نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

نائب صدر جمہوریہکی قوم کو دیپاولی کے موقع پر مبارکباد

Posted On: 03 NOV 2021 3:27PM by PIB Delhi

ہندوستان کے نائب صدر جناب ایم وینکیا نائیڈو نے عوام کو دیپاولی کے موقع پر مبارکباد دی ہے۔

ذیل میں ان کے پیغام کا مکمل متن پیش ہے-

’’روشنیوں کے تہوار دیپاولی کے پرمسرت موقع پر میں اپنے ملک کے لوگوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور نیک تمنائیں پیش کرتا ہوں۔

روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جانے والی دیپاولی کا تعلق چودہ سال کی جلاوطنی کے بعد ماں سیتا اور لکشمن کے ساتھ شری رام کی اجودھیا واپسی سے ہے۔ برائی پر اچھائی کی جیت کو اجاگر کرتے ہوئے یہ تیوہار شری رام کی زندگی کے عظیم نظریات پر ہمارے یقین کی تصدیق کرتا ہے۔

شری رام ہماری ثقافت میں حق، دھرم، شجاعت اور ہمدردی کا مجسمہ ہیں۔ 'مریادا پرشوتم' کو ایک مثالی بادشاہ، تابع دار بیٹے، شکست ناپذیر مجاہد اور سب کے لیے ایک مچالی کردار کے طور پر جانا جاتا ہے۔

دیپاولی کی تقریبات میں خوشحالی کی دیوی ماں لکشمی کی پوجا شامل ہے۔

تمنا ہے کہ یہ تیوہار ہماری زندگیوں میں روشنی، ہم آہنگی، خوشحالی اور امن لائے اور ایک نئے جوش و جذبے کا آغاز کرے تاکہ ہماری زندگیاں مزید تشفی بخش ہو سکیں اور ہمارے ارد گرد ہر کسی کو خوشیاں حاصل ہوں‘‘۔

****

 

U.No:12510

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 1769240) Visitor Counter : 171