صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ڈاکٹر مَن سُکھ مانڈویا نے وزیراعظم کی ‘‘ ہر گھر دستک’’ مہم عام کرنے کیلئے غیر سرکاری تنظیموں، سیاسی   اور ترقیاتی شراکت داروں کے ساتھ تبادلۂ خیال کیا


‘‘مودی جی نے ہمیشہ اس بات پر زور دیا ہے کہ کووڈ ٹیکہ کاری کے سلسلے میں حصولیابی پورے ملک کی اجتماعی کوشش کا نتیجہ ہے’’

Posted On: 16 NOV 2021 2:17PM by PIB Delhi

‘‘ وزیراعظم جناب نریندر مودی جی نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ ٹیکہ کاری کی حصولیابی پورے  ملک کی اجتماعی کوششوں کانتیجہ ہے نہ کہ صرف  حکومت کی۔ ایک مشترکہ مقصد کے حصول کے لئے تمام فریق اپنی اپنی مہارت اور صلاحیت کو بروئے کار لاتے ہوئے کام کریں، یہی جمہوریت کی روح ہے’’۔ صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر جناب من سکھ مانڈویا نے آج یہ بات اس وقت کہی، جب وہ ملک بھر میں کووڈ ویکسین کی ٹیکہ کاری کا دائرہ بڑھانےمیں حکومت کی مدد کرنے والے مختلف نمائندوں کے ساتھ بات چیت کر رہے تھے۔ صحت و خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے اپنے حلقے سے ڈیجیٹل طریقے سے پروگرام میں شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00105GT.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/256246.jpg

ڈاکٹر مانڈویا نے کہا کہ ہندوستان میں ٹیکہ کاری پروگرام جیسی بھاری اور وسیع مہم کے لئے جن بھاگیداری لازمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ بحران میں ہندوستان ثابت قدمی سے اس لئے کھڑا رہا، کیونکہ غیر سرکاری تنظیموں اور سول سوسائٹی نے اس میں حصہ لیا۔ جنہوں نے اس بات کو یقینی بنانے میں حکومت کی مدد کی کہ کووڈ -19 لاک ڈاؤن کے دوران کوئی بھی شخص خالی پیٹ نہ سوئے۔ انہوں نے کہا کہ ان تنظیموں کی کوششوں سے ہی یہ بات یقینی بنائی جا سکی کہ 80 فیصد آبادی اور 40 فیصد آبادی نے اپنی ویکسین کی پہلی اور دوسری خوراک لی۔

ترقی یافتہ ممالک کا ذکر کرتے ہوئےجن کا صحت نظام اور صحت نگہداشت نظام کووڈ-19 کی کئی لہروں میں جواب دے گیا، مرکزی وزیر صحت نے ہندوستان میں عالمی وبا کے خاتمے کے لئے سو فیصد ٹیکہ کاری کی فوری ضرورت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ یقینی بنانا ہے کہ ہر شخص کو ٹیکہ لگایا جائے۔ انہوں نے تمام غیر سرکاری تنظیموں، سیاسی پارٹیوں اور شہریوں کی ان کوششوں کی تعریف کی، جو ہر شخص کو ٹیکہ لگانے کی جانب کی جا رہی ہے۔

میٹنگ میں حصہ لینے والوں سے زور دے کر کہا گیا کہ وہ کمیونٹی میں بیداری لائیں اور ٹیکہ کاری کی مہم کو جن آندولن میں بدل دیں۔ سنگین طور پر بیمار ہونے سےاور اسپتال میں داخلے سے بچنے کے لئے دوسری خوراک کی اہمیت پر خاصی توجہ مرکوز کی گئی۔

ان لوگوں کو ان شعبوں کے بارے میں مطلع کیا گیا ہے، جہاں وہ اپنی کوششوں سے حکومت کی کوششوں کو مضبوط کر سکتے ہیں۔ مہم کے بارے میں جانکاری غیر سرکاری تنظیموں، سی ایس او، سوشل میڈیا چینلوں کے ذریعے مثبت پیغامات  کے بصری اور سمعی متن کو استعمال کرتے ہوئے اور قومی ، ریاستی اور ضلع کی سطح پر میڈیکل پیشہ ور افراد  کے ذریعے پھیلائی جا سکتی ہے۔ یہ لوگ غلط جانکاری یا ناقص اطلاعات کو دور کر سکتے ہیں اور کووڈ-19 کی ویکسین کے بارے میں افواہوں کی تردید کر کے درست جانکاری فراہم کر سکتے ہیں۔

ڈاکٹر مانڈویا نے صلاح دی کہ وہ اپنی صلاحیت کے مطابق ایک علاقہ منتخب کریں اور وہاں تمام شہریوں کی ٹیکہ کاری کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے یہ بھی صلاح دی کہ لوگوں میں ٹیکہ کاری کی جانب حوصلہ افزائی کے لئے دلچسپ طریقے استعمال کرتے ہوئے دونوں خوراکوں کی تکمیل پر دلکش ہوم اسٹیکر تقسیم کئے جائیں۔

میٹنگ میں شریک ساجھیداروں نے مرکزی وزیر کا کووڈ-19 کے بندوبست کے لئے ویکسین کی فراہمی اور جانکاری اور بیداری پمفلٹ اور مالی و تکنیکی وسائل کی فراہمی پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ٹیکہ کاری کے لئے خاص طور سے کم ٹیکہ کاری والے علاقوں میں کئے جانے والے اختراعی اقدامات کے بارے میں بھی بتایا۔ اکشے پترا فاؤنڈیشن نے مستفیدین میں پچاس ہزار رکشا کٹس تقسیم کئے اور بنگلور میں ایک کچن کو سی وی سی میں تبدیل کیا۔ ٹاٹا ٹرسٹ نے 2 اضلاع میں مقامی پی ایچ سی کی مدد لی، پیرامل فاؤنڈیشن نے ‘‘ سرکشت دادا-دادی، نانا-نانی’’ مہم شروع کی تاکہ نوجوان بچے اپنے بزرگوں کو ٹیکہ کاری کےلئے تیار کریں۔ بین الاقوامی نوعیت کی بہت سی تنظیموں نے محسوس کیا کہ دیگر ملکوں میں ان کی تنظیموں کو ابھی تک ویکسین نہیں ملی ہے۔ انہوں نے حکومت کی جانب سے تیزی سے ویکسین تیار کرنے پر اس کی تعریف کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003ZSCZ.jpg

جناب راجیش بھوشن، مرکزی ہیلتھ سکریٹری، ڈاکٹر منوہر اگنانی، ایڈیشنل سکریٹری ہیلتھ، جناب وکاس  شیل، ایڈیشنل سکریٹری اور مشن ڈائرکٹر، این ایچ ایم، محترمہ آرتی اہوجا، ایڈیشنل سکریٹری ہیلتھ، ڈاکٹر مندیپ بھنڈاری، جوائنٹ سکریٹری ہیلتھ اور وزارت کے دیگر اعلیٰ افسران میٹنگ میں موجود تھے۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا

U- 12927

 

 



(Release ID: 1772454) Visitor Counter : 143