بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھارت کی بڑی بندرگاہوں میں سے ایک کولکاتہ کے سیامہ پرساد مکھرجی بندرگاہ پر پہلی مرتبہ ریڈیو اوور انٹر نیٹ پروٹوکول نظام کا افتتاح کیا گیا

Posted On: 26 OCT 2021 12:47PM by PIB Delhi

موثر طویل دوری کے بحری مواصلاتی رابطے فراہم کرنے کی تدبیر کی  شدید ضرورت کے پیش نظرکل شام کولکاتہ کے سیامہ پرساد مکھرجی بندرگاہ (ایس ایم پی ،کولکاتہ) پر ریڈیو اوور انٹر نیٹ پروٹوکول (آراو آئی پی) نظام کا افتتاح کیا گیا ۔آر اوآئی پی نظام بھارت کی کسی بڑی بندرگاہ میں پہلی بار بحری مواصلاتی وسیلے کے طور پر متعارف کیا گیا ہے ۔اس میں کولکاتہ سے سینڈہیڈس تک پورے ہگلی دریا کے دہانے کا احاطہ کیا جائےگا،اس کے چار مقامات پر بنیادی مرکز ہوں گے ۔اس سہولت کے ساتھ سینڈ ہیڈس پربالخصوص طوفان اور نا موافق موسمی حالات میں کولکاتہ سے ریڈیو کے ذریعہ براہ راست رابطہ قائم کیا جاسکے گا ۔

کولکاتہ ایس ایم پی کے چیئر مین جناب ونیت کمار نے اس پیشرفت کی یہ کہتے ہوئےستائش کی ہے  کہ ملک میں دریا کے کنارے پر واقع واحد بندر گاہ ہونے کے باوجود ایس ایم پی کولکاتہ گذشتہ 152 سالوں سے بھارت کی بڑی بندر گاہوں میں لگاتار محوری کردار ادا کررہی ہے ۔

 

 

************

 

ش ح ۔  ش ر ۔ م ش

U. No.12210


(Release ID: 1766563) Visitor Counter : 242