صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
کووڈ-19 پر تازہ ترین جانکاری
Posted On:
02 NOV 2021 9:28AM by PIB Delhi
ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے تحت اب تک106.85 کروڑ ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹے میں10,423نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔
شفایابی کی شرح فی الحال98.21 فیصد ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران15,021مریض رو بہ صحت ہوئے ہیں،جس سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بڑھ کر3,36,83,581ہوگئی ہے۔
زیر علاج مریض مجموعی معاملوں کے ایک فیصد سے بھی کم ہیں، فی الحال زیر علاج مریضوں کی شرح0.45 فیصد ہے، جو مارچ 2020 کےبعد سے سب سے کم ہیں۔
سردست بھارت میں زیر علاج مریضوں کی تعداد1,53,776ہے، گذشتہ 250 دنوں میں یہ سب سے کم تعداد ہے۔
ٹیسٹ کے بعد متاثرہ پائے جانے والے مریضوں کی یومیہ شرح (1.03 فیصد) ہے، جو پچھلے29 دنوں سے 2 فیصد کم ہے۔
ٹیسٹ کے بعدمتاثرہ پائے جانے والے مریضوں کی ہفتہ واری شرح (1.16 فیصد)ہے جو گذشتہ 39دنوں سے 2 فیصد سےکم ہے۔
مجموعی طور پر اب تک61.02 کروڑ ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔
************
ش ح ۔ س ک ۔ م ش
U. No.12446
(Release ID: 1768771)
Visitor Counter : 201