شہری ہوابازی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کشی نگر ہوائی اڈہ سے گھریلو پروازوں کا آغاز


یو ڈی اے این کے تحت دہلی اور کشی نگر کے درمیان پہلی پرواز

Posted On: 27 NOV 2021 3:28PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،27- نومبر 2021/ اترپردیش میں حال ہی میں افتتاح کئے گئے  کشی نگر سے گھریلو پروازوں کا آغاز 26 نومبر 2021 کو  آر سی ایس-یو ڈی اے این (علاقائی رابطہ اسکیم –آرے دیش کا عام ناگرک) کے تحت  دہلی اور کشی نگر  کےدرمیان  پہلی اڑان کے ساتھ ہوگیا ہے۔ اس روٹ پر  پروازوں کےآپریشن کی شروعات شہری ہوا بازی کی وازرت ( ایم او سی اے) اور ہندستانی ایئرپورٹ اتھارٹی (اے اے آئی)  کی  عہدبستگی اور  سنجیدگی کے مطابق ہے۔ اس کا مقصد ملک کو اڑان اسکیم کے تحت  بہترین فضائی رابطے کے لئے  اہل بنانا ہے۔وزیراعظم جناب نریندرمودی نے  20 اکتوبر 2021 کو کشی نگر بین الاقوامی  ہوائی اڈہ کا افتتاح کیا تھا۔

کشی نگر ایک بین الاقوامی   بودھ مقدس مقام  -تیرتھ ہے۔ یہی پر بھگوان گوتم بودھ کو  مہاپری نوران حاصل ہوا تھا۔ یہ علاقہ بودھ سرکٹ کا مرکزی نقطہ بھی ہے جس میں لمبنی، سارناتھ اور گیا کے مقدس مقامات شامل ہیں۔ کشی نگر ہوائ ادڈہ کے شروع ہونے  سے یہ علاقہ براہ راست  قومی  اور عالمی وزیٹرس اور تیرتھ یاتریوں سے جڑجائ گا۔  ایئرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا کشی نگر ہوائی اڈے کو اترپردیش حکومت کے  تعاون سے 260 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے 3600 مربع میٹر تک پھیلے نئے ٹرمنل  کے ساتھ کیا ہے۔  نیا ٹرمنل  مصروف اوقات کے دوران تین سو مسافروں کو سنبھالنے کے لئے  تیار ہے۔ا سپائس جیٹ کو آر سی ایس اڑان 4.0  کے تحت  کشی نگر –دہلی روٹ دیا گیا ہے۔اس روٹ پر پروازوں کے آپریشن سے  مہمان نوازی، سیاحت اور مقامی  معیشت پر اچھا اثر پڑے گا۔

اڑان اسکیم کے تحت اب تک 395 روٹ اور 6 ہیلی  پورٹ اور دو واٹر ایروڈروم  سمیت 63  ہوائی اڈوں پر آپریشن  شروع کئے جاچکے ہیں۔

پرواز فہرست درج ذیل ہے۔

فلائٹ نمبر

بنیادی مقام

منزل

ایئرلائنس

ڈپارچر

آمد

فریکوئنسی

ایس جی 2987

دہلی

کشی نگر

اسپائس جیٹ

12:00

13:35

1,3,5,7

ایس جی 2988

کشی نگر

دہلی

اسپائس جیٹ

13:55

15:50

1,3,5,7

***

 

 

 

 

 

 

ش ح۔ ش ت۔ج

Uno-13366

 


(Release ID: 1775676) Visitor Counter : 186