وزارت اطلاعات ونشریات
52ویں افّی میں برٹرینڈ ٹیورنیئر، کرسٹوفر پلمر، یاں - کلادے کیریئر اور یاں- پول بیلمونڈو کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا
نئی دہلی،17 نومبر، 2021/بھارت کے بین الاقوامی فلمی میلے میں ہر بار ان عظیم ہستیوں کو خراج عقیدت پیش کیا جاتا ہے جو ہم سے جدا ہو گئی ہیں۔ 52 ویں افی کے خراج عقیدت کے سیکشن میں ان عظیم ہستیوں کو سلام پیش کیا جائے گا جنہیں ہم نے حال ہی میں کھو دیا ہے۔ اس فیسٹیول میں برٹرینڈ ٹیورنیئر، کرسٹوفر پلمر، یاں - کلادے کیریئر اور یاں- پول بیلمونڈو کی فلموں کی نمائش کی جائے گی۔
52ویں افی میں خراج عقیدت کے سیکشن میں مندرجہ ذیل فلموں کی نمائش کی جائے گی :
1. برٹرینڈ ٹیورنیئر
اے سنڈے ان دی کنٹری : از طرف برٹرینڈ ٹیورنیئر
فرانس / 1984/ فرانسیسی / 90 منٹ / رنگین
خلاصہ: مانسیئر لیڈمیرل ایک معمر ، بیوہ پینٹر ہیں جو پیرس کے نوا ح میں رہتی ہیں۔ وہ اپنے بیٹے گونزیگ سے ملنے جاتی ہیں، لیڈمیرل اشارہ دیتی ہیں کہ گونزیگ زندگی میں کافی مطمئن ہے اور خواہش کرتی ہیں کہ ان کا بیٹا ان کی بیٹی آئرین کی طرح بن جائے۔ لیڈمیرل بھی اور زیادہ آزاد رہنا چاہتی ہیں۔ جب آئرین بھی ان سے ملتی ہے تو کنبے کے ارکان میں کشیدگی پیدا ہو جاتی ہے۔
2. کرسٹوفر پلمر
آل دی منی ان دا ورلڈ : از طرف رِڈلے اسکاٹ
امریکہ ، برطانیہ / 2017 / انگریزی / 135 منٹ / رنگین
اداکار : کرسٹوفر پلمر ، مشل ویلیمس، مارک والبرگ، رومین ڈیورس، چالری پلمر
خلاصہ : فلم 16 سالہ جان پال گیتی سوئم اور اس کی ماں گیل کے اپنی ارب پتی دادا (کرسٹوفر پلمر) کو اس بات کے لیے منانے کے ارد گرد گھومتی ہے کہ وہ تاوان کی رقم ادا کر دے۔ گیتی سینئر اس سے انکار کر دیتا ہے۔ اپنے بیٹے کی زندگی معلق پاکر گیل اور گیتی کے مشیر ، مارک وال برگ مخمصے میں پڑ جاتے ہیں جس سے آخر کار پیسے کے مقابلے محبت کی سچائی اور عقدار کی ہمیشگی ظاہر ہوتی ہے۔
3. یاں – کلوڈ کیریئر
ایٹ ایٹرنٹیز گیٹ : از طرف جولیان شنیبل
اسکرین پلے : یاں – کلوڈ کیریئر، لوئز کوگیل برگ، جولین شنیبل
امریکہ، فرانس / 2018 / انگریزی، فرینچ / 110 منٹ / رنگین
خلاصہ : یہ فلم ونسینٹ وین گوز کی پینٹنگ پر مبنی مناظر پر مشتمل ہے جو اس کی زندگی کے واقعات کے بارے میں ایک عام اتفاق رائے ہے۔ اس پینٹنگ کے بنائے جانے سے ایک چھونے کے قابل جسم کو جینے کا موقع ملنے کا ظہار ہوتا ہے۔ حالانکہ وین گوز کی زندگی میں تشدد اور سانحات بھی ہیں لیکن اس کی زندگی میں جادو ، فطرت کے ساتھ گہری بات چیت اور وجود کے اجوبے بھی ہیں۔ وین گوز کا کام آخر کار ایک مثبت کام ہے ۔
4. یاں – پال بیلمونڈو : از طرف یاں – لیوس گوڈرڈ
بریتھ لیس
ملک : فرانس / سال : 1960/ زبان : فرانسیسی/ مدت : 90 منٹ / رنگین
اداکار : یاں – پال بیلمانڈو، یاں سی برگ، ڈینیئل بولینگر
خلاصہ : مائیکل ایک چھوٹا موٹا چور ہے ، جو ایک کار چراتا ہے اور اچانک ایک پولیس والے کا قتل کر دیتا ہے ۔ لہذا، وہ اٹلی میں خود کو چھپانے کے لیے بچنے کا ایک منصوبہ تیار کرتا ہے اور اپنی محبوبہ پیٹریشیا کو اپنے ساتھ آنے کے لیے تیار کرتا ہے۔
۔۔۔
م ن ۔ اس۔ ت ح ۔
U –12970
(Release ID: 1772798)
Visitor Counter : 190