وزارت اطلاعات ونشریات
iffi banner
1 0

بھارت کے بین الاقوامی فلم فیسٹول میں معروف نغمہ نگار پرسون جوشی کو سال کی فلم شخصیت کا ایوارڈ دیا گیا

’’ایک آسمان کم پڑتا ہے اور  آسمان منگوادو‘‘  یہ الفاظ  مشہور نغمہ نگار اور مصنف  پرسون جوشی کے ہیں۔ انہوں نے یہ  الفاذ گوا میں بھارت کے  بین الاقوامی فلم فیسٹول کی  اختتامی تقریب میں  سال کی  بھارتی  فلم شخصیت کا  ایوارڈ دیئے جانے  پر  ادا کئے۔

یہ ایوارڈ  اطلاعات ونشریات  کےو زیر  جناب انوراگ ٹھاکر نے انہیں دیا۔ یہ ایوارڈ  پرسون جوشی  کو ان کے   سنیما ،مقبول  ثقافت اور سماجی طور پر اہم  فنی کام کے صلے میں  دیا گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/1C5QS.jpg

اس حقیقت کو اجاگر کرتے ہوئے کہ بھارت کا تنوع  واقعتا حیرت انگیز ہے۔ جناب جوشی نے کہا کہ اگر  زندگی کے  سبھی شعبوں کے لئے  کوئی پلیٹ فارم نہیں  ہے تو بھارت   کے مالا مال تنوع  کو  ان کی فلموں میں  نہیں  دکھا یا گیا ہوتا۔ انہوں نے  بھارت کے  بین الاقوامی فلم فیسٹول کی تعریف کی، کہ  اس سال کے  75  تخلیقی ذہن کے قدم  کے ذریعہ اس طرح کا ایک پلیٹ فارم فراہم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

فلموں، منفرد  ٹی وی اشتہارات اور سماج کے مفید  کہانیوں  میں  ان کے روح پرور  اور جذبہ جگا دینے والے  نغموں کو  وسیع پیمانے پر  مقبولیت حاصل ہے۔ انہیں  پدم شری  کے اعزاز  سے بھی نوازا  جا چکا ہے اور انہیں دیگر  بہت سے  قومی انعامات بھی  دیئے جاچکے ہیں۔

انہوں نے  ابھرتے ہوئے فلم سازوں کو خبردار کیا کہ  عظیم  سنیما کے لئے  کوئی مختصر راستہ نہیں ہے۔ لہذا فلم سازوں کو  یہ کبھی نہیں سوچنا چاہئے کہ وہ  کسی مختصر راستے سے  وہاں پہنچ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ  فلم سازی میں کامیابی  حکمت عملی  کے ذریعہ ملنی چاہئے نہ کہ  محض  موقع کی بنیاد پر۔

جناب جوشی نے  اپنی  پیشہ  وارانہ  زندگی کی  شروعات کے بارے میں بتاتے  ہوئے اس ایوارڈ کو  اترا کھنڈ کے اپنے وطن  کے لئے وقف کیا۔ ’’میں ایک چھوٹے سے قصبے الموڑہ سے تعلق رکھتا ہوں۔ یہ بہت  ہی مشکل کام ہے کہ کسی  چھوٹے قصبے  سے تعلق رکھنے والے  شخص  کو  سنیما کی دنیا   سے واقفیت حاصل ہو۔ میں اس ایوارڈ کو اترا کھنڈ  کی پہاڑیوں کے لئے وقف کرتا ہوں، جہاں سے  میں نے  جذبہ حاصل کیا تھا۔‘‘

پرسون جوشی  نے  بھارتی سنیما میں  2001  میں ایک نغمہ  نگا رکی حیثیت سے قدم رکھا تھا۔ انہوں نے  راج کمار سنتوشی کی  لجہ میں  پہلی بار اپنے فن کا مظاہرہ کیا تھا اور تبھی سے  وہ  تارے زمیں پر ، رنگ  دے بسنتی، بھاگ ملکا بھاگ، نیرجا،  اور  منکارنکا، دہلی-6 جیسی  فلموں کا  حصہ بنے ہوئے ہیں۔

بین الاقوامی سطح پر  جانے جانے والی شخصیت کے علاوہ  وہ   ایڈورٹیزنگ کے پیشہ ور  بھی ہیں اور وہ فی الحال ایشیا پیسفک  کے چیئر مین ہیں، جو  دنیا کی  سب سے بڑی  ایڈورٹائزنگ کمپنیوں میں سے ایک ہے۔ ان کا تعلق میک کین ورلڈ گروپ سے ہے۔ انہوں نے  کانز  میں  گولڈ لائن   اور  عالمی اقتصادی فورم  کے ینگ گلوبل لیڈر سمیت  باوقار  انعامات  بھی حاصل کئے ہیں۔ وہ  سینٹرل بورڈ  آف فلم سرٹیفکیشن (سی بی ایف سی)  کے چیئر پرسن بھی ہیں۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح- ا س- ق ر)

U-13424

iffi reel

(Release ID: 1776109) Visitor Counter : 214