صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کووڈ -19 کی تازہ ترین صورت حال

Posted On: 30 NOV 2021 9:36AM by PIB Delhi

ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے تحت اب تک 123.25کروڑٹیکے لگائے  جاچکے  ہیں جو کہ ایک بڑی حصولیابی ہے۔

شفایابیوں کی شرح سردست 98.35 فیصد ہے، جو مارچ 2020 سے اب تک کی سب سے زیادہ شرح ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10,116 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ جس کے بعد شفایاب ہونے والے افراد  کی مجموعی تعداد بڑھ کر            3,40,18,299ہوگئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6,990نئے معاملات سامنے آئے۔جو551دنوں میں سب سے کم ہے۔

سردست بھارت میں زیر علاج مریضوں کی  تعداد 1,00,543 ہے۔جو 546دنوں میں سب سے کم ہے۔

بھارت میں زیر علاج مریضوں کی تعداد مجموعی معاملوں کے 1 فیصد سےبھی کم ہے، فی الحال زیر علاج مریضوں کی شرح     0.29 فیصد ہے،جو مارچ 2020 کےبعد سے سب سے کم ہے۔

جانچ کے بعد  متاثر پائے جانے والے مریضوں کی یومیہ  شرح 2فیصدسے کم 0.69)فصد ) ہے، جو کہ  گزشتہ 57 دنوں میں  2 فیصد سے بھی کم درج ہوئی ہے۔

جانچ کے بعد متاثرہ معاملات کی ہفتہ وار شرح (0.84فیصد) ،  پچھلے  16 دنوں سے 1 فیصد سے بھی کم  درج ہورہی ہے۔

اب تک کل 64.13کروڑ ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔

****************

 

ش ح۔س ب۔ رض

U. NO. 13464


(Release ID: 1776357) Visitor Counter : 170