صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
بھارت میں کووڈ-19 ٹیکہ کاری کی مجموعی تعداد106.14 کروڑسے تجاوزکرگئی
پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران68 لاکھ ٹیکے لگائے گئے
شفایابی کی شرح سردست98.20 فیصد ہے
گذشتہ 24 گھنٹوں میں12,830نئے معاملے درج ہوئے ہیں
بھارت میں فی الحال1,59,272مریض زیر علاج ہیں، جو 247 دنوں میں سب سے کم ہیں
جانچ کے بعد متاثرہ پائے جانے والے مریضوں کی ہفتہ واری شرح (1.18 فیصد) ہے، جو پچھلے 37 دنوں سے2 فیصد سے کم ہے
Posted On:
31 OCT 2021 9:33AM by PIB Delhi
نئی دلّی ،30 اکتوبر، 2021/
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 68,04,806 ٹیکے لگائے جانے کے ساتھ ہی ،آج صبح 7 بجے تک موصولہ عبوری رپورٹ کے مطابق بھارت میں کووڈ-19ٹیکہ کاری کی مجموعی تعداد 106.14 کروڑ (1,06,14,40,335) تک پہنچ گئی ہے۔ اس حصولیابی کے لئے ملک بھر میں 1,06,01,975 سیشنز منعقد کئے گئے۔
آج صبح 7 بجے تک حاصل عبوری رپورٹ کے درج ذیل کے مطابق ہے:
طبی کارکنان
|
پہلی خوراک
|
1,03,79,018
|
دوسری خوراک
|
92,21,867
|
صف اوّل کے کارکنان
|
پہلی خوراک
|
1,83,71,653
|
دوسری خوراک
|
1,59,27,866
|
18 تا 44 سال کی عمر کے افراد
|
پہلی خوراک
|
41,83,92,813
|
دوسری خوراک
|
14,17,87,899
|
45 تا 59 سال کی عمر کے افراد
|
پہلی خوراک
|
17,47,82,442
|
دوسری خوراک
|
9,62,71,341
|
60 سال سے زیادہ عمر کے افراد
|
پہلی خوراک
|
10,96,95,172
|
دوسری خوراک
|
6,66,10,264
|
مجموعی تعداد
|
1,06,14,40,335
|
پچھلے 24 گھنٹے میں 14,667مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر (عالمی وباپھوٹ پڑنے کے بعد سے ) 3,36,55,842 ہوگئی ہے۔
جس کے نتیجے میں، بھارت میں صحت یابی کی شرح 98.20 فیصد ہوگئی ہے۔
مرکز اور ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے پائیدار اور مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں،مسلسل 126دنوں سے یومیہ نئے کیس درج ہونے کا رجحان 50,000سے بھی کم ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دورا ن 12,830 نئے معاملات درج ہوئے ہیں۔
زیر علاج مریضوں کی تعدادفی الحال1,59,272ہے، جو 247 دنوں میں سب سے کم ہے۔ سر دست زیر علاج مریضوں کی تعداد ملک بھرکے مجموعی متاثرہ معاملوں کا 0.46 فیصد ہیں، اور یہ مارچ 2020 کے بعد سے سب سے کم ہے۔
ملک بھر میں جانچ کی صلاحیت میں خاطر خواہ اضافہ درج ہورہاہے۔گذشتہ 24 گھنٹے میں مجموعی طور پر 11,35,142 نمونوں کی جانچ کی گئی ۔ بھارت میں اب تک مجموعی طور پر تقریباً 60.83 کروڑ (60,83,19,915) نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔
اب جب کہ ملک بھر میں طبی جانچ کی صلاحیت میں اضافہ کیا جا چکا ہے، جانچ کے بعدمتاثرپائے جانےوالےافراد کی ہفتہ وار شرح سردست 1.18 فیصد ہوگئی ہے،جو گذشتہ37 دنوں سے2 فیصد سے بھی کم رہ گئی ہے۔اسی طرح ایک دن میں جانچ کے بعد متاثر پائےجانے والے افراد کی شرح فی الحال 1.13فیصد ہے۔ یومیہ متاثرہ افراد کی شرح پچھلے27 دنوں سے2فیصد سے بھی نیچے آگئی ہے اورلگاتار62 دنوں سے یہ شرح 3 فیصد سے نیچے درج ہورہی ہے۔
*****
ش ح۔ ن ر
U NO:12374
(Release ID: 1768036)
Visitor Counter : 208