خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت نے نابالغوں کے انصاف (بچوں کی دیکھ بھال اور تحفظ) کے ماڈل ضابطہ، 2016 میں ترمیم پر تبصرے/مشورے طلب کیے

Posted On: 28 OCT 2021 2:58PM by PIB Delhi

 

خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت نے نابالغوں کے انصاف (بچوں کی دیکھ بھال اور تحفظ) کے ماڈل ضابطہ، 2016 میں ترمیم کے مسودے پر تمام متعلقین سے تبصرے/مشورے طلب کیے ہیں۔ تمام متعلقین سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ درج بالا ضابطوں پر اپنے تبصرے/مشورے 11.11.2021 تک ای میل آئی ڈی cw2section-mwcd[at]gov[dot]in پر بھیج دیں۔

نابالغوں کے انصاف (بچوں کی دیکھ بھال اور تحفظ) کا ترمیمی قانون، 2021 کو 28 جولائی، 2021 کو راجیہ سبھا میں پاس کیا گیا تھا۔ اس قانون کا مقصد نابالغوں کے انصاف کے قانون، 20215 میں ترمیم کرنا تھا۔ سرکار نے اس سال بجٹ اجلاس میں یہ قانون پارلیمنٹ میں پیش کیا تھا۔ اسے 24.03.2021 کو لوک سبھا میں پاس کیا گیا تھا۔

خواتین اور بچوں کی ترقیات کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی جوبین ایرانی نے نظام میں موجود خامیوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے حساس بچوں کی دیکھ بھال اور تحفظ کی ذمہ داری ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو سونپنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے ملک کے بچوں کو بقیہ تمام امور پر ترجیح دینے کے لیے پارلیمنٹ کے عزم کو دہرایا۔

ترامیم میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سمیت ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو نابالغوں کے انصاف کے قانون کی دفعہ 61 کے تحت گود لینے سے متعلق حکم جاری کرنے کے لیے اختیار دینا شامل ہے، تاکہ معاملوں کے فوری نمٹارہ کو یقینی بنایا جا سکے اور جوابدہی بڑھائی جا سکے۔  قانون کے تحت ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو اس کے بآسانی نفاذ کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ بحران کی حالت میں بچوں کے حق میں مشترکہ کوشش کرنے کے لیے اور مزید حقوق دیے گئے ہیں۔ قانون کے ترمیم شدہ التزامات کے مطابق، کسی بھی بچوں کی دیکھ بھال کے ادارہ کو ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی سفارشوں پر غور کرنے کے بعد رجسٹر کیا جائے گا۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ آزادانہ طور پر ڈسٹرکٹ چائلڈ پروٹیکشن یونٹ، بچوں کی فلاحی کمیٹیوں، نابالغوں کے انصاف کے بورڈوں،  مخصوص نابالغوں سے متعلق پولیس اکائیوں، بچوں کی دیکھ بھال کے اداروں وغیرہ کے کام کاج کا جائزہ لیں گے۔

نابالغوں کے انصاف (بچوں کی دیکھ بھال اور تحفظ) کے ماڈل ضابطہ، 2016 میں ترمیم کے مسودے کو دیکھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

https://wcd.nic.in/sites/default/files/Attachment-%20Working%20Draft%20on%20JJ%20Model%20Rules%202016-%20forwarding%20for%20comments%2027102021_0.pdf

*****

ش  ح –  ق ت –  ت  ع

U:12283


(Release ID: 1767307) Visitor Counter : 139