پارلیمانی امور کی وزارت

26 نومبر کو یومِ آئین ، پارلیمنٹ کے سینٹرل ہال میں منایا جائے گا


عزت مآب صدرِ جمہوریہ ٔ ہند دن میں گیارہ بجے سے پارلیمنٹ کے سینٹرل ہال میں یومِ آئین کے جشن کی قیادت کریں گے

اس موقع پر محترم نائب صدرِ جمہوریہ ، وزیر اعظم ، اسپیکر ، وزراء ، ارکانِ پارلیمنٹ اور دیگر اہم شخصیات بھی موجود ہوں گی

عوام سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ کووڈ – 19 پروٹوکول پر عمل کرتے ہوئے اپنے اپنے مقامات سے 26 نومبر ، 2021 ء کو آئین کا دیباچہ پڑھنے میں صدرِ جمہوریہ کے ساتھ شریک ہوں

زیادہ سے زیادہ جن بھاگیداری کو یقینی بنانے کے لئے پارلیمانی امورکی وزارت نے دو پورٹل تیار کئے ہیں

ایک پورٹل 23 زبانوں میں ( 22 سرکاری زبانیں اور انگریزی ) آئین کا دیباچہ آن لائن پڑھنے کے لئے ہے (mpa.nic.in/constitution-day)
دوسرا پورٹل (mpa.nic.in/constitution-day) آئینی جمہوریت پر آن لائن کوئز کے لئے ہے

کوئی بھی شخص کہیں سے بھی شرکت کر سکتا ہے اور سرٹیفکیٹ حاصل کر سکتا ہے

Posted On: 25 NOV 2021 4:24PM by PIB Delhi

 

نئی دلّی ،25 نومبر/ آزادی کا امرت مہوتسو بھارت کی ترقی اور اس کے عوام ، کلچر اور کامیابیوں کی شاندار 75 سالہ تاریخ کا جشن منانے کے لئے حکومتِ ہند کی ایک پہل ہے ۔ اس مہوتسو  کے ایک حصے کے طور پر، بھارت 26 نومبر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے سینٹرل ہال میں جوش و خروش کے ساتھ یومِ آئین منا رہا ہے  ۔

بھارت کے عزت مآب صدرِ جمہوریہ  دن میں گیارہ بجے سے پارلیمنٹ کے مرکزی ہال سے یومِ آئین کی تقریبات کی قیادت کریں گے  ۔

image003NGZW.jpg

 

اس موقع پر  محترم نائب صدرِ جمہوریہ ، محترم وزیر اعظم ، محترم اسپیکر  ، وزراء ، ارکانِ پارلیمنٹ  اور دیگر شخصیات موجود ہوں گی ۔  اس تقریب کو سنسد ٹی وی / ڈی ڈی / اور آن لائن پورٹلوں کے ذریعے براہ راست نشرکیا جائے گا ۔

          عزت مآب صدرِ جمہوریہ کی تقریر کے بعد پوری قوم کو ، اُن کے ساتھ مل کر  آئین کا دیباچہ پڑھنے کی دعوت دی گئی ہے ۔ وہ آئینی جمہوریت پر ایک آن لائن کوئز کا افتتاح بھی کریں گے (mpa.nic.in/constitution-day) ۔   23 زبانوں ( 22 سرکاری زبانیں اور انگریزی ) میں آئین کا دیباچہ پڑھنے سے متعلق پورٹل آج آدھی رات سے کام کرنے لگے گا ۔سرٹیفکیٹ ( mpa.nic.in/constitution-day ) سے ڈاؤن لوڈ کئے جا سکیں گے  ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح  ۔ و ا ۔ ع ا ) (25-11-2021)

U. No.  13291

 



(Release ID: 1775114) Visitor Counter : 133