وزارت اطلاعات ونشریات
انڈین پینورما نے 52ویں آئی ایف ایف آئی، 2021 کے لیے آفیشیل انتخاب کا اعلان کیا
سیم کھور (ڈیماسا) شروعاتی ہندوستانی فیچر فلم ہوگی
راجیو پرکاش کی ہدایت کاری والی فلم ’وید... دی وژنری‘ شروعاتی ہندوستانی نان فیچر فلم ہوگی
آئی ایف ایف آئی کے دوران 25 فیچر فلموں اور 20 نان فیچر فلموں کی اسکریننگ کی جائے گی
Posted On:
06 NOV 2021 11:19AM by PIB Delhi
6 نومبر 2021، نئی دہلی: انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا نے گوا میں اپنے 52ویں ایڈیشن کے دوران انڈین پینورما کے سیکشن میں دکھانے کے لیے فلموں کے انتخاب کا اعلان کیا ہے۔
یہ فیسٹیول گوا کی ریاستی حکومت کے اشتراک سے، 20 سے 28 نومبر، 2021 کے درمیان ہندوستان کے فلم فیسٹیولز کے ڈائریکٹریٹ، وزارت اطلاعات و نشریات، حکومت ہند کے ذریعے منعقد کیا جا رہا ہے۔منتخب فلمیں گوا میں 9 دنوں تک چلنے والے فلم فیسٹیول کے دوران تمام رجسٹرڈ مندوبین اور منتخب فلموں کے نمائندوں کو دکھائی جائیں گی۔
انڈین پینورما کا بنیادی مقصد سنیماٹک، تھیمیٹک اور فنی مہارات والی فیچر اور نان فیچر فلموں کا انتخاب کرنا ہے تاکہ مختلف زمروں کے تحت ان فلموں کی غیر منافع بخش اسکریننگ کے ذریعے فلم آرٹ کو فروغ دیا جائے۔ انڈین پینورما نے شروعات سے ہی سال کی بہترین ہندوستانی فلموں کی نمائش کے لیے خود کو پوری طرح سے وقف کیا ہے۔
فلموں کا انتخاب کرنے والے ججوں میں مشہور و معروف فلم ساز اور ہندوستان کی پوری فلمی دنیا کی فلم سے جڑی شخصیات شامل ہیں۔ فیچر اور نان فیچر دونوں ہی قسم کی فلموں کا انتخاب کرنے والے معروف ججوں کے پیل اپنی انفرادی مہارت کا استعمال کرتے ہیں اور اتفاق رائے پر پہنچنے میں اپنا تعاون دیتے ہیں، جس کے نتیجہ میں انڈین پینورما فلموں کا انتخاب کیا جاتا ہے۔
فیچر فلم
آئی ایف ایف آئی کے دوران اسکریننگ کے لیے کل 25 فیچر فلموں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ عصر حاضر کی 221 ہندوستانی فلموں سے منتخب کیا جانے والا فیچر فلموں کا یہ پیکیج ہندوستانی فلم انڈسٹری کی وسعت اور ہمہ گیری کی عکاسی کرتا ہے۔
بارہ ممبران پر مشتمل فیچر فلم جیوری کی قیادت مشہور فلم ساز اور ادا کار، جناب ایس وی راجندر سنگھ بابو کر رہے تھے۔ فیچر جیوری میں درج ذیل ممبران شامل تھے جو انفرادی طور پر متعدد مشہور فلموں، فلمی اداروں اور پیشوں کی ترجمانی کرتے ہیں، اور مجموعی طور پر فلم سازوں کی الگ الگ برادری کی نمائندگی کرتے ہیں:
- جناب راجندر ہیگڑے، آڈیوگرافر
- جناب مکھون مانی مونگسابا، فلم ساز
- جناب ونود انوپما، فلم نقاد
- محترمہ جے شری بھٹا چاریہ، فلم ساز
- جناب گیان سہائے، سنیماٹوگرافر
- جناب پرشانتو موہا پاترا، سنیماٹوگرافر
- جناب ہیمندر بھاٹیہ، اداکار/قلم کار/فلم ساز
- جناب اسیم بوس، سنیماٹوگرافر
- جناب پرمود پوار، اداکار اور فلم ساز
- جناب منجوناتھ ٹی ایس، سنیماٹوگرافر
- جناب مالے رائے، فلم ساز
- جناب پراگ چھپیکر، فلم ساز/صحافی
انڈین پینورما 2021 میں منتخب کی جانے والی 25 فیچر فلموں کی فہرست درج ذیل ہیں:
نمبر شمار
|
فلم کا عنوان
|
زبان
|
ہدایت کار
|
-
|
کل کوکھو
|
بنگالی
|
راجدیپ پال اور سرمشٹھا میتی
|
-
|
نیتن توئی سہج سرل
|
بنگالی
|
ستربیت پال
|
-
|
ابھیجان
|
بنگالی
|
پرم براتا چٹوپادھیائے
|
-
|
مانک بابر میگھ
|
بنگالی
|
ابھینندن بنرجی
|
-
|
سیجو
|
بوڈو
|
وشال پی چلیہا
|
-
|
سیم کھور
|
ڈیماسا
|
ایمی برواہ
|
-
|
21واں ٹفن
|
گجراتی
|
وجے گیری باوا
|
-
|
ایٹ ڈاؤن طوفان میل
|
ہندی
|
آکرتی سنگھ
|
-
|
الفا بیٹا گاما
|
ہندی
|
شنکر سری کمار
|
-
|
ڈولو
|
کنڑ
|
ساگر پرانک
|
-
|
ٹیل ڈانڈا
|
کنڑ
|
پروین کرپاکر
|
-
|
ایکٹ -1978
|
کنڑ
|
منجوناتھ ایس (منصور)
|
-
|
نیلی ہکی
|
کنڑ
|
گنیش ہیگڑے
|
-
|
نیرائے تاتا کلولا مارام
|
ملیالم
|
جے راج
|
-
|
سنی
|
ملیالم
|
رنجیت شنکر
|
-
|
می وسنت راؤ
|
مراٹھی
|
نپن اویناش دھرمادھیکاری
|
-
|
بیٹر سویٹ
|
مراٹھی
|
اننت نارائن مہادیون
|
-
|
گوداوری
|
مراٹھی
|
نکھل مہاجن
|
-
|
فیونرل
|
مراٹھی
|
وویک راجندر دوبے
|
-
|
نیواس
|
مراٹھی
|
میہل اگاجا
|
-
|
بومبا رائیڈ
|
مشینگ
|
بسوجیت بورا
|
-
|
بھاگ ودجوکم
|
سنسکرت
|
یادو وجے کرشنن
|
-
|
کوجھانگل
|
تمل
|
ونوتھ راج پی ایس
|
-
|
ناٹیم
|
تیلگو
|
ریونتھ کمار کروکونڈا
|
25
|
ڈکشنری
|
بنگالی
|
براٹیہ باسو
|
انڈین پینورما 2021 کی شروعاتی فیچر فلم کے لیے جیوری کی پسند محترمہ ایمی برواہ کی ہدایت میں بننے والی فلم سیم کھور (ڈیماسا) ہے۔
نان فیچر فلم
انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا کا انڈین پینورما سماجی اور فنی مہارتوں پر مبنی نان فیچر فلموں کے عصری پیکیج پر مشتمل ہے جن کا انتخاب ہندوستانی فلم انڈسٹری کے نان فیچر گوشہ سے وابستہ معروف جیوری ممبران کے ذریعے کیا جاتا ہے۔
سات ممبران پر مشتمل نان-فیچر جیوری کی قیادت مشہور و معروف ڈاکیومنٹری فلم ساز جناب ایس نلا موتھو کر رہے تھے۔ اس جیوری میں درج ذیل ممبران شامل تھے:
- جناب آکاش دتیہ لاما، فلم ساز
- جناب سیبانو بوراہ، ڈاکیومنٹری فلم ساز
- جناب سریش شرما، فلم پروڈیوسر
- جناب سبرت جیوتی نیوگ، فلم نقاد
- محترمہ منیشا کل شریشٹھ، قلم کار
- جنات اتل گنگوار، قلم کار
عصر حاضر کی 203 ہندوستانی نان فیچر فلموں سے منتخب ان فلموں کا یہ پیکیج ہمارے ابھرتے ہوئے اور قدم جما چکے فلم سازوں کی دستاویزکاری، تفتیش کرنے، تفریح فراہم کرنے کی صلاحیتوں کی عکاسی کے ساتھ ساتھ ہم عصر ہندوستانی قدروں کی بھی ترجمانی کرتا ہے۔
آئی ایف ایف آئی کے دوران اسکریننگ کے لیے کل 20 نان فیچر فلمیں منتخب کی گئی ہیں۔
انڈین پینورما 2021 میں منتخب کی گئی 20 نان فیچر فلموں کی فہرست درج ذیل ہے:
نمبر شمار
|
فلم کا عنوان
|
زبان
|
ہدایت کار
|
-
|
ویرانگنا
|
آسامی
|
کشور کلیتا
|
-
|
ناد- دی ساؤنڈ
|
بنگالی
|
ابھجیت اے پال
|
-
|
سائن باڑی ٹو سندیش کھلی
|
بنگالی
|
سنگھ مترا چودھری
|
-
|
بادل سرکار اینڈ دی الٹرنیٹو تھیٹر
|
انگریزی
|
اشوک وشوناتھن
|
-
|
وید...دی وژنری
|
انگریزی
|
راجیو پرکاش
|
-
|
سرماؤنٹنگ چیلنجز
|
انگریزی
|
ستیش پانڈے
|
-
|
سنپت
|
گڑھوالی
|
راہل راوت
|
-
|
دی اسپیل آف پرپل
|
گجراتی
|
پراجی بیجنیا
|
-
|
بھارت، پراکرتی کا بالک
|
ہندی
|
ڈاکٹر دیپکا کوٹھاری اور رام جی اوم
|
-
|
تین ادھیائے
|
ہندی
|
سبھاش ساہو
|
-
|
ببلو بیبی لون سے
|
ہندی
|
ابھجیت سارتھی
|
-
|
دی ناکر
|
ہندی
|
اننت نارائن مہادیون
|
-
|
گنگا پتر
|
ہندی
|
جے پرکاش
|
-
|
گجرا
|
ہندی
|
ونیت شرما
|
-
|
جگل بندی
|
ہندی
|
چیتن بھکونی
|
-
|
پابُنگ سیام
|
منی پوری
|
ہاؤبم پبن کمار
|
-
|
مرمرس آف دی جنگل
|
مراٹھی
|
سوہل ویدیہ
|
-
|
بیک اسٹیج
|
اڑیہ
|
لپکا سنگھ درائی
|
-
|
وچ
|
سنتالی
|
جیکی آر بالا
|
-
|
سویٹ بریانی
|
تمل
|
جے چندر ہاشمی
|
انڈین پینورما، 2021 کی شروعاتی نان فیچر فلم کے لیے جیوری کی پسند جناب راجیو پرکاش کی ہدایت کاری میں بنی فلم ’وید...دی وژنری‘ (انگریزی) ہے۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U:12555
(Release ID: 1769716)
Visitor Counter : 295