وزیراعظم کا دفتر
گلاسگو، برطانیہ میں کوپ26 کے موقع پر وزیراعظم کی یوکرین کے صدر سے ملاقات
Posted On:
02 NOV 2021 8:05PM by PIB Delhi
نئی دہلی:2 نومبر،2021۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 2 نومبر 2021 کو گلاسگو میں کوپ26 کے موقع پر یوکرین کے صدر عالی مرتبت جناب ولودومیر زیلینسکی سے ملاقات کی۔
رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کی صورتحال کا جائزہ لیا اور خطے میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے وبائی امراض کے دوران تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا جس میں دونوں ممالک کی طرف سے کووڈ ویکسینیشن سرٹیفکیٹس کو باہمی طور پر تسلیم کیا جانا بھی شامل ہے۔ وزیر اعظم مودی نے اس سال کے شروع میں کووڈ عالمی وبا کے دوسرے مرحلے کے دوران ہندوستان کو آکسیجن کنسنٹریٹروں کی فراہمی کے انسانی ہمدردی کے لئے صدر زیلنسکی کا شکریہ ادا کیا۔
دونوں رہنماؤں نے مثبت طور پر دونوں ممالک کے درمیان مضبوط عوام سے عوام کے رابطے، خاص طور پر یوکرین کی مختلف یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم ہندوستانی طلباء کی بڑی تعداد کا جائزہ لیا۔
دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے لئے مل کر کام کرنے کے لئے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
ش ح۔م ع۔ ع ن
U NO: 12485
(Release ID: 1769031)
Visitor Counter : 197
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Assamese
,
Bengali
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam