وزارتِ تعلیم

ملک بھر میں 12 نومبر 2021 کو قومی حصولیابی سروے (این اے ایس) کا انعقاد ہوگا

Posted On: 10 NOV 2021 12:48PM by PIB Delhi

بھارت سرکار تین سال کی مدت کےدوران سوئم، چوتھی، آٹھویں اور دسویں کلاسوں میں  نمونے پر مبنی قومی حصولیابی سروے (این اے ایس ) کا ایک رولنگ پروگرام نافذ کررہی ہے۔ پچھلی بار قومی حصولیابی سروے 13 نومبر 2017 کو کرایا گیا تھا، جس میں  گریڈ سطح کی تیسری ، چوتھی اورآٹھویں کلاسوں میں بچوں کی جانب سے فروغ پائی گئی صلاحیتوں کاجائزہ لیا گیا تھا۔

ملک بھر میں این اے ایس کا اگلا دور 12 نومبر 2021 کو منعقد ہوگا جس سےکووڈ-19 عالمی وبا کے دوران نئی باتوں کے سیکھنے  اورسیکھنےسکھانے  میں آنے والی رکاوٹوں کاجائزہ لینے میں مد د ملے گی، اوران رکاوٹوں کو دور کرنے کے اقدامات کا جائزہ لینے میں بھی مدد ملے گی۔ این سی ای آر ٹی کی جانب سے اسکولوں کے سیمپلنگ ، ٹیسٹ آئٹموں کو  حتمی شکل دینا، امتحان  اور مضامین کو تیار کیا گیا ہے۔ البتہ سیمپل اسکولوں میں امتحان کا حقیقی انتظام سی بی ایس ای کے ذریعہ متعلقہ ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے اشتراک سے کیا جائے گا۔ این اے ایس 2021  اسکولوں کے تمام ا سپیکٹرم یعنی گورنمنٹ اسکولوں (سینٹرل گورنمٹ اور ریاستی سرکار)، ملک کے حکومت کی امداد سے چلنے والے اسکولوں اور پرائیویٹ اسکولوں کااحاطہ کرے گا۔اس بات کا امکان ہے کہ این اے ایس 2021 میں 36 ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے 733 اضلاع میں  38لاکھ طلباء اور 1.23 لاکھ اسکولوں کا احاطہ کیا جائے گا۔قومی حصولیابی سروے تیسری اور پانچویں کلاس کے لئے  زبان، ریاضی اور ای وی ایس میں ہوگا۔آٹھویں کلاس کے لئے  قومی حصولیابی سروے زبان ، ریاضی، سائنس اور سوشل سائنس میں ہوگا۔دسویں کلاس کے لئے زبان، ریاضی، سائنس، سوشل سائنس اور  انگریزی میں قومی حصولیابی سروے ہوگا۔ آسامی، بنگالی،  انگلش، گجراتی، ہندی، کنڑ، ملیالم، منی پوری، مراٹھی، میزو، اڑیا، پنجابی، تمل، تیلگو، اردو، بوڑو، گارو، کھاسی، کونکنی، نیپالی، بھوٹیا اورلیپچا احاطہ کرتے ہوئے امتحان انسٹرکشن کے 22 میڈیم میں کرائے جائیں گے۔

سروے کو خوش  اسلوبی اور منصفانہ طریقے سے کرانے کے لئے ہر ریاست اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں 182488 فیلڈ انوسٹیگیٹرس، 123729 آبزرورس، 733 ضلع سطح کے کوارڈینیٹرس اور ضلع نوڈل آفیسرس کےعلاوہ 36 اسٹیٹ نوڈل افسروں کو مقرر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کام کاج کی مجموعی نگرانی کے لئے اضلاع میں تقریبا 1500 بورڈ نمائندے بھی مقرر کئے گئے ہیں اور سروے کو منصفانہ طریقے سے کرانے کو یقینی بنانے کے لئے سبھی عملے کو  ان کے رولس اور ذمہ داریوں کے بارے میں زبردست تربیت فراہم کی گئی ہے۔

سی بی ایس ای کے چیئرمین کی سربراہی میں قومی حصولیابی سروے کے انعقاد کے لئے ایک قومی اسٹیرنگ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ۔ ایک پورٹل  (https://nas.education.gov.in)کاآغاز کیا گیا ہے تاکہ قومی حصولیابی سروے 2021 کےانعقاد کے لئے مختلف کلیدی عہدیداروں کے ساتھ تال میل قائم کیا جاسکے ۔ قومی حصولیابی سروے 2021 کے لئے ایلیمنٹری اور ثانوی سطح کے لئے ریاست اور ضلع رپورٹ کارڈس پبلک ڈومین میں جاری کئے جائیں گے اورانہیں رکھا جائے گا۔

 

************

 

ش ح ۔  ح ا ۔ ف ر

U. No.12691



(Release ID: 1770481) Visitor Counter : 248