وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر خزانہ پیر کے روز وزرائے اعلیٰ، مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیفٹیننٹ گورنرز اور ریاستوں کے وزرائے خزانہ سے بات چیت کریں گی

Posted On: 12 NOV 2021 4:25PM by PIB Delhi

نئی دہلی:12؍نومبر2021:

خزانے اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمنپیر کے روز، 15 نومبر 2021 کو  ورچوئل کانفرنس کے ذریعے ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ، ان ریاستوں کے وزرائے خزانہ اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیفٹیننٹ گورنروں کے ساتھ بات چیت کریں گی۔

حکومت ہند کی متعلقہ وزارتوں کے سکریٹریز، ریاستوں کے چیف سکریٹریز اور مالیات کے سکریٹریز بھی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

کووڈ-19 وبا کے دوران  ترقی کی رفتار سست ہو گئی تھی۔ تاہم، رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے بعد معیشتمیں پھر سے تیزیآئی ہے اور اس کے ابھرنے کے مثبت  رجحان  واضح طور پر نظر آرہے ہیں۔ معیشت کے بہت سے انڈیکٹریز اب وبا سے پہلے کی سطح پر لوٹ آئے ہیں۔ آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے تخمینوںمیں بھارت کی جی ڈی پی کی شرح نمو بالترتیب 9.5 فیصد اور 8.3 فیصد کے قریب رہنے کی توقع کی گئی ہے، جو کہ سب سے تیزی سے بڑھتی معیشتوں میں سے ایک ہے۔

سرمایہ کاروں کے خیالات بھلے ہی  اچھے ہیں لیکن   پہلے سے   تیزی پکڑ چکی رفتار سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔ مالی سال 22-2021کے پہلے چار مہینوں میں ہی 64 بلین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی ) ہوئی ہے۔ حکومت ہند (جی او آئی) نے اپنے مرکزی بجٹ  22-2021 میں طریقہ کار کو ہموار کرتے ہوئے، رکاوٹوں کو دور کرکے اور ضروریترغیبات  فراہم کرکے غیر ملکی سرمایہ کاری کی ملک میں آمد کو مزید فروغ دیا ہے۔

وزیر خزانہ قوم کے لیے ایک ترقی کے  نقطہ نظر کو اپنانے اور ملک میں سرمایہ کاری کے ماحول کو فروغ دینے پر مرکوز خیالات کے کھلے تبادلے کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتی ہیں۔  بات چیت کا یہ تصور ایک پالیسی جاتی مکالمہ اور اندرونی سرمایہ کاری پر مبنی ترقی کے لئے ایک سہولت پر مبنی ماحول تیار کرنے کی کوشش کرے گا۔  یہ بات چیت سرمایہ کاری کو فروغ دینے سے متعلق ایک سرگرم نقطہ نظر ، کاروبار کرنے میں آسانی سے متعلق اصلاحات کے ذریعہ لائی گئی کارگزاریوں اور شہری مقامی بلدیاتی اداروں (یو ایل بی) کی سطح تک منظوری میں تیزی لانے پر زور دینے کی اہل ہوگی۔

اس بات چیت کے توسط سے ، مختلف ریاستیں سرمایہ کاری کے ماحول کو فروغ دینے سے متعلق اپنے خیالات اور نقطہ نظر کو شیئر کرسکتی ہیں تاکہ بھارت کو سب سے تیزی سے فروغ پانے والی معیشت بنانے کی سمت میں اپنائے جانے والے راستوں کے بارے میں ایک وسیع پیمانے پر اتفاق رائے قائم ہوسکے۔

 

 

************

 

 

 

ش ح۔ف ا۔ م  ص

 (U:12796)


(Release ID: 1771361) Visitor Counter : 171