کوئلے کی وزارت

مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے کول انڈیا لمیٹڈ سے، نومبر کے آخر تک پاور پلانٹوں کو کم سے کم 18 دنوں کے کوئلہ اسٹاک کو یقینی بنانے کے لئے کہا


مرکزی وزیر نے 2024 تک ایک بلین ٹن کے بقدر کوئلہ پیدار کے ہدف کی حصولیابی کے لئے حکمت عملی تیار کرنے کی اپیل کی

Posted On: 01 NOV 2021 4:17PM by PIB Delhi

نئی دہلی، یکم نومبر 2021:

کوئلہ، کانوں اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل) اور اس کی ماتحت کمپنیوں سے اس سال نومبر کے آخر تک تھرمل پاور پلانٹوں کے پاس کم سے کم 18 دنوں کی کھپت کے لئے کوئلے کے اسٹاک کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کرنے کی اپیل کی۔ سی آئی ایل کی 47ویں یوم تاسیس تقریب سے ورچووَل انداز میں خطاب کرتے ہوئے جناب جوشی نے سی آئی ایل کو سال 2024 کے آخر تک ایک بلین ٹن کوئلہ پیدا کرنے کا ہدف حاصل کرنے کے لئے کہا۔ انہوں نے کوئلے سے متعلق سرکاری دائرہ کار کی اکائیوں کے سی ایم ڈی کو نظرثانی شدہ ہدف کی حصولیابی کے لئے تفصیلی حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت جاری کی۔

مرکزی وزیر نے بتایا کہ حال ہی میں بین الاقوامی منڈی میں کوئلے کی قیمتوں میں تین گنا سے زائد اضافہ رونما ہوا ہے جس کے نتیجے میں بھارت میں کوئلے کی درآمدات میں 38 فیصد تخفیف واقع ہوئی ہے۔ ساتھ ہی، بجلی کے مطالبے میں 24 فیصد سے زائد تخفیف واقع ہوئی ہے جو مضبوط اقتصادی ترقی کا اشارہ ہے۔ سی آئی ایل کی وقف افرادی قوت کی ستائش کرتے ہوئے جناب پرہلاد جوشی نے ملک کے مختلف حصوں میں کوئلہ کانوں کے اپنے حالیہ دوروں کو یاد کیا۔ انہوں نے کہا کہ کووِڈ۔19 کے نتیجے میں نافذ کیے گئے لاک ڈاؤن کے دنوں میں بھی کوئلہ پیداواری کاموں میں مصروف سورماؤں نے ملک میں توانائی سلامتی کو یقینی بنانے کےلئے چوبیسوں گھنٹے کام کیا۔

کوئلہ، کان اور ریلوے کے وزیر مملکت جناب راؤ صاحب پاٹل دانوے نے بھی یوم تاسیس کے پروگرام اور ایوارڈ تقسیم سے متعلق تقریب  سے ورچووَل انداز میں خطاب کیا۔ انہوں نے ملک میں دستیاب کوئلہ کے بڑے ذخائر کا استعمال کرنے کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔ وزیر موصوف نے حالیہ دنوں میں عمدہ کارکردگی اور کووِڈ۔19 وبائی مرض کے دوران خصوصی طور پر سماجی ذمہ داری کے شعبے میں کی گئی کوششوں کے لئے مبارکباد پیش کی۔

کوئلے کی وزارت کے سکریٹری ڈاکٹر انل کمار جین نے کوئلے کی سپلائی میں حالیہ کمی کو دور کرنے میں سی آئی ایل اور معاون کمپنیوں کے اہم کردار پر روشنی ڈالی اور سی آئی ایل کی قیادت کو مبارکباد پیش کی۔

کولکاتا میں قائم سی آئی ایل صدر دفاتر میں آج منعقدہ 74 ویں یوم تاسیس پروگرام کے دوران کانکنی کی قومی کمپنی کے سی ایم ڈی جناب پرمود اگروال نے کوئلہ شعبے کی عوامی دائرہ کار کی اکائیوں کا تحفظ، ماحولیاتی انتظام کاری، کوئلہ پیداوار اور خریداری، سی ایس آر پہل قدمی، وغیرہ کے الگ الگ زمروں میں کارپوریٹ ایوارڈس تفویض کیے۔

 

*********

 

ش ح۔اب ن ۔ م ف

U. NO. 12432



(Release ID: 1768673) Visitor Counter : 165