وزارت اطلاعات ونشریات

ورچوئل طریقے سے 52ویں آئی ایف ایف آئی میں شرکت کرنے کے لیے میڈیا رجسٹریشن کا آغاز

Posted On: 06 NOV 2021 12:22PM by PIB Delhi

میڈیا سے وابستہ افراد، جو طریقے سے گوا میں چل رہے 52ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (آئی ایف ایف آئی) کے ایونٹس میں آن لائن فارمیٹ میں شرکت کرنا چاہتے ہیں، وہ اب اپنا رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔ یہ عمل ان لوگوں کے لیے ہے، جو اس فیسٹیول میں ورچوئل طریقے سے شرکت کرنا چاہتے ہیں – یعنی 20 سے 28 نومبر 2021 تک ڈیجیٹل طریقے سے۔ رجسٹریشن درج ذیل میں دی گئی لنک کے ذریعے کیا جا سکتا ہے: https://virtual.iffigoa.org

جاری کووڈ-19 وبائی مرض کی وجہ سے،ایشیا کے سب سے پرانے اور ہندوستان کے سب سے بڑے فلم فیسٹیول کے 52ویں ایڈیشن کی نوعیت ہائبرڈ ہوگی اور فیسٹیول سے متعلق سرگرمیوں میں ورچوئل طریقے سے شرکت کرنے کا موقع حاصل ہوگا۔ بڑی تعداد میں فلموں کی اسکریننگ آن لائن ہوگی۔ اس کے علاوہ، تمام پریس کانفرنس کی لائیو اسٹریمنگ پی آئی بی انڈیا کے یو ٹیوب چینل youtube.com/pibindia پر ہوگی۔ پریس کانفرنس کے درمیان صحافیوں کو آن لائن سوالات پوچھنے کا موقع ملے گا۔

ان صحافیوں کو بھی فلم فیسٹیول میں شرکت کرنے کی اجازت ملے گی، جن کی عمر 1 جنوری، 2021 کو 21 سال سے زیادہ ہو جائے گی۔ میڈیا کے لیے رجسٹریشن مفت ہے۔ منظور شدہ میڈیا کے افراد کو ای میل/ ایس ایم ایس کے ذریعے اس کی اطلاع دی جائے گی، ساتھ ہی انہوں نے ورچوئل طریقے سے اس فیسٹیول میں شرکت کرنے کے لیے لاگ ان کا آئی ڈی اور پاس ورڈ بھی دیا جائے گا۔ براہ کرم نوٹ کریں کہ میڈیا کے نمائندوں کو فراہم کیا گیا ورچوئل رجسٹریشن قابل منتقل نہیں ہوگا۔ مزید برآں، یہ ایونٹ صرف 52ویں آئی ایف ایف آئی کے ورچوئل پلیٹ فارم تک ہی محدود ہے اور فیسٹیول کے مقام پر جسمانی موجودگی کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔

میڈیا کے جو نمائندے ذاتی طور پر آئی ایف ایف آئی کے 52ویں ایڈیشن میں شرکت کرنا چاہتے ہیں، وہ یہاں رجسٹر کر سکتے ہیں: https://my.iffigoa.org/extranet/media/

آئی ایف ایف آئی کا تعارف:

سال 1952 میں قائم کردہ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (آئی ایف ایف آئی)، ایشیا کا سب سے اہم فلم فیسٹیول ہے۔ یہ فیسٹیول ہر سال منعقد ہوتا ہے اور اس سال گوا میں منعقد ہو رہا ہے۔اس فیسٹیول کا مقصد دنیا کی فلموں کو فلم آرٹ میں اپنی مہارت پیش کرنے؛ مختلف ممالک کی سماجی اور ثقافتی اخلاقیات کے سیاق و سباق میں فلم کے کلچر کو سمجھنے اور ان کی تعریف کرنے؛ اور دنیا کے لوگوں کے درمیان دوستی اور تعاون کے فروغ کے لیے ایک مشترکہ پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔ اس فیسٹیول کا انعقاد ڈائریکٹریٹ آف فلم فیسٹیولز (وزارت اطلاعات و نشریات کے ماتحت) اور گوا کی ریاستی حکومت کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے۔

52ویں آئی ایف ایف آئی کی متعلقہ اپ ڈیٹس تک رسائی فیسٹیول کی ویب سائٹ www.iffigoa.org کے ذریعے، ٹوئٹر، فیس بک اور انسٹا گرام پر آئی ایف ایف آئی کے سوشل میڈیا ہینڈلز پر اور پی آئی بی گوا اور پی آئی بی ممبئی کے سوشل میڈیا ہینڈل پر بھی حاصل کی جا سکتی ہے۔ فیسٹیول کا کتابچہ آن لائن دستیاب ہوگا۔

*****

ش  ح –  ق ت –  ت  ع

U:12572



(Release ID: 1769731) Visitor Counter : 156