وزارت خزانہ
ماہ نومبر میں 131526 کروڑ روپے کے بقدر کامجموعی جی ایس ٹی مالیہ حاصل ہوا
ماہ نومبر 2021کے لئے جی ایس ٹی کی وصولیابی ، گزشتہ ماہ کی وصولیابی سے تجاوز کرگئی اوراس نے جی ایس ٹی کے نفاذ کے بعد سے دوسری سب سے زیادہ وصولیابی درج کی ہے
ماہ نومبر 2021 کے لئے مالیہ ، گزشتہ برس کے اسی مہینے میں جی ایس ٹی مالیہ کے مقابلے 25فیصد زیادہ ہے جب کہ 20-2019 کے مقابلے یہ 27فیصد زیادہ ہے
Posted On:
01 DEC 2021 12:14PM by PIB Delhi
نئی دہلی ، یکم ؍دسمبر:ماہ نومبر 2021 میں 131526کروڑروپے کے بقدر کا مجموعی جی ایس ٹی مالیہ حاصل ہواہے ، جس میں سے سی جی ایس ٹی 23978کروڑروپے ، ایس جی ایس ٹی کے تحت 31127 کروڑروپے اور آئی جی ایس ٹی کے تحت 66815کروڑ روپے حاصل ہوئے ہیں ۔
(ان میں اشیاء کی درآمدات پرحاصل ہوئے 32165کروڑ روپے شامل ہیں )
سیس (محصول )9606کروڑروپے کے بقدرہے (ان میں اشیا کی درآمدات پرحاصل ہوئے 653کروڑروپے شامل ہیں ۔
حکومت نے باضابطہ نمٹارے کے طورپر آئی جی ایس ٹی سے سی جی ایس ٹی کے لئے 27273 کروڑروپے اور ایس جی ایس ٹی کے لئے 22655کروڑروپے طے کئے ہیں ۔ ماہ نومبر 2021میں باضابطہ نمٹارے کے بعد مرکز اورریاستوں کو سی جی ایس ٹی کے لئے 51251کروڑروپے کے بقدر اور ایس جی ایس ٹی کے لئے 53782کروڑروپے کے بقدر کا کل مالیہ حاصل ہواہے ۔ مرکز نے 3نومبر ،2021 کو جی ایس ٹی معاوضہ کی مد میں ریاستو ں/مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو 17000کروڑروپے بھی جاری کئے ہیں ۔
مسلسل دوسرے مہینے بھی مجموعی جی ایس ٹی کی وصولیابی 1.30لاکھ کروڑروپے سے تجاوز کرگئی ہے ۔ ماہ نومبر ، 2021 کے لئے مالیہ کی حصولیابی گزشتہ برس کے اسی مہینے کے مقابلے جی ایس ٹی مالیہ سے 25فیصد زیادہ ہے ، جب کہ 20-2019 کے مقابلے یہ 27فیصدہے ۔
اس ماہ کے دوران ، گزشتہ سال کے اسی مہینے کا مقابلے اشیاء کی درآمدات سے حاصل ہونے والامالیہ 43فیصد زیادہ رہاہے جب کہ گھریلو لین دین ( خدمات کی درآمدت سمیت )20فیصد زیادہ ہے ۔
نومبر 2021 کے لئے جی ایس ٹی مالیہ ، جی ایس ٹی کے نفاذ کے بعد سے دوسرا سب سے بڑا مالیہ ہے اوراپریل 2021 میں حاصل ہوئے جی ایس ٹی مالیہ کے بعد یہ دوسرا سب بڑا مالیہ ہے اور یہ معیشت میں بحالی میں رجحان کے عین مطابق ہے ۔
جی ایس ٹی کے تحت زیادہ مالیہ کا حالیہ رجحان ، مختلف پالیسی اور انتظامی اقدامات کا نتیجہ ہے ۔ یہ اقدامات عمل آوری میں بہتری کی غرض سے ماضی میں کئے گئے ہیں ۔ ٹیکس کے نفاذ سے متعلق مرکزی ایجنسیوں نے ریاستوں کی اپنی ہم منصب ایجنسیوں کے ساتھ مل کر جی ایس ٹی این کے ذریعہ تیارکئے گئے مختلف آئی ٹی آلات کی مدد سے بڑے پیمانے پرٹیکس چوری کے کیسوں کا پتہ لگایاہے ۔ ان میں سے زیادہ کیس فرضی انوائسوں سے متعلق ہیں ۔
گزشتہ ایک سال کے دوران بڑی تعدادمیں پہل قدمیاں کی گئی ہیں ان میں نظام کی صلاحیت کو بہتربنانا ، گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ کے بعد گوشوارہ جمع نہ کرانے والے کو یاد دہانی کرانا گوشواروں کی خودکارشقیں ، ای وی بلوں کی روک تھام ، وغیرہ شامل ہیں ۔
درج ذیل چارٹ سے رواں سال کے دوران ماہانہ مجموعی جی ایس ٹی مالیہ کی وصولیابی کے رجحانات کا اظہارہوتاہے ۔ جدول سے ماہ نومبر 2021 کے دوران ، نومبر 2020 کے مقابلے ہرریاست میں جمع ہوئی جی ایس ٹی کے ریاست وار اعدادوشمار ظاہرتے ہیں ۔
1[1]
State
|
Nov-20
|
Nov-21
|
Growth
|
Jammu and Kashmir
|
360
|
383
|
6%
|
Himachal Pradesh
|
758
|
762
|
0%
|
Punjab
|
1,396
|
1,845
|
32%
|
Chandigarh
|
141
|
180
|
27%
|
Uttarakhand
|
1,286
|
1,263
|
-2%
|
Haryana
|
5,928
|
6,016
|
1%
|
Delhi
|
3,413
|
4,387
|
29%
|
Rajasthan
|
3,130
|
3,698
|
18%
|
Uttar Pradesh
|
5,528
|
6,636
|
20%
|
Bihar
|
970
|
1,030
|
6%
|
Sikkim
|
223
|
207
|
-7%
|
Arunachal Pradesh
|
60
|
40
|
-33%
|
Nagaland
|
30
|
30
|
2%
|
Manipur
|
32
|
35
|
11%
|
Mizoram
|
17
|
23
|
37%
|
Tripura
|
58
|
58
|
-1%
|
Meghalaya
|
120
|
152
|
27%
|
Assam
|
946
|
992
|
5%
|
West Bengal
|
3,747
|
4,083
|
9%
|
Jharkhand
|
1,907
|
2,337
|
23%
|
Odisha
|
2,528
|
4,136
|
64%
|
Chhattisgarh
|
2,181
|
2,454
|
13%
|
Madhya Pradesh
|
2,493
|
2,808
|
13%
|
Gujarat
|
7,566
|
9,569
|
26%
|
Daman and Diu
|
2
|
0
|
-94%
|
Dadra and Nagar Haveli
|
296
|
270
|
-9%
|
Maharashtra
|
15,001
|
18,656
|
24%
|
Karnataka
|
6,915
|
9,048
|
31%
|
Goa
|
300
|
518
|
73%
|
Lakshadweep
|
0
|
2
|
369%
|
Kerala
|
1,568
|
2,129
|
36%
|
Tamil Nadu
|
7,084
|
7,795
|
10%
|
Puducherry
|
158
|
172
|
9%
|
Andaman and Nicobar Islands
|
23
|
24
|
5%
|
Telangana
|
3,175
|
3,931
|
24%
|
Andhra Pradesh
|
2,507
|
2,750
|
10%
|
Ladakh
|
9
|
13
|
46%
|
Other Territory
|
79
|
95
|
20%
|
Centre Jurisdiction
|
138
|
180
|
30%
|
Grand Total
|
82,075
|
98,708
|
20%
|
[1] Does not include GST on import of goods
**************
01.12.2021
(ش ح ۔ ع م ۔ ع آ)
U-13552
(Release ID: 1776771)
Visitor Counter : 230