، آرچری ایسوسی ایشن آف انڈیا اور باکسنگ فیڈریشن آف انڈیا   کے ڈائریکٹر (اسپورٹس)، لکشیا اولمپک پوڈیم کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (کنوینر)، نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت اور لکشیا اولمپک پوڈیم اسکیم کے جوائنٹ چیف ایگزیکٹو آفیسر(اسسٹنٹ کنوینر)

ایم او سی کی سربراہی ڈائریکٹر جنرل، اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا-سائی کریں گے۔

<><><><><>

ش ح-ا م-ج

U.No. : 13650



(Release ID: 1777402) Visitor Counter : 202