وزارت اطلاعات ونشریات

’’52ویں آئی ایف ایف آئی نے نئی تکنیک کو اپنایا، نوجوان صلاحیتوں کو پلیٹ فارم مہیا کیا‘‘:آئی ایف ایف آئی 52 کی اختتامی تقریب میں مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر



اِس آئی ایف ایف آئی میں پہلی بار ہمارے پاس او ٹی ٹی پلیٹ فارم کی موجودگی اور حوصلہ بخش حصے داری رہی:مرکزی وزیر اطلاعات  ونشریات

’’مجھے یقین ہے کہ کل کے 75 کریٹیو مائنڈز میں سے کچھ سنیما کے آئیکن کی شکل میں کچھ برسوں کے بعد واپس آئیں گے‘‘

یہ بہت اچھا ہے کہ آئی ایف ایف آئی نے آسام کے قبائلی فرقے پر ایسے وقت میں ایک فلم ’سیم کھور‘پیش کی جب ہم جن جاتیے گورو سپتاہ منارہے ہیں: مرکزی وزیر اطلاعات  ونشریات

Posted On: 28 NOV 2021 7:19PM by PIB Delhi

نئی دہلی،28نومبر؍2021:

انٹرنیشنل فلم فیسٹول آف انڈیاکے 52ویں ایڈیشن کے اختتام پر مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات نے سنیمار کے طاقتور ذرائع کے توسط سے تخلیقی اظہار کی بہترین شکلوں کی تشہیرو تعمیر کےلئے حکومت ہند کے عہد کو ایک بار پھر دوہرایا ہے

آج 28نومبر 2021ء کو گوا کے شیاما پرساد مکھرجی  اِنڈور اسٹیڈیم میں فیسٹول کی اختتامی تقریب کو خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے آزاد، حوصلہ مند، اچھے سنیما کی تعمیر سے پیدا ہوئے لطف و انبساط کے جذبے کے لئے ستائش کا اظہار کیااور کہا کہ ہرگزرتے ہوئے سال کے ساتھ یہ فیسٹول بہتر ہوتا جارہا ہے۔

 

 

وزیر موصوف نے فلم شائقین سے کہا کہ 52واں آئی ایف ایف آئی ہمیں ایک نئی شروعات کی طرف لے جارہا ہے۔انہوں نے کہا ’’ہم  فلم تعمیر کی اپنی مالا مال روایت اور سنیما کے توسط سے کہانی کہنے کے فن کا جشن منانے کےلئے ایک ساتھ آئے ہیں۔سنیما کے آئیکون اور ممتاز شخصیتوں کے درمیان ہونے کے سبب ہم نے ناظرین کو متوجہ کیا ہے اور نوجوان صلاحیتوں کی شناخت کی ہے۔‘‘

ہندوستان کو دنیا کا سب سے بڑا فلم میکر بتاتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ ہمیں مزید اور بھی کرنے کی ضرورت ہے۔ہم علاقائی تہواروں کو وسعت دے کر ہندوستان کو تعمیری اشیاء کا ایک پاور ہاؤس بنانا چاہتے ہیں۔ہم نوجوانوں کی وسیع تکنیکی صلاحیت کا فائدہ اٹھا کر ہندوستان کو دنیا کا پوسٹ –پروڈکشن ہب بنانا چاہتے ہیں۔ہم ہندوستان کو فلموں اور تہواروں کا مرکز بنانے کے خواہش مند ہیں۔ہم ہندوستان کو عالمی سنیما کا مرکز اور کہانی کاروں کے لئے سب سے پسندیدہ جگہ بنا ناچاہتے ہیں۔

52ویں آئی ایف ایف آئی کو متعدد اول کا تہوار قرار دیتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ آئی ایف ایف آئی تبدیلی کی ہواؤں کے ساتھ تال میل پیدا کرتا رہا ہے۔انہوں نے کہا’’اس آئی ایف ایف آئی میں پہلی بار ہمارے پاس او ٹی ٹی پلیٹ فارم کی موجودگی اور حوصلہ بخش حصے داری رہی۔آئی ایف ایف آئی نے نئی تکنیک کے ساتھ ساتھ ناظرین کےلئے پلیٹ فارم کے متبادل کو اپنایا ہے اور بدلتے وقت کے ساتھ تال میل قائم کیا ہے۔ہم نے برکس ممالک کی بہترین فلموں کی نمائش کی ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ یہ شراکت داری مزید آگے بڑھے گی۔‘‘

 

 

وزیر موصوف نے اپنی طرح کی پہلی پہل ’’75کریٹیو مائنڈز آف ٹومارو‘‘کو یاد کیا، جس میں 75نئے آرٹسٹوں کو آئی ایف ایف آئی میں ہوسٹ کیا گیا تھا اور انہیں قومی ولولے کے حصے کی شکل میں اپنی صلاحیت کو بین الاقوامی پلیٹ فارم پر آزادی کا امرت مہوتسو کے حصے کے طورپر  پیش کرنے کا نادر موقع دیا گیا تھا۔انہوں نے کہا ’’ نوجوان صلاحیتوں کی شناخت کرنے اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے کے مقصد سے ہم نے 75کریٹیو مائنڈز آف ٹومارو کا انتخاب کیا۔مجھے یقین ہے کہ ان میں سے کچھ نہ صرف فلم صنعت کے حصے کی شکل میں ، بلکہ سنیما کے آئیکون کی شکل میں بھی کچھ برسوں کے بعد واپس آئیں گے۔فلم صنعت کے ممتاز اور معروف شخصیتوں کے ذریعے ان کے  لئے ماسٹر کلاس کا اہتمام ہوا۔ وہ اس طرح کا موقع پانے والے خوش نصیب افراد میں سے ایک ہیں۔‘‘35سال سے کم عمر کی 7 خاتون اور 68مرد آرٹسٹوں پر مشتمل 75نوجوانوں کو ڈائریکشن ، ایڈیٹنگ، گلوکاری اور مکالمہ نویسی سمیت فلم تعمیر کے مختلف شعبوں میں ان کی اعلیٰ صلاحیت کی بنیاد پر منتخب کیا گیا ہے۔ان میں سے سب سے چھوٹا بہار کا آرین کمار ہے، جس کی عمر 16سال ہے۔اسے فلم ہدایت کاری میں اُس کی صلاحیت کی بنیاد پر منتخب کیاگیا ہے۔

وزیر موصوف نے ’’75کریٹیو مائنڈز آف ٹومارو‘‘کے خیال پر تفصیل سے بات چیت کرنے اور ساتھ میں کام کرنے کےلئے مشہور نغمہ نگار اور سی بی ایف سی کے صدر پرسون جوشی کے تئیں اپنی ذاتی ممنونیت کا اظہار کیا۔ واضح ہو سال 2021ء کے لئے پرسون جوشی کو انڈین فلم پرسنالٹی ایوارڈ کے لئے بھی منتخب کیا گیاتھا۔

اطلاعات و نشریات کےوزیر نے بتایا کہ آئی ایف ایف آئی سال در سال بڑا ہوتا جارہا ہے۔انہوں نے کہا ’’اس آئی ایف ایف آئی میں فلم سازوں ، طلباء اور سنیما کے شائقین سمیت دنیا بھر کے تقریباً 10,000نمائندوں نے ہائی برِڈ شکل میں حصہ لیا۔234 اسکریننگ ہوئی، جس میں تقریبا ً 450گھنٹے کی فلمیں دکھائی گئیں۔ آن لائن دیکھے گئے کل گھنٹے 30,000سے زیادہ ہیں۔

اطلاعات و نشریات کے وزیر نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ اس سال آئی ایف ایف آئی نے 73ممالک کی 148سے زیادہ غیر ملکی فلمیں مختلف زمروں میں دکھائی گئیں۔ اس نے فلم شائقین کے لئے ایک انوکھا تجربہ پیش کیا۔ اس فیسٹول میں 12ورلڈ پریمئر، 7انٹرنیشنل پریمیئر، 24ایشیا پریمیئر اور 74انڈیا پریمیئر ہوئے۔75 ہندوستانی فلموں کی اسکریننگ کی گئی، جن میں سے 17کو خاص طور سے بھارت @75دفعہ کے تحت منتخب کیا گیا۔

 

 

وزیر موصوف نے بتایا کہ آئی ایف ایف آئی کی اس ایڈیشن میں ہندوستانی اور بین الاقوامی سنیما کی اہم اور مقتدر شخصیتوں کو اعزاز سے نوازا گیا۔انہوں نے کہا ہم نے ہنگری کے فلم ساز اسٹیون سزابو اور ہالی وڈ فلم ساز مارٹن اسکورسیز کا اعزاز کیا۔ یہ دونوں بین الاقوامی سنیما کی اعلیٰ شخصیت ہیں، جنہیں ستیہ جیت رے لائیو ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا گیا۔ ہم نے ہندوستانی سنیما کے آئیکون پرسون جوشی اور ہیمامالنی کو انڈین فلم پرسنالٹی آف دی ایئر ایوارڈ سے نوازا۔ آئی ایف ایف آئی 52 نے ہندوستانی اور بین الاقوامی سنیما کے کئی عظیم اداکاروں کو خراج عقیدت بھی پیش کی۔ حقیقی بانڈ سر سین کونری کو ایک خصوصی خراج عقیدت پیش کی گئی۔

آئی ایف ایف آئی کی تاریخ میں پہلی بار نیٹ فلکس، ایمزون، سونی اور دیگر جیسے تمام اہم او ٹی ٹی پلیٹ فارم نے خصوصی ماسٹر کلاس اشیاء کی لانچنگ کیوریٹیڈ فلم پیکیج اسکریننگ اور مختلف دیگر آن گراؤنڈ کے توسط سے فلم فیسٹول میں حصہ لیا۔ مستقبل میں او ٹی ٹی پلیٹ فارم کی حصے داری ایک مستقل سہولت بن جائے گی۔

اوٹی ٹی پلیٹ فارم کے ساتھ پہلی بار تعاون کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر موصوف نے آن لائن پروگرام اور میلے میں حصے داری کے بارے میں بعض تفصیلات دیں۔انہوں نے کہا ’’او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ایک ساتھ 50سے زیادہ فلموں کی اسکریننگ کی گئی۔ا وٹی ٹی پلیٹ فارم کے تعاون سے 10عدد ماسٹر کلاس اور اِن کنورسیشن سیشن منعقد کئے گئے۔ منوج واجپئی ، ریتک روشن، سوجیت سِرکر اورسنیما کے کئی دیگر ماہرین نے فیسٹول میں اپنے تجربات اور فن کو ساجھا کیا۔

ممتاز اداکارہ اور مہمان خصوصی مادھوری دیکشت کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ وہ انٹرٹینمنٹ کی دنیا میں ایک بڑا نام رہی ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ وہ لوگوں کے دلوں پر حکمرانی کرتی رہیں گی  اور کئی سالوں تک انٹرٹینمنٹ کی دنیا میں تعاون دیتی رہیں گی۔

 

 

گولڈن پیکاک اور دیگر فیسٹول ایوارڈ کے اعلان سے قبل وزیر اطلاعات و نشریات نے تمام دعویداروں کو اپنی دلی مبارکباد دی۔ ساتھ ہی ان تمام فلموں اور فلم سازوں کو بھی مبارکباد دی، جنہیں فیسٹول میں اعزاز سے نواز ا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کا م اور تعاون آنے والی نسلوں کو اعلیٰ ہدف مقرر کرنے اور اس شعبے میں استاد بنانے کےلئے تحریک دے گا۔

وزیر موصوف نے آئی ایف ایف آئی میں حصہ لینے کے لئے کووڈ-19وباء کے درمیان بھی 20 سے 30 گھنٹے سے زیادہ وقت تک دنیا بھر میں سفر کرنے کے لئے بیرونی نمائندوں کو مبارکباد دی۔انہوں نے عالمی برادری کو ہندوستان آنے اور فلموں کی شوٹنگ کے لئے مدعو کیا۔ انہوں نے کہا’’ برائے کرم آپ آئیے اور یہاں اپنی فلموں کی شوٹنگ کیجئے۔ فلم سہولت دفتر آپ کو ایک ریاست سے دوسری ریاست میں آپ کی ضرورت کی ہر چیر مہیا کرائے گا۔‘‘اترپردیش میں مجوزہ فلم سٹی کے بارے میں بولتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ ریاست 1000ایکڑ کی فلم سٹی کے ساتھ آرہی ہے۔ وہ صرف صحیح لوگوں کے آنے اور سرمایہ کاری کا انتظار کررہے ہیں۔

وزیر موصوف نے دِماسا زبان کی فلم سیم کھور  کے لئے آئی ایف ایف آئی انڈین پینورما فلم کے ہدایت کار اور اداکار ایمی برووا کی ستائش کی اور کہا ’’ایمی برووا کو آسام کے قبائلی فرقے کے قبضے والی جگہ پر ایک سال تک رہنا پڑا، تاکہ وہ اس زبان کو سیکھ سکیں۔انہیں متعدد رکاوٹوں کو پار کرنا پڑا، جیسے صبح جلدی اُٹھ کر شوٹنگ کرنا، تاکہ فلم مکمل ہوسکے۔ میں اس کے لئے برووا کی ستائش کرتاہوں۔‘‘

 

 

وزیر موصوف نے یاد دلایا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اعلان کیا ہے کہ آزادی کا امرت مہوتسو کی شکل میں حکومت قبائلی مجاہد آزادی برسا منڈا کے یوم پیدائش کو جن جاتیے گورو دِوس کی شکل میں منائے گی۔بھارت سرکار نے 15نومبر سے 22 نومبر 2021ء کو جن جاتیے گورو سپتاہ کی شکل میں منایا۔ یہ بہت اچھا ہے کہ ہمیں اس مہینے میں ہی قبائلی فرقے پر مبنی ایک فلم حاصل ہوئی۔اس کے لئے میں ایمی برووا کی ستائش کرتاہوں۔

وزیر موصوف نے این ایف ڈی سی کو مضبوط کرنے کا عہد کیا اور کہا کہ اس کے توسط سے آپ کو ایسی فلمیں بنانے کا موقع ملے گا، جو مالی ریٹرن دینے میں مشکوک ہیں۔ ہم دنیا بھر میں ہندوستان کی ثقافت اور روایت کی تشہیر کے لئے مل کر کام کریں گے۔

وزیر موصوف نے ہندوستانی سنیما اور ہندی زبان کو دنیا کے مختلف حصوں میں لے جانے کےلئے فلم برادری کی ستائش کی اور کہا کہ حکومت اس میں صنعت کی حمایت کرے گی۔

وزیر  موصوف نے پرسون جوشی کی ستائش کی، جنہیں 2021ء کےلئے انڈین فلم پرسنالٹی  کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا ’’پرسون جوشی ایک صلاحیت کے ساتھ نہیں ہے، بلکہ وہ مختلف صلاحیتوں کا مجموعہ ہیں۔ مجھے خوشی ہے کہ جناب جوشی کو اداکارہ ہیما مالنی کے ساتھ ہندوستان کی آزادی کے 75ویں سال کے موقع پر ایوارڈ دیاجارہا ہے۔

 

 

ر  موصوف نے پرسون جوشی کی ستائش کی، جنہیں 2021ء کےلئے انڈین فلم پرسنالٹی  کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا ’’پرسون جوشی ایک صلاحیت کے ساتھ نہیں ہے، بلکہ وہ مختلف صلاحیتوں کا مجموعہ ہیں۔ مجھے خوشی ہے کہ جناب جوشی کو اداکارہ ہیما مالنی کے ساتھ ہندوستان کی آزادی کے 75ویں سال کے موقع پر ایوارڈ دیاجارہا ہے۔

 

 

 

وزیر موصوف نے تمام لوگوں سے وعدہ کیا کہ آئی ایف ایف آئی کا انعقاد اگلے سال اسی وقت اور اسی مقام پر ہوگا ، جیسا کہ اس ایڈیشن میں ہوا۔ یعنی 20 تا 28نومبر 2022 ء کے دوران گوا میں ہی اس کا انعقاد ہوگا۔

وزیر موصوف نے اپنی تقریر کا اختتام ان تمام پرجوش فلم سازوں کو مبارکباد دی  اور حکومت کی طرف سے پالیسی، ڈیزائن ،ترقی اور عمل آوری دونو سطح پر ہر طرح کی مدد کی یقین دہانی کرائی ۔ اس کے علاوہ انہوں نے پورے ایکو سسٹم کو مضبوط کرنے اور فلم صنعت کو معیاری بنانے اور اسے نئی بلندیوں تک لے جانے کےلئے ہر طرح کا تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

            

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 13396)



(Release ID: 1775934) Visitor Counter : 297