خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

ڈبلیو سی ڈی کی سکریٹری نے نربھیا فنڈ کے فریم ورک کےتحت تشکیل دی گئی با اختیار کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی


بااختیارکمیٹی نے نربھیا فنڈ کے تحت  9797.02  کروڑ روپئے کی لاگت سے چلنے والے پروجکٹوں / منصوبوں کی طبعیاتی اور مالیاتی پیشرفت کا جائزہ لیا

با اختیار کمیٹی نے بہار، چھتیس گڑھ، گجرات اورناگا لینڈ کی فارینسک سائنس لیباریٹریز میں ڈی این اے تجزیہ، سائبرفارینسک اور متعلقہ سہولیات کو مضبوط کرنے کے لئے تجاویز کی سفارش کی

نربھیا کورپس سے مالی امداد کے ذریعہ ڈی این  اے تجزیے کو مضبوط کرنے کے لئے 24 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں فارینسک سائنس لیباریٹریز کا احاطہ کیا گیا

Posted On: 01 OCT 2021 4:54PM by PIB Delhi

وزارت برائے بہبودی ٔ خواتین و اطفال کی سکریٹری  نے 30 ستمبر 2021 کو   نربھیا فنڈ کے لئے فریم ورک کے تحت  تشکیل دی گئی افسران کی با اختیار کمیٹی (ای سی) کی ایک میٹنگ کی صدارت کی۔  با اختیار کمیٹی نے بہار، چھتیس گڑھ، گجرات اورناگا لینڈ کی فارینسک سائنس لیباریٹریز میں ڈی این اے تجزیہ، سائبرفارینسک اور متعلقہ سہولیات کو مضبوط کرنے کے لئے تجاویز کی تعریف اور سفارش کی، جن پر 17.31 کروڑ روپئے کی لاگت آنے کا اندازہ ہے۔ اسی کے ساتھ ساتھ نربھیا کورپس سے مالی امداد کے ذریعہ ڈی این  اے تجزیے کو مضبوط کرنے کے لئے ملک بھر میں 24 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں فارینسک سائنس لیباریٹریز کا احاطہ کیا گیا۔

بااختیارکمیٹی نے نربھیا فنڈ کے تحت  9797.02  کروڑ روپئے کی لاگت سے چلنے والے پروجکٹوں / منصوبوں کی طبعیاتی اور مالیاتی پیشرفت کا جائزہ بھی لیا۔منظورشدہ پروجیکٹوں / اسکیموں میں خواتین کے لئے ون اسٹاپ سینٹر، پولیس تھانوں میں وومین ہیلپ ڈیسکس، ایمرجنسی رسپانس سپورٹ سسٹم، شہری حفاظتی منصوبے اور خواتین ہیلپ لائن وغیرہ شامل ہیں۔ با اختیار کمیٹی کے ذریعہ ابتدائی جانچ پڑتال کے بعد ، وزارتیں / محکمے براہ راست یا ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں / نفاظ کرنے والے اداروں کے ذریعہ ان پروجیکٹوں پر عمل درآمد کرتے ہیں۔

خواتین اوربچوں کی ترقی کی وزارت کی سکریٹری کے زیر صدارت ہونے والی با اختیار کمیٹی کی میٹنگ میں  امور داخلہ کی وزارت، سڑک، ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت، محکمہ انصاف،   خارجی امور کی وزارت، وزارت سیاحت،ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت، وزارت تعلیم اور اترپردیش اور راجستھان کی حکومتوں سے شامل ہونےوالے نمائندوں نے شرکت کی۔

بھارتی حکومت نے مسلسل جاری رہنے والا فنڈ(نربھیا فنڈ) کے نام سے قائم کیا ہے جس کا مقصدملک میں خواتی کے تحفظ اور سلامتی میں اضافہ کرنےکی غرض سے تیار کئے گئے پروگرام پر عمل درآمد ہے۔بااختیار کمیٹی نربھیا فنڈ کے تحت فنڈنگ کے لئے آنے والی تجاویز کی جانچ پڑتال کرنے کے بعد ان کی سفارش کرتی ہے اور اس حوالے سے منظورشدہ منصوبوں پر ہونے وا لے عمل درآمد میں پیش رفت کی نگرانی بھی کرتی ہے۔ 

 

 

************

 

ش ح ۔  س ب ۔ ف ر

U. No.12243



(Release ID: 1766857) Visitor Counter : 163